
اللہ نے شکایت سن لی
بدھ 18 مارچ 2020

علی سلطان
عالمی ادارء صحت نے کرونا covid-19کو وباء قرار دے دیا اس عالمی وباء سے اب تک 1لاکھ 86 ہزار 724افراد متائژ ہو چکے ہیں جن میں سے ساٹھ فیصد افراد کا تعلق چین سے ہے ۔
(جاری ہے)
عالمی ادارء صحت کے مطابق چین سمیت دنیا بھر میں ا ب تک ہلاکتوں کی تعداد 7471اور صحت یاب ہو جانے والے افراد کی تعداد 88,300ہے بیماری سے بحالی تقریباً 92فیصد ہے ، بے شک یہ ایک انتہائی سنجیدہ صورتحال ہے اور ہم سب کو اس وباء سے بچاؤ کی دعا بھی کرنی چاہیے لیکن میں آپ سب کی توجہ دنیا میں مسلمانوں پر جنگیں مسلط کرنے اور معصوم مسلمانوں کے نا حق قتل جیسے نہایت سنجیدہ ، حساس اور بربریت سے بھرپور معاملے کی طرف مرکوز کروانا چاہتا ہوں ۔
2003میں امریکہ اور برطانیہ نے اعراق اور صدام حسین پر الزام لگایا کہ وہ دنیا میں تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار کر رہے ہیں اسی بے بنیاد الزام کی وجہ سے شروع ہونے والی اعراق امریکہ جنگ میں بھی اعراقی شہریوں کی اموات کی تعداد لگ بگ سات لاکھ پچاس ہزار کے قریب ہے ۔
امریکہ نے افغانستان میں بھی اسامہ بن لادن کو بہانہ بنا کر جنگ مسلط کر دی اور اس جنگ میں بھی تقریباً ایک لاکھ کے قریب معصوم لوگ مارے گئے کشمیر میں بھی تقریباً ایک لا کھ سے زیادہ افراد بھارتی جارحیت کا نشانہ بنے یہ وہی کشمیر ہے جہاں بھارت نے ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں کو آرٹیکل 370لگا کر محصور کر دیا ہے ۔مجھے یہ بات کہنے میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ اللہ پاک کی طرف سے ایسی وباؤں کی سزا دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہولناک مظالم ڈھانے اور اُن مظالم پر خاموشی کی وجہ سے ہے ۔امریکہ نے نائین الیون جیسے جھوٹے واقع کو بنیاد بنا کر دنیا بھر میں تقریباً اڑھائی کڑوڑ سے زیادہ معصوم مسلمانوں کا قتل عام کیا ہے اور میرا اُن لوگوں سے سوال ہے جو سات ہزار لوگوں کی وباء سے موت پر واویلا مچا رہے ہیں وہ اڑھائی کڑوڑ مسلمانوں کے نا حق قتل پر کیوں خاموش ہیں آپ سب ا پنے د ل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کہ اگر ہم سب خاموش رہیں گے تو اللہ پاک نے تو اپنا انصاف کرنا ہے ۔ میں نے انٹر نیٹ پر کسی جگہ ایک شامی بچے کی تصویر کے ساتھ پڑھا تھا کہ میں جا کر اللہ تعالی کو بتاؤں گا ، مجھے لگتا ہے اُس بچے نے اللہ پاک کو ہماری شکایت لگا دی ہے اور اللہ پاک نے اُس بچے کی شکایت پر عملدرامد بھی شروع کر دیا ہے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
علی سلطان کے کالمز
-
اللہ نے شکایت سن لی
بدھ 18 مارچ 2020
-
اُس کا جسم اُس کی مرضی کیوں نہیں
جمعرات 12 مارچ 2020
-
قسمت کی ستم ظریفی
جمعہ 28 فروری 2020
-
ہم کیوں نہیں کر سکتے
جمعرات 30 جنوری 2020
-
مسلم امہ
بدھ 29 جنوری 2020
-
غدار
بدھ 22 جنوری 2020
-
پنجاب کا شیر شاہ سوری
منگل 21 جنوری 2020
-
پاکستان کے مسائل
پیر 20 جنوری 2020
علی سلطان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.