
اُس کا جسم اُس کی مرضی کیوں نہیں
جمعرات 12 مارچ 2020

علی سلطان
(جاری ہے)
لیکن یہ سوال میرے زہن میں چھوڑ گئے کہ کیا حقیقی طور پر عورت کے جسم پر اُس کی مرضی نہیں ہو سکتی ۔میں یہاں واضح کر دوں کہ میں میرا جسم میری مرضی جیسے نعروں کی حمایت نہیں کر رہا بلکے میرا ماننا یہ ہے کہ ان نعروں کو زیادہ بہتر طریقے سے پیش کیا جا سکتا تھا لیکن اس سب کے پیچھے خواتین کی بہتری کی جو سوچ ہے اُس کی حمایت کر تا ہوں او ر میرا یہ ماننا ہے پاکستان میں عورتوں کے مساوی حقوق کے لیے اور اُن مسائل کو حل کرنے کے لیے کام بھی کرنا چاہئیے۔
ہم ایک مسلم ریاست میں رہتے ہیں اور اسلام خواتین کے حقوق کے بارے میں باقی تمام مذاہب کے مقابلے میں زیادہ بات کرتا ہے لیکن خواتین کے تحفظ کے اعتبار سے پاکستان کا شمار دنیا کے بدترین 10ممالک میں ہوتا ہے ، خواتین پر تشدد کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں بد ترین ملک ہے ، 2019کے خواتین امن اور سلامتی انڈیکس میں پاکستان 167ممالک میں 164 ویں نمبر پر ہے ہم صرف افغانستان یمن اور شام سے بہتر ہیں ۔بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں عورتوں اور مردوں کی اُجرت کا فرق دنیا میں سب سے زیادہ ہے ، جینڈر ڈویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق صنفی فرق میں پاکستان 153ممالک میں 151نمبر پر ہے ۔
پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان میں عصمت دری اور خواتین پر تشدد کے واقعات میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے 2019میں صرف پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 3881 ، خواتین پر تشدد کے 1126 ، اغوا کے 2600اور غیرت کے نام پر قتل کے 197واقعات سامنے آئے ہیں ۔ ایسڈ سروایورفاوئنڈیشن پاکستان کے مطابق 1999 سے لڑ کر 2019تک 3791خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات ہوئے یہ سب وہ واقعات ہیں جو درج ہوئے ہیں اس کے علاو ہ ہمارے معاشرے میں کیا ہو رہا ہے اس کا اندازا بھی نہیں لگایا جا سکتا ۔
ان سب اعداوشمار کے باوجود ہمارے ٹویٹر اور فیس بک کے مجاہد عورت مارچ اور خواتین کے حقوق کی مخالفت کرتے نظر آتے ہیں ۔سوال تو یہ ہے اُس کا جسم اُس کی مرضی کیوں نہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
علی سلطان کے کالمز
-
اللہ نے شکایت سن لی
بدھ 18 مارچ 2020
-
اُس کا جسم اُس کی مرضی کیوں نہیں
جمعرات 12 مارچ 2020
-
قسمت کی ستم ظریفی
جمعہ 28 فروری 2020
-
ہم کیوں نہیں کر سکتے
جمعرات 30 جنوری 2020
-
مسلم امہ
بدھ 29 جنوری 2020
-
غدار
بدھ 22 جنوری 2020
-
پنجاب کا شیر شاہ سوری
منگل 21 جنوری 2020
-
پاکستان کے مسائل
پیر 20 جنوری 2020
علی سلطان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.