
خوبصورت تاریخی شہر غرناطہ میں۔قسط نمبر1
ہفتہ 25 ستمبر 2021

عارف محمود کسانہ
(جاری ہے)
اندلس کی سیاحت کے دوران ہم نے تمام دنوں اسی ہوٹل میں ہی قیام کرنا تھا۔ دن کو اندلس کے مختلف مقامات کی سیر کرکے واپس شب باشی اسی ہوٹل میں کرنا تھی۔ اندلس کے اس دورہ میں غرناطہ میں مختلف تاریخی مقامات کے علاوہ اشبیلیہ میں القصر، مالا گا، جبل الطارق اور ماربیا جانے کا منصوبہ بنایا شامل تھا۔ ہم نے اپنی سیاحت کا آغاز غرناطہ شہر سے کیا۔

غرناطہ میں صرف الحمراء ہی دیکھنے کے لائق نہیں ہے بلکہ اور بھی کئی اہم تاریخی مقامات ہیں اور اگر کوئی غرناطہ جا کر وہ نہیں دیکھ سکا تو سمجھیں کہ دورہ نامکمل رہا۔غرناطہ شہر میں مسلم دور کے چار مقامات ہیں جو فن تعمیرکا شاہکار ہیں وہاں محرابیں اور خوبصورت نقش و نگار ہیں جن میں آیات قرآنی بھی شامل ہیں ۔ یہ چاروں مقامات غرناطہ شہر کے اندر ہیں۔ شہر میں ہی ایک یادگار ہے جس پر ملکہ ازابیلہ اور کولمبس کا بہت بڑا مجسمہ بنایا گیا ہے۔ سقوط غرناطہ کے بعد بادشاہ فرڈینینڈ اور اس کی ملکہ ازابیلہ نے قبضہ کیا تھا ور کولمبس بھی ان کے ساتھ تھا۔ کولمبس کو امریکہ دریافت کرنے کے لئے وسائل چاہییے تھے جو غرناطہ فتح کی خوشی میں ملکہ نے اسے عطا کئے۔ یہ یادگار اسی کی عکاسی کرتی ہے۔ الحمراء کے بالکل قریب مقبرہ روضہ غرناطہ یعنی مسلم قبرستان ہے جہاں ان شہیدوں کا لہو ہے جنہوں نے یورپ کی اس آخری ریاست کو بچانے کے لئے اپنا خون دیا۔ یہاں بہت سی گمنا م قبریں بھی ہیں جنہیں ہم آج نہیں جانتے لیکن ان کا غرناطہ سے گہرا تعلق تھا۔ اسی قبرستان میں عالم اسلام اور پاکستان کی ایک عظیم شخصیت علامہ محمد اسد بھی آسودہ خاک ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
عارف محمود کسانہ کے کالمز
-
نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی کی یاد میں
ہفتہ 12 فروری 2022
-
یکجہتی کشمیر کاتقاضا
منگل 8 فروری 2022
-
تصویر کا دوسرا رخ
پیر 31 جنوری 2022
-
روس اور سویڈن کے درمیان جاری کشمکش
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
مذہب کے نام پر انتہا پسندی : وجوہات اور حل
ہفتہ 1 جنوری 2022
-
وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کی قابل تحسین کارکردگی
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
برصغیر کے نقشے پر مسلم ریاستوں کا تصور
جمعرات 18 نومبر 2021
-
اندلس کے دارالخلافہ اشبیلیہ میں ایک روز
منگل 2 نومبر 2021
عارف محمود کسانہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.