
قسمت کی ستم ظریفی
جمعہ 28 فروری 2020

علی سلطان
پاکستان جب سے وجود میں آیا اقتدار کے بھوکے لوگوں نے اس ملک کو نوچ نوچ کر کھایا لیکن قسمت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم لو گ بہت جلد بھول جاتے ہیں اور دوبارہ انھیں لوگوں کو اقتدار میں لے آتے ہیں جن کو بڑی مشکل سے اسلام آباد سے واپس بھیجتے ہیں ۔
(جاری ہے)
ہر ا گلی آنے والی حکومت یہی کہتی نظر آتی ہے کے مسائل کی اصل زمہ داری پچھلی حکومت کی ہے حالانکہ دنیا بھر میں ایسی مثالیں موجود ہیں کے بہت سے ملکوں نے بُرے ترین حالات کا مقابلہ کر کے بہترین ترقی کی ہے یہا ں ہم افریقہ کے چھوٹے سے ملک روانڈا کی مثال لے لیتے ہیں۔
روانڈا افریقہ کے وسط میں واقع ایک چھوٹا سا ملک ہے ۔1994میں اپریل سے لے کر جولائی وسط تک سو دن یہ ملک قتل و غارت گری کا منظر بن گیا دو قبیلوں حوثیوں اور توتسیوں کی لڑائی میں تقریباً 8 سے 10 لاکھ کے قریب لوگ مارے گئے۔ سو دن کے اندر ایک خوبصورت ملک کو برباد کر دیا گیا لیکن اُنھوں نے ہمت نہیں ہاری اور 20سالوں میں کمال کر دیا اور ایک تباہ شدہ ملک کو ترقی کی پٹری پر چڑھا دیا ۔
2019ورلڈ بینک ڈوئینگ بزنس انڈیکس کے مطابق روانڈا دنیا میں کاروبار کرنے کے لیے 29آسان ترین ملک ہے گیلپ گلوبل رپورٹ 2019کے مطابق روانڈا افریقہ کا دوسرا محفوظ ترین ملک ہے ، عالمی جینڈر گیپ کے مطابق دنیا میں عورتوں کے لیے پانچواں محفوظ ترین ملک ہے ، دنیا میں سترھواں سر سبز ملک ہے، ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق روانڈا حکومت دنیا کی ساتویں منظم ترین حکومت ہے ، 1994میں روانڈا کا جی ڈی پی 1.2بلین یو ایس ڈالر تھا جو 2020میں بڑھ کر 11.06بلین یو ایس ڈالر تک پہنچ گیا,1994-1995میں افراط زر کی شرح 55.97 فیصد تک بڑھ گئی تھی جو 2019 کے اعدادو شمار کے مطابق 3.51 فیصد کی کم ترین سطح پر ہے ، 1994میں روانڈا کا جی ڈی پی فی کس آمدنی 206.47ڈالر تھی جو 2020میں 873.3ڈالر ہے ۔
لیکن اس کے بر عکس عالمی جینڈر گیپ کے مطا بق عو رتوں کے لیے محفوظ ملکوں میں پاکستان153 ممالک میں 151نمبر پر ہے ، پاکستان میں اس وقت افراط زر کی شرح 13 فیصدکی بلند ترین سطح پر ہے ، پاکستان کا قرض کل جی ڈی پی کا 72.50فیصد ہے جو 2020میں 74فیصد تک چلا جائے گا حالانکہ پاکستان روانڈا جیسی نسل کشی سے کبھی نہیں گزرا ، پاکستان کا اصل مسئلہ اُس کے اپنے ہی لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ یہ بات سچ ہے کہ اس وقت پاکستان کے حا لات کو بہتر کرنا انتہائی مشکل کام ہے لیکن ایک انتہائی سنجیدہ کوشش درکار جو مستقبل قریب میں نظر بھی نہیں آ رہی کیونکہ یہ زرداری نوازشریف یا عمران خان کے بس کی بات نہیں ۔
یہاں میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ خدارا خان صاحب کو تقریر کرنے کے لیے پرچی پکڑا دیا کریں ورنہ ہندوستان کو چھ سو سال سلطنت عثمانیہ کے ماتحت رہنا پڑے گا ، جرمنی اور جاپان اپنے بارڈر ملانے پڑیں گے اور ڈاکٹروں کو وہ ٹیکے ٓایجاد کرنے پڑیں گے جن کو لگانے سے حوریں نظر آئیں ۔ملک تو ہم سے ٹھیک نہیں ہونا لیکن دنیا بھر میں مذاق ضرور بن جائے گا ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
علی سلطان کے کالمز
-
اللہ نے شکایت سن لی
بدھ 18 مارچ 2020
-
اُس کا جسم اُس کی مرضی کیوں نہیں
جمعرات 12 مارچ 2020
-
قسمت کی ستم ظریفی
جمعہ 28 فروری 2020
-
ہم کیوں نہیں کر سکتے
جمعرات 30 جنوری 2020
-
مسلم امہ
بدھ 29 جنوری 2020
-
غدار
بدھ 22 جنوری 2020
-
پنجاب کا شیر شاہ سوری
منگل 21 جنوری 2020
-
پاکستان کے مسائل
پیر 20 جنوری 2020
علی سلطان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.