
اے نگار وطن تُو سلامت رہے,,,,
جمعہ 14 اگست 2020

انعیم چوہدری
(جاری ہے)
اب یوم آزادی کو ہی دیکھ لیں ہر شہری موٹر سائیکل کا سلنسر نکالے گا اور قومی پرچم ہوا میں لہرے گا اور یہ ثابت کرے گا کہ میں ایک پکا اور سچا پاکستانی ہوں.ہم لوگ ویسے فنکاری کرنے میں ماہر ہیں پتہ نہیں ہماری فلمیں کیوں ناکام ہو جاتی ہیں اس کی وجہ شاید دوسرے ملکوں کا حقیقت پسند ہونا ہے.
تو جناب اب اٹھ جائیں خواب غفلت سے اور ہوش کے ناخن لیں اور خدا کے لئے یہ اپنی فنکاریاں اپنے پاس رکھیں اور سنجیدہ ہو کر حقیقی معنوں میں اپنے ملک کے لئے کچھ کریں. اب آپکی یہ سوچ ہو گی کے میرے اکیلے سے کیا ہو گا تو جناب تاریخ گواہ ہے ہر انقلاب ایک فرد واحد کی وجہ سے ہی آیا ہے اگر یہ ہی سوچ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ہوتی تو کیا ہم آزاد ہوتے ؟ نہیں ہر گز نہیں.ہم لوگ اکثر یہ کہتے ہیں کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا ہے,,,, تو جناب آپ نے کیا کارنامہ سرانجام دیا ہے اس ملک کے لئے اپ کا بس چلے تو اپ اس کو بیچ ڈالیں. ہم اتنے احسان فراموش کیوں ہیں جس تھلی میں کھاتے ہیں اسے میں سوراخ کیوں کرتے ہیں ہم لوگ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ان کی غلط حرکتوں کی وجہ سے ان کے ساتھ ساتھ ان کے ملک کا نام بھی بدنام ہو گا کیوں کہ بدقسمتی سے یہ اس ملک کے شہری ہیں.
اس دھرتی ماں نے اسے اسے ہیرے بھی پیدا کیے ہیں کہ ان کے عظیم کارنامے رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہوں گے. سپاہی مقبول حسین نے اپنی زبان کٹاؤ لی لیکن اپنی زبان سے اپنے ملک کو مردہ باد نہ کہا یہ جواب ہے ان لوگوں کے لئے جو بنا کسی بات کے ملک کو کوستے ہیں. شہید راشد مناہس کی شہادت جواب ہے ان لوگوں کے لئے جو چند ٹکوں کے لئے اپنے پیارے ملک سے غداری کرتے ہیں. میجر عزیز بھٹی شہید کی شہادت جواب ہے ان لوگوں کے لئے جو دھرتی ماں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں. عبدالستار ایدھی کی انسانی خدماتِ جواب ہے ان لوگوں کو جو انسانیت کے دشمن ہیں. میرے ذہین میں ایک طویل فہرست ہے ان محسنوں اور عظیم ہستیوں کی جنہوں نے اپنی جان قربان کر دی اس ملک کی سلامتی استحکام, سر بلندی, وقار اور دفاع کے لیے اللہ تعالیٰ ہم سب کو بھی ایسا جذبہ اور ایمان عطا کر کے ہم بھی اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور ضرورت پڑنے پر ہر چیز اس پر قربان کر سکیں.
جنھیں کچھ لوگ اپنے دیس میں بدنام کرتے ہیں
میں سلام پیش کرتا ہوں ہر اس شخص کو جس نے پاکستان کے لئے کچھ بھی کیا یہاں تک کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اس عام شہری کو جس نے میرے پیارے ملک پاکستان کی سلامتی کی دعا بھی کی. تو میرے پیارے ہم وطنوں آہیں اج کے اس عظیم دن یہ عہد کرتے ہیں کہ میں اپنے ملک پاکستان کی حفاظت کروں گا اس کی عزت اور احترام کی ہر ممکن کوشش کروں گا. اور اپنے اس پیارے ملک کے دفاع اور سالمیت کے لئے ہر ممکن مدد کروں گا. اور اس کی طرف جو میلی آنکھ کر گا اس کی آنکھیں نوچ لوں گا.
وطن کی مٹّی عظیم ہے تو، عظیم تر ہم بنا رہے ہیں
وطن کی خاک ذرا ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے پانی یہیں سے نکلے گا
آخر میں میری اپ لوگوں سے گزارش ہے خدا کے لئے اپنے پیارے ملک پاکستان کو عزت دیں اگر اپ اس کو عزت دیں گے تو دوسرے ممالک بھی عزت دیں گے. اور ان کاموں سے اجتناب کریں جن کاموں سے میرے پیارے وطن کی بدنامی ہوتی ہے. میں اپنی تحریر اس دعاء اشعار سے اختتام پذیر کر رہا ہوں.
تُو سلامت رہے تا قیامت رہے
ہزاروں میل کی دوری سے ہم یہ کام کرتے ہیں
دعا اپنی ہر اک اپنے وطن کے نام کرتے ہیں
ہمارے ملک میں پھر سے کھلیں غنچے محبت کے
یہی میری دعا ہے اور یہی ارمان میرا ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین. پاکستان زندہ باد پاکستان پاہندہ باد.
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انعیم چوہدری کے کالمز
-
عاشر عظیم ہم شرمندہ ہیں!!!
منگل 15 فروری 2022
-
خدا کی تلاش !!!
ہفتہ 6 مارچ 2021
-
بہترین شہروں کی فہرست میں کراچی اور لاہور کے نمبرز!!!!
پیر 28 دسمبر 2020
-
پلاننگ کی ضرورت ہے!!!
منگل 22 دسمبر 2020
-
زمین سے رشتہ ،،،!!!!
پیر 7 دسمبر 2020
-
آخر مجھے نوکری مل گئی!!!!!
ہفتہ 21 نومبر 2020
-
قیامت کی منظر کشی !!!
پیر 26 اکتوبر 2020
-
مسئلہ وسائل کا نہیں بلکہ قابلیت کا ہے!!!
بدھ 23 ستمبر 2020
انعیم چوہدری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.