
انقلابِ افغانستان
اتوار 5 ستمبر 2021

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
را قم الحرو ف بھی افغا نستان کے مستقبل کے حوالے سے کوئی حتمی رائے دینے سے قا صر ہے کہ آگے کیا ہو نے والا ہے ۔ امریکی صدر نے اپنے خطا ب میں اعتراف کیا کہ افغا نستان کی سر زمین سلطنتوں کا قبر ستان ہے ۔ سکندر اعظم ، چنگیز خان، بر طا نیہ اور روس کے بعد امریکی بہا دری سے لڑے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پا نچ سا ل پہلے بھی یہی کچھ ہو نا تھا اور اگردس سال بعد بھی کوئی فیصلہ کر نا پڑتا تو امریکی فو ج کو وا پسی کا ہی حکم دیا جا تا ۔ دوسرے الفا ظ میں شکست کو تسلیم کر لینا بہا دری ہو تی ہے ۔ امریکہ طا لبان کے درمیان قطر معا ہدے کے بعد امریکہ کا افغا نستان سے نکل جا نا تو واضع فیصلہ تھا اور اس جدوجہد میں پاکستان کا کر دار مثبت رہا اور پا کستان کی جغرافیا ئی سر حدوں کی حفا ظت کیلئے اور پا کستانی مفا د میں تھا جس کیلئے پا کستان نے ستر ہزار لوگوں کی قر با نی دی۔ اربوں ڈا لر کے نقصا ن کے بعد بھی امریکہ مطمئن نہ ہو سکا ۔ ڈومور کے بار بار مطا لبوں کے جواب میں پا کستان نے نو مور کا فیصلہ کیا ۔ آخر میں ایک بار پھر امریکیوں کے انخلا کے نا م پر اےئر بیس کا مطا لبہ کیا گیا جسے ہر گز نہیں کہہ کر امر یکیوں کو پیغا م دیا گیا اور یوں گر تی ہوئی دیوار کو آخری دھکا دیکر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے افغا نستان سے با ہر دھکیل دیا گیا۔
طا لبان نے کا بل اےئر پورٹ خا لی کر نے کا الٹی میٹم دے رکھا تھا اور یہی وجہ ہے کہ خطے کے صورت حال کو دیکھتے ہوئے کا بل اےئر پورٹ اور دیگر حصوں میں امریکی فو جوں کا انخلا تیز کر دیا اور اپنے فو جیوں سمیت اپنے وفا داروں کو نکا ل کر کا بل خا لی کر دیا ۔ مزید لو گوں کے انخلا میں تیزی لا تے ہوئے پا کستان سمیت دیگر ہمسا یہ مما لک میں عارضی طور پر سفارت کاروں اور اہم لو گوں کو منتقل کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے ضروری دستا ویزات مکمل کر کے اپنے مما لک روا نہ کیے جا سکیں ۔ امریکہ اپنی فو ج کا بل سے نکا لنے کیلئے تو سیع چا ہتا تھا لیکن اسے افغا نستان میں ایک جنگ کا سا منا کر نا پڑتا اور شا ید وہ جنگ کسی بڑی جنگ کا پیش خیمہ ہو سکتا تھا۔
جی سیون ممالک کا ہنگا می اجلا س منعقد ہوا، دوسری طر ف او آئی سی کو کا بھی ایک غیر معمولی اجلا س ہوا جسمیں خطے کے حا لات کا جا ئزہ یا گیا ۔ یہ مما لک امریکی انخلا ء کی توسیع کے حق میں نہیں تھے۔ انہوں نے طا لبان کو بھی معا ہدہ کے مطا بق عملداری کا مشورہ دیا۔ انسا نی حقوق کے سا تھ خوا تین کے سا تھ بہتر سلوک اور انہیں کا م کر نے کی آزا دی دینے کا مشورہ دیا ۔ اور اب خوا تین کام کر رہی ہیں لیکن اسلامی حدود وقیو د اور روایا ت کے دائرے میں رہتے ہوئے کا م جا ری رکھنے کی اجا زت دی ہے ۔ یہ منظر افغا نیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلما نوں کیلئے جو طا لبان کے فکری سا تھی ہیں خو شی کا با عث تھا جب کا بل اےئر پورٹ سے امریکی پر چم ایک وارننگ کے بعد اتار لیا گیا یوں انقلا ب مکمل ہو گیا۔ جلد حکو مت کی تشکیل کا عمل مکمل ہو گا ۔ تا ہم اندورونی خلفشار کی آگ تا حا ل ٹھنڈی نہیں ہوئی ۔ امر یکہ ، بھارت ابھی کیا کر نے والے ہیں زیا دہ تر لو گ خا موش ہیں ۔
نا ئین الیون کی آڑ میں افغا نستان جو کھیل روا رکھا گیا ، وہ ظلم بر بریت وہی جا نتے ہیں ۔ اپنے ہی دیس میں انتہائی مظلوم، ڈا لروں کی بارش میں سب نے وہ کھیل کھیلے کہ شا ید طا لبان بھو ل نہ سکیں گذشتہ بیس سا لوں میں ابو غریب، بگرام ادو گوا نتا نا مو بے کے عقوبت خا نوں میں جو طلم روا رکھے گئے وہ کیسے بھو لیں گے ۔ طا لبا ن کے رقص بسمل کی کہانیاں سننے سے رونگٹے کھڑے ہو جا تے ہیں ۔ بند کنٹینروں سے پا نی پا نی کی صدا ئیں بلند ہوتیں تو دشمن قہقے لگاتا تھا ۔ قا رئین کرام ! جنرل حمید گل کے بیٹے نے ایک انٹر ویو میں بتا یا کہ پا کستان میں تعینا ت مسلاضعیف نے اپنی کتا ب میں بھی اس کا ذکر کیا ہے اور انہوں نے جنر ل حمید گل کو بتا یا کہ پا کستان سے گر فتار کر کے انہیں امریکہ کے حوالے کیا جا رہا تھا تو انہیں بے لباس کر دیا گیا ۔ وہ دا دا بھی تھے نا نا بھی تھے اور با پ بھی تھے۔ دشمن کو حق پہنچتا تھا کہ وہ کچھ بھی کر تے لیکن یہ دکھ سب سے زیا دہ تھا کہ جب انہیں ننگا کر کے امریکیوں کے حوالے کیا گیا تو پاکستانیوں کو نظر تو نیچی کر لینی چا ہیے تھی۔ اور پھر حمید گل نے اپنے ہا تھ مسلا عبد السلام ضیف کے گھٹنوں پر رکھ دیے۔ خدا کرے حا لات بہتر رہیں اور پا کستان محفو ظ رہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.