پاکستان کے مسائل

پیر 20 جنوری 2020

Ali Sultan

علی سلطان

کافی دنوں سے لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں جب بھی قلم اُٹھاتا ہوں دل اور دماغ سوال کرتے ہیں کہ کس کس زیادتی اور کس کس ظلم کے بارے میں لکھو گے ۔ ہر روز پاکستان میں کوئی ایسا واقع رونما ہو رہا ہے کہ یہاں بسنے والی عام عوام پر ترس آتا ہے اس لیے قلم کو سائیڈ پر رکھ کر میں بھی زندہ بتوں کے ہجوم کا حصہ بن جاتا ہوں ۔کیونکہ ان حالات میں لکھنے اورخصوصی طور پر سچ لکھنے کی ہمت میرے جیسا ضعیف ا لعقل آدمی کے بس کی بات نہیں۔

اس وقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ تمام اداوں کا حکومت کے اختیار میں نہ ہونا ہے اس لیے لکھوں تو کیا اور کس کے بارے میں لکھوں، کالے کوٹ والے قانون کے رکھوالوں کی پنجاب کے سب سے بڑے دل کے ہسپتال پر حملے کی دہشت گردی کے بارے میں لکھوں کہ دو اشخاص کی زاتی لڑائی کی وجہ سے انھوں نے وہ کیا جو با شعور قومیں جنگ کے دوران بھی اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی نہیں کرتیں اور دل کے مریضوں کے ہسپتال کا وہ حشر کیا کہ اُس کو دیکھنے کے بعد خود کو انسان کہتے ہوئے شرم آ گئی یا حکومت کی پنجاب کی نا اہلی کے بارے میں لکھوں کہ 2000افراد 7کلومیٹر کا پنجاب کے دارا لحکومت کی مین شاہراہوں پر پیدل سفر کر کے ہسپتال پر حملہ کرتے ہیں اور ہماری پولیس ایکٹو نہیں ہوتی اور وہ والا حادثہ رونما ہو جاتا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں بدنما دھبہ بنا رہے گا اور جس وقت بھی اس سانحہ کو یاد کریں گے کالے کوٹ کا وقار تار تار ہوتا رہے گا ۔

(جاری ہے)


دوسری طرف جب ملک کی سب سے اعلی عدالت ایک سابقہ امر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سناتی ہے تو فوج جیسا معتمد علیہ ادارہ اُس فیصلے کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے ، فیصلے کا صیح یا غلط ہونا ایک الگ بحث ہے ایک طرف ملک کے دو ستونوں کا آمنے سامنے آ جانا ملک کی بقاء کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے اور دوسری طرف ملک چلانے والے لوگوں کی قابلیت کا اندازہ بھی ہو گیا ۔


یہ وہی پرویز مشرف جو اپنی ہی عوام سے کہتے تھے میں تم کو وہاں سے ماروں گا کہ تم کو پتہ بھی نہیں چلے گا یہ وہی پرویز مشرف ہیں جنھوں نے لال مسجد پر حملہ کروایا تھا ،کل جب میں اُن کا ہسپتال سے دیا گیا بیان سُن رہا تھا تو سوچ رہا تھا کہ وقت بہت ظالم ہوتا ہے اقتدار کے نشے میں کیے ہوئے ظلم آپ کا پیچھا نہیں چھوڑتے آپ کو اُن کا حساب دینا پڑتا ہے ۔

اُس کے لیے چاہے آپ نواز شریف کو دیکھ لیں یا آصف زرداری کو، آپ مشرف کو دیکھ لیں یا ضیا الحق کو، اقتدار میں کیے ہوئے ظلم کا حساب دنیا میں ہی دینا پڑتا ہے ۔
اس ساری غیر یقینی صورتحال میں حکومت وقت بُرے طریقے سے ناکام نظر آ رہی ہے عمران خان جن کو مسلم امہ کا بہت درد ہے سعودی حکومت کے دباؤ میں آ کر ملائیشیا جا نے کا منصوبہ منسوخ کر دیتے ہیں اور اسلام فوبیا جس کے بارے میں خان صاحب نے یو این او میں بہت لمبی تقریر کیا اور اُس کی آگاہی کے لیے بنائے جانے والا چینل بھی التواع کا شکار ہو گیا ۔ خان صاحب اگر ایسے ہی ہر بیان پر یو ٹرن لیتے رہے تو خان صاحب کا مستقبل بھی مشرف نواز اور زرداری سے مختلف نہیں ہو گا ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :