
” خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک “
پیر 15 اپریل 2019

احمد خان
(جاری ہے)
قصہ کیا ہے ؟غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی چاہیے ، بے روز گاروں کے فوج ظفر مو ج کو روزگار چاہیے، متوسط طبقے کو سستا اور بہترین علا ج چا ہیے ، عام آدمی کو سستا اور جلد انصاف چا ہیے ، عام شہری کو ارزانی سے غرض ہے ، عام آدمی کی منہ زور خواہش یہ ہے کہ اس کا نو ر چشم تعلیم کے ہنر سے آشنا ہو ، عام آدمی چا ہتا ہے کہ سر کار کے زیر کمان اداروں میں اسے تکریم ملے ، اس کے مسائل حل ہو ں ، اسے در در کی ٹھو کریں نہ کھا نی پڑ یں ، ہو مگر کیا رہا ہے ، حکومت وقت نے پہلے پہل سو دن کی چوسنی عوام کے منہ میں ڈالی ، سو دن کا نتیجہ مگر ڈاک کے وہی تین پات نکلا ، اس کے بعد تین ماہ کا شوشہ چھو ڑا گیا ، تین ماہ میں بھی حکومت وقت عوام کو کچھ دینے میں کا مران نہ ہو سکی ، پھر حکومتی وعدوں کا سلسلہ چھ ماہ تک دراز ہوا ، چھ ماہ کی حکومت کے عوامی اقدامات قوم کے سامنے ہیں ، اب حکومت کو اقتدار میں آئے اریب قریب نو ماہ ہو نے کو ہیں ، حکومتی زبانوں پر مگر وہی طفل تسلی کے دو بول ہیں اور بس ، ہر وزیر باتدبیر الگ سے اپنی دکا ن سجا ئے بیٹھا ہے ، کو ئی ایک ماہ بعد حالات میں بہتری کی خوش خبری عوام کو سنا رہا ہے ، کچھ بھلے مانس اب سالوں بعد عوامی مفاد کے باب میں ” اچھی خبروں “ کے وعدے کر رہے ہیں ، زمینی حقائق کیا ہیں ، بھوک اور افلاس کا گراف جہاں سے کہاں پہنچ چکا ، دوائیوں کی قیمتیں کہاں سے کہاں چلی گئیں ، گیس ، بجلی اور تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں بڑھوتری کے باب میں تو چپ ہی بھلی ، حضور تند و تیز بیانات سے عوام کو روٹی ملنی سے رہی ، سیاسی مخالفین کو رگڑا دینے سے عوام کے مسائل حل ہو نے سے رہے ، بلند و بانگ دعوؤں سے عوام کو چین میسر ہو نے سے رہا ، ہٹو بچو قسم کے حکومتی رویے سے بے روزگاروں کو روزگار ملنے سے رہا ، محض حسیں وعدوں کے سہا رے کب تلک حکومت چل سکتی ہے ، عملاً عوام کے مسائل کے حل کے لیے کمر کس لیں ، ہنگامی بنیادوں پر عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کی راہ اپنا ئیے ، مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیجئے ، بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنا ئیے ،قانون کی حقیقی عمل داری کے لیے ٹھوس قسم کے اقدامات کیجئے ،جن کی گزر اوقات مشکل سے ہو رہی ہے ان کے لیے آسانیاں پیدا کر نے کا ساماں کیجئے، خلق خدا سے اتنی بے زاری اچھی نہیں ، خلق خدا کے تکا لیف سے اتنی چشم پو شی آپ پہ جچتی نہیں ، بڑی چاؤ سے خلق خدا نے آپ کو مسند اقتدار پر بٹھا یا تھا ، کچھ تو ان حراماں نصیبوں پر رحم کیجئے ، کچھ تو ان کے دکھوں کا مداوا کیجئے ، کیا آپ بھو ل گئے ، یہ آپ کے وہی ووٹر ز اور خیر خواہ ہیں جو بائیس سال سے آپ کی سیاسی جدوجہد میں آپ کے ساتھ کھڑ ے رہے ، آج بھی آپ کے یہی گم نام مہر باں چوکوں ، چو راہوں اور چو باروں میںآ پ کی خاطر لڑ رہے ہیں ، آپ کی سیاسی شان اونچا کر نے کے لیے آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑ ے ہیں، عوام کی تائید سے تحریک انصاف کو حکومت ملی ہے اب تحریک انصاف اور جناب خان کا فرض بنتا ہے کہ اپنے عوام کی بہتری کے لیے وہ اقدامات کر یں جن کی تمنا ان سے عوام الناس نے باندھ رکھی ہے،کیا تحریک انصاف کے اعلی دماغ نہیں جانتے کہ پرا نے سیاسی ” کلاکار“ تحریک انصاف کے خلاف کیا کیا محاذ کھو لے بیٹھے ہیں، آپ سے زیادہ بھلا کو ن جانتا ہے کہ بات بنتے بنتے صدیا ں لگ جاتی ہیں اور بات بگڑنے میں سکینڈ نہیں لگتا ، باقی آپ اور آپ کے رفقا ء سمجھ دار ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
احمد خان کے کالمز
-
”عوام پر ہی میاؤں“
ہفتہ 19 فروری 2022
-
”سرکار کے منے“
منگل 15 فروری 2022
-
”سیاست کی دیگ“
اتوار 13 فروری 2022
-
” آج کے وفادار کل کے غدار “
جمعرات 10 فروری 2022
-
”دھیرج ! کون کہتا ہے خزانہ خالی ہے“
ہفتہ 5 فروری 2022
-
”آغاز تو اچھا ہے“
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
”باغی“
جمعہ 21 جنوری 2022
-
”چائے کی پیالی میں طوفان “
ہفتہ 15 جنوری 2022
احمد خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.