بدلتے حالات اور تبدیلیاں۔۔۔۔

منگل 5 مئی 2020

Aftab Shah

آفتاب شاہ

آج پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا  ہے اس کومدنظر رکھتے ہو ئے۔ایسی صورت حال میں  پاکستان کو اپنے فیصلے ہوش اورجرات سےکرنے ہوں گے۔دنیا میں تیزی سے رونما  ہوتی ہوئی تبدیلیاں اور   خطے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔صرف دور کھڑے رہ کر للکارہ نہیں جا سکتا۔اب جنگوں کا انداز تبدیل ہو چکا ۔بندوق ،ٹینک اور اٹم بم سے بھی  بات آگے نکل چکی ۔

۔۔کرونا  وائرس نے دنیا کویکسر  تبدیل کر کے رکھا دیا ہے۔ان بدلتے حالات میں ملک کی معاشیات کو سنبھالنا  ،اس کے ساتھ اندرونی اور بیرونی سازشوں کو کنٹرول کرنا  اک بڑا چیلنج ہے۔کیونکہ کروناکی وجہ سےپوری دنیا سمیت    پاکستان کی معشیت کوخاصا نقصان پہنچا ہے۔ ۔بروقت فیصلے کرنے ہوں گے۔۔۔۔
فیصلہ سازی بہت اہمیت کی  حامل ہے۔

(جاری ہے)

کرپٹ پریکٹس  کو  قبول  نہیں کیا جا سکتا ۔

کیوں کہ اب پاکستان کے پا س تجربے کرنے کا وقت نہیں ہے۔صاف ستھرے اور اہل لوگوں کو کام کرنے کا موقع دینا ہوگا۔تاکہ ترقی کی رفتارکو  دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق  بلٹ ٹرین  کی رفتار سے  آگے بڑھایا جا سکے۔سانئس اورٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی تبدیلیوں کے ضرورت ہے ۔بدلتے حالات نے انٹڑنٹ کی اہمیت میں مزیداضافہ کر دیاہے۔اور اسےانٹرنیشنل سازشی ٹولے سے محفوظ بنانا ہو گا۔

۔۔۔
پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔لیکن  کرپشن کا  وائرس  اسکے پاوں کا ایسا درد بن چکاہے ۔ جو  اسے آگے بڑھنے نہیں دے رہا ۔جس کی وجہ سے  غریب اور امیر میں ایک بڑا گیپ پیدا ہو رہا ہے ۔  اس کے لئے ایسامقنازم  باننا پڑے گا ۔جس سے کرپشن کے اس وائرس پر قابو پاکر مکک کو ترقی کی راہ  پرڈالا جا سکے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے گرد کرپشن زادہ ٹولے کوہٹا کر اسکا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

حال میں ہونے والی کچھ تبدیلیاں بھی  اس سلسلے کی اک کڑی ہیں ۔جن پر کافی لے دے ہو رہی ہے ۔پرنٹ میڈیا سے  لے کر سوشل اور الیکٹرانک میڈیا   تک اس  کا اک شور سا برپا  ہے ۔اس کو منی مارشل لا کا نام دیا جا رہا ہے ۔ خاص کرجنرل عاصم باجوہ  (ر)کی  کی تقرری کوایک  ایشو بنانے کی کوشش  کی  جا  رہی ہے۔ پاکستان کو چاک چوبند اور وطن  دوست افراد کی ضرورت ہے۔

اگر ایک اما نت دارفوج کا سپاہی آپ کواتنا ہی برا لگ رہا ہے۔ تواک نظر جمعو ںوکشمیر کی طرف  دیکھ لو۔۔۔بھارت میں موجود مسلمان کو دیکھ لو۔۔۔فلسطین ، برما کی طرف دیکھ لو۔۔۔۔۔
پاکستان کوذہنی  طور پر  متحرک صرف اوراور صرف  پاکستان کی خاطرمتحرک لوگوں کی ضرروت ہے۔ جن کا دامن کرپشن جیسی لانت سے پاک ہو۔جن کی نظر بیرونی اورآندونی   آتی تبدیلیوں پر ہو۔

۔۔۔جس پر سیاسی اور  عسکری دونوں طاقتیں اپنا اپنا کام جاری رکھے ہوے ہیں۔آٹا ،چینی اوربجلی  مافیا سے لے آٹھارویں  ترمیم کا مربہ بنا کر پاکستان کےخزانے کو کھانےوالوں  کا حساب شروع ہو گیا ہے۔پیٹ میں پڑتے مروڑ وں کی وجہ سے ،ان باتوں سے توجہ ہٹانے کیلئے اپنی توپوں کا  رخ شریف النفس انسان مولانا  طارق جمیل کی طرف کیا جاتا ہے۔اور  نان ایشوز کوایشو بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ہوتا وہی جو میرا اور آپ کا رب چاہتا ہے۔ رمضان کے اس مہینےکی برکت سے اللہ پاک  ہمیں ہر شر سے محفو ظ رکھے۔۔آنے والےحالات  پر نظر رکھیں۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ پیکچر تو ابھی شروع ہوئی ہے۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :