
تحریک انصاف کی تباہی کے ذمہ دار کون؟
منگل 26 اکتوبر 2021

احمد خان لغاری
(جاری ہے)
اس مملکت خدا داد کی بد قسمتی یہ ہے کہ دھتکا رے ہوئے سیا ستدان اپنی C.Vاور C.D لیکر آب پا رہ کا طواف کر رہے ہو تے ہیں کہ ہمیں مو قع دیں تو ہم اسی تنخواہ پر کا م کر نے کیلئے تیار ہیں ۔
شہبا ز شر یف تو پہلے ہی اسی نظریے کے حا می ہیں اور وہ اپنے تعلقا ت اسی نیک مقصد کیلئے استعمال کر تے رہتے ہیں لیکن مر یم صفدر چا ہتی ہیں کہ ان سے با ت کی جائے اور وہ مزا حمت کا علم لیکر مفا ہمت پر اپنی تحریک کا اختتام چا ہتی ہیں۔اس کا اختتام جو بھی ہو لیکن سیا سی کھلا ڑی چو کنے ہو چکے ہیں اب انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ پا کستان پیپلز پارٹی کے آنگن میں اقتدار کا چا ند اتر نے والا ہے یا مسلم لیگ سے صلح ہو سکتی ہے۔ سیا سی کھلا ڑی دونوں جما عتوں کو "انگیج "رکھے ہوئے ہیں وزراء اور صو بائی وزرا کے علا وہ ارا کین اسمبلی تیزی سے ملا قا توں میں مصروف ہیں۔ اطلا عات کے مطا بق ڈیرہ غازیخان کے تقریباًتمام اراکین اسمبلی سمجھتے ہیں کہ اگر اسی جما عت سے وہ آئندہ انتخا بات میں امید وار ہوئے تو نا کا می ان کا مقدر ہو گی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بزدار سے ان کی تحصیل کے ارا کین اسمبلی مطمئن نہیں خوا جگا ن تو نسہ پر ظلم زیا دتیاں روا رکھی گئی ہیں ۔ سیا سی طور پر بھی انکے پر کا ٹنے کی بھر پور کو شش کی گئی ہے ۔ اسی طر ح ان کے بھائی اور دیگر منشی وصو لیوں کا کام جا ری رکھے ہوئے ہیں تو عا م آدمی تحریک انصا ف سے ہی بد ظن ہو چکا ہے۔پٹوا ریوں کی بھر تیوں سے نا ئب قا صدوں کی بھر تیوں تک بھا ری رقم لیکر ممنو ن کیا گیا ہو تو جما عت سے کیا ہمدردی ہو سکتی ہے۔ سینئر افسران کے تبا دلوں ، پو سٹنگ بھا ری رقوم سے ہو تی ہوں اور یہیں پر بس نہیں بلکہ وہ افسران یا انجینئر صا حبا ن ہوں ان سے با قا عدہ رقم وصو لی جا تی ہو اور وٹس ایپ پر گفتگو کا رواج پڑ گیا ہے تا کہ کا ل ریکارڈ نہ ہو سکیاس ساری مہم کا مدا ر ا لمہا م طور بزدار ہے جو مبینہ طور پر افسران سے را بطہ کر کے فر ما ئش کر تا ہے ۔ با خبر لو گ بتا تے ہیں کہ مقتدر ادا روں نے پنجا ب کے وزیر اعلی کو ہٹا نے کا کہا تھا تا کہ پنجاب میں صو بے کی طر ح تگڑا وزیر اعلی تعینات ہو لیکن وزیر اعظم نہیں مانے ۔ اگر آئندہ انتخا بات میں نا کا می کا منہ دیکھنا پڑا تو وزیر اعظم کے سا تھ وزیر اعلی عثمان بزدار ذمہ دار ہونگے اور ڈیرہ غازیخان میں تبا ہی کے ذمہ دار طور بزدار ہونگے ۔
سر دار ذوالفقار علی کھو سہ سے پا کستان پیپلز پارٹی کے را بطے جا ری ہیں گذشتہ دنوں پا رٹی کے رہنما احمد محمود اپنے خصو صی طیا رہ پر ڈیرہ غازیخان پہنچے اور انہوں نے ملا قات کی سر دار کھو سہ جہا ندید ہ سیا ستدان ہیں وہ ابھی تیل کی دھار دیکھ رہے ہیں ۔ مسلم لیگ ن میں وہ جا نہیں سکتے کیو نکہ لغاری سر دار مو جو د ہیں ۔ دوسری طر ف حا لات بتا رہے ہیں کہ ایک نئی سیا سی جما عت کا وجو د عمل میں لا یا جا رہا ہے اور وہ بھی مسلم لیگ ہی ہو گی کیو نکہ اب تک یہی رضیہ غنڈوں میں پھنسی ہوئی ہے ۔ مسلم لیگ جنا ح کے نا م سے ممکنہ طور پر تشکیل پا نے والی جما عت میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصا ف کے لو گ شا مل ہو نگے مقا می ایم پی اے سر دار جا وید اختر لنڈ کی خفیہ ملا قا تیں ہو چکی ہیں اور وہ بہت جلد کشتی سے اتر جائیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے اندر رسہ کشی کا اندا زہ اس با ت سے لگا یا جا سکتا ہے کہ سا بق ایم پی اے سید عبد العلیم شا ہ کی مخا لفت میں کارکنان کی نا را ضگی سا منے آچکی ہے اور لغاری سر دار اپنی نشت بچا نے کیلئے حا فظ عبد الکریم گروپ شہر کی سیا ست اور حلقہ NA-191میں انتہائی مو ثر ہے اور وہ اپنے بیٹے کو شہر کی نشت پر الیکشن لڑا نا چا ہتے ہیں جس سے سیا ست کا رخ بد ل سکتا ہے ۔ اگر نئی مر دم شماری اور نئی حلقہ بندیاں ہوئیں تو پھر صورتحا ل نئی حلقہ بند یوں کے مطا بق ہو نگی ۔ فوری طور پر جو نظر آرہا ہے کہ مسلم لیگ کے اصل وارثان نئے انتخا بات میں نہیں ہیں ۔ جنر ل حمید گل مر حو م نے ایک مو قع پر کہا تھا کہ عمران کے اقتدار ملے گا مگر وہ عا م آدمی کی امیدوں پر پورا نہیں اتر ے گا اسکے بعد سیا سی نظا م لپیٹ دیا جائے گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان لغاری کے کالمز
-
سیاسی بساط کے مہرے
منگل 15 فروری 2022
-
وزیراعلی کا دورہ اور ناراض اراکین اسمبلی
ہفتہ 5 فروری 2022
-
سا نحہ مری ۔ فضا سوگوار
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
سال 2022مبارک
جمعرات 6 جنوری 2022
-
سیاسی تبدیلی اور سیاسی پنچھی
ہفتہ 18 دسمبر 2021
-
سیاست میں ویڈیوز کا دخل
منگل 7 دسمبر 2021
-
" تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے"
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ڈیرہ غازیخان کا جلسہ اور تحریک لبیک کی سیاست
پیر 8 نومبر 2021
احمد خان لغاری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.