
مسلم امہ
بدھ 29 جنوری 2020

علی سلطان
(جاری ہے)
مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ عرب ممالک کو یک دم بھارت سے اتنا پیار کیوں جاگ گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے بعد مودی نے بحرین کا دورہ کیا ہے جہاں شیخ حامد بن عیسٰی نے اس کا بھرپور استقبال کیا دوسری طرف سلامتی کونسل کے رْکن ممالک میں دو اسلامی ملک کویت اور انڈونیشیا بھی شامل ہیں۔آپ کو یہ جان کے شاید حیرت ہو کہ دونو ں اسلامی ممالک نے سلامتی کونسل میں کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مخا لفت کی ہے ۔مجھے تو یہ لگتاہے عا لمی سازش کے تحت ہمیں پھسایا جا رہاہے ۔اس وقت جب ساری دنیا کی نظر کشمیر پرہے ایسے وقت میں مودی کو سول ایوارڈ دینا ۔سعودی شہزادے محمد بن سلمان کا بھارت میں سرمایا کاری کا اعلان کرنا۔مودی کا بحرین کا دورہ کرنا ۔کویت اور انڈونیشیا کا سلامتی کونسل میں کشمیر کے خلاف ووٹ کرنا ایک طرف تو یہ بتا رھاہے کہ مسلم امہ کا خون سفید ہو گیاہے تو دوسری طرف انتہایی حالات کا عندیہ بھیہے ۔
ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ کہانی لکھ دی گئیہے بس اداکاری کرنا باقی ہے ۔ائی ایم ایف کا زلیل کر کے پاکستان کو 6عرب ڈالر قرض دینا اور FATFفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تلوار کو پاکستان پر لٹکانا اسی معاملے کی کڑی لگتی ہے۔امریکہ اور باقی تمام برادر ملک ہمیں کونے لگا کرکو ئی بڑا فیصلہ کروانا چاہتے ہیں۔اور یہ بات آج کی مودی ٹرمپ ملاقات کے بعد واضع ہو جا ئے گا۔لیکن مسلم امہ کے اتحاد کا پول کھل گیا ہے اور مسلمانو ں کا دنیا بھر میں مستقبل بھی واضع ہو گیاہے کہ ہمیں باری باری عراق ، لیبیا اور شام بنا دیا جا ئے گا۔بس اپنی اپنی باری کا انتظار کریں۔
پاکستان اس وقت کوئی بھی بڑا فیصلہ نہیں لے سکتا نہ ہم معاشی طور پر اتنے مظبوط ہیں ، معاشرتی اور سماجی مظبوطی کا پتا تو آخری 15 دن میں چل ہی گیا ہے۔کشمیر کے معاملے پر جو رویہ اسلامی ملکوں کا سامنے آیاہے اُس کے بعد مسلم امہ تو بس کہانیوں میں ہی باقی رہ جایے گی۔بھارت سمیت تمام دنیا ہم پر ہنس رہی ہے لیکن ہمارے پاس خاموش رہنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
علی سلطان کے کالمز
-
اللہ نے شکایت سن لی
بدھ 18 مارچ 2020
-
اُس کا جسم اُس کی مرضی کیوں نہیں
جمعرات 12 مارچ 2020
-
قسمت کی ستم ظریفی
جمعہ 28 فروری 2020
-
ہم کیوں نہیں کر سکتے
جمعرات 30 جنوری 2020
-
مسلم امہ
بدھ 29 جنوری 2020
-
غدار
بدھ 22 جنوری 2020
-
پنجاب کا شیر شاہ سوری
منگل 21 جنوری 2020
-
پاکستان کے مسائل
پیر 20 جنوری 2020
علی سلطان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.