
عبدالستار ایدھی والی سوچ
ہفتہ 11 جولائی 2020

انعیم چوہدری
سوچیں اگر ملک کا ہر فرد ملک کا ہر ادرہ عبدالستار ایدھی سوچ سے کام شروع کر دے تو انسانیت کا کتنا فائدہ ہو.اگر ایک وکیل عبدالستار ایدھی سوچ کے ساتھ وکالت کرے کہ وہ اج سے غریب کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے گا اور ان سے اضافی فیس نہیں لے گا. اگر استاد غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات اپنی تنخواہ سے ادا کرنے کے ساتھ ان کی تعلیمی مشکلات دور کرے تو نجانے کتنے ہی بچے دوبارہ سکول جانا شروع کر دیں اور پڑھ لکھ کر ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں. ڈاکٹر حضرات اگر عبدالستار ایدھی سوچ کے ساتھ ڈاکٹری کریں یہ اج ہی غریب اور مستحق افراد کے لئے ایک دن مخصوص کر دیں اس دن وہ کوی فیس نہیں لیں گے اگر ممکن ہو سکے تو دوائی بھی فری دیں .سرکاری دفاتر میں سرکاری افسران اسی سوچ یعنی عبدالستار ایدھی سوچ کے ساتھ غریب کا جائز کام بغیر کسی رشوت اور بغیر کسی شفارش اور ممکن ہو سکے تو جلدی کریں تو غریب آدمی کے اعتماد اور عزت میں کتنا اضافہ ہو اور اس کا اداروں پر اعتماد بحال ہو گا. اگر میرا تاجر عبدالستار ایدھی سوچ سے کاروبار کرے اور صرف جائز منافع پر ہی استفادہ کرے تو غریب کے لئے ضروریات زندگی خریدنا کتنا آسان ہو جائے .یقین مانیں جس دن ہم سب میں عبدالستار ایدھی سوچ ا گئ وہ دن دور نہیں جب ہمارا شمار بہترین قوم میں ہو گا اور ہم لوگ خوف کے سائے سے نکل کر امید کی روشنی میں ا جائیں گے دنیا میں اگر کسی انسان کی دولت ضائع ہو جائے تو اسے نقصان پہنچتا ہے لیکن اگر دوست اس کا دشمن بن جائے تو اس کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر اس کی امید دم توڑ جائے تو وہ زندہ نعش بن جاتا ہے اور ہم لوگ بڑی تیزی سے زندہ نعشیں بنتے جا رہے ہیں کیونکہ ہماری امیدیں ہمارا ساتھ چھوڑتی جا رہی ہیں اور ہمیں نا امیدی کے چنگل سے اس وقت صرف عبدالستار ایدھی کی سوچ ہی نکال سکتی ہے تو آہیں اور مل کر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم سب اج سے عبدالستار ایدھی ہیں ان کی سوچ اب ہماری سوچ ہے ہم نے اج سے صرف انسانیت کے لئے جینا ہے , اج ہم نے ایک نیا پرچم اٹھانا ہے اور وہ پرچم ہے فلاح عامہ کا پرچم انسانیت کا پرچم اور سب کو مل کر یہ نعرہ بلند کرنا ہے اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک ہیں�
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انعیم چوہدری کے کالمز
-
عاشر عظیم ہم شرمندہ ہیں!!!
منگل 15 فروری 2022
-
خدا کی تلاش !!!
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
بہترین شہروں کی فہرست میں کراچی اور لاہور کے نمبرز!!!!
پیر 28 دسمبر 2020
-
پلاننگ کی ضرورت ہے!!!
منگل 22 دسمبر 2020
-
زمین سے رشتہ ،،،!!!!
پیر 7 دسمبر 2020
-
آخر مجھے نوکری مل گئی!!!!!
ہفتہ 21 نومبر 2020
-
قیامت کی منظر کشی !!!
پیر 26 اکتوبر 2020
-
مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ قابلیت کا ہے!!!
بدھ 23 ستمبر 2020
انعیم چوہدری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.