
وزیراعظم صاحب!معذور افراد کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہے
اتوار 21 جون 2020

ارشد سلہری
کرونا وائرس کی وبا کے دنوں میں معذور افراد اپنے شب روز کیسے گزار رہے ہیں یہ ان کا رب جانتا ہے یا وہ خود جانتے ہیں کہ ان پر کیا بیت رہی ہے۔
(جاری ہے)
پاکستان کی کل ٓبادی کا معذور افراد دس فیصد ہیں جس کا حکومت کو قطعی ادراک نہیں ہے۔حالانکہ دس فیصد آبادی حکومت کا ضمیر جھنجھوڑنے کے لئے کافی ہے مگر حکومت نے کروناسپورٹ فنڈز سمیت وفاقی اور صوبائی بجٹ میں بھی معذور افراد کو سوفیصد نظر انداز کردیا ہے۔
معذافراد کمیونٹی میں پایا جانے والا یہ خیال بھی درست ہے کہ معذور افراد سیاسی طورفعال نہیں ہیں اور کمیونٹی میں اتحاد اور یکجہتی نہیں ہے ۔جس کے باعث معذور افراد ہمیشہ نظر انداز ہوتے ہیں۔
دوسری جانب ڈس ایبلڈ این جی اوز ہیں جو معذور افراد کے نام پر کاروبار کر رہی ہیں ۔جو نہیں چاہتی ہیں کہ معذور افراد میں اتحاد اور یکجہتی پیدا ہو۔ معذور افراد کے نام پر بنائی گئی این جی اوز کے فائیو سٹار ہوٹلوں میں پروگرام اور سمینارزدیکھ کر ہر معذور فرد نے این جی او بنانے کی مشق شروع کر رکھی ہے۔جس کے باعث یوں لگتا ہے کہ پاکستان میں معذور افراد کا کوئی مسلہ نہیں ہے۔
این جی اوز نے ایسا رجحان پیدا کردیا ہے کہ معذور افراد حقیقت کی دنیا سے نکل کر خوابوں خیالوں میں کھو چکے ہیں کہ آج نہیں تو کل ہمیں پراجیکٹ ،گرانٹ مل جائے گی اور ہم بھی امیر ہو جائیں گے۔یہ بہت المیہ ہے اور خطرناک رجحان ہے۔اس کی بنیادی وجہ بھی حکومت کی عدم سرپرستی ہے ۔ حکومت سے معذور افراد کی ناامیدی ہے۔
عمران خان سے معذور افراد کو باقی لوگوں کی طرح کچھ زیادہ ہی امیدیں وابستہ تھیں مگر عمران خان نے معذور افراد کو کچھ زیادہ ہی منہ کے بل دے مارا ہے۔تحریک انصاف کے منشور میں کوئی ذکر نہیں ہے ۔کوئی پالیسی نہیں ہے۔حکومت میںا ٓنے کے بعد معذور افراد کو جو مراعات حاصل تھیں وہ بھی چھین لی گئی ہیں ۔معذور افراد کے دو فیصد کوٹے سمیت ریل اور بسوں میں کرایے کی رعایت بھی ختم کردی گئی ہے۔معذور طالب علموں کو تعلیمی اداروں میں آنے جانے کے لئے فراہم کردہ ٹرانسپورٹ بھی واپس لے لی گئی ہے۔سابق صدرآصف زرداری کی معذور افراد پر خصوصی توجہ سے بنائے گئے پروگرام اور شہباز شریف کی جانب سے دی گئی معذور افراد بحالی سکیم بھی بند کردی گئی ہے۔
کرونا وائرس کی وبا کے دوران معذور افراد کو امید تھی کہ حکومت نادرا کے اعداد وشمار کے مطابق معذور افراد کو معاضہ دے گی مگر حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے مطابق معاوضہ دیا شاید کسی معذور فرد کو ملا بھی ہو مگر کوئی خصوصی توجہ نہیں دی گئی ۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر بھی اپیلیں کیں گئی اور خطوط بھی لکھے گئے کہ معذور افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ۔جس طریقے سے حکومت معاوضہ جات دے رہی ہے معذور افراد کے اگر نام شامل بھی ہیں تو وہ معاوضہ نہیں لے سکتے ہیںمگر حکومت نے بالکل توجہ نہیں دی ہے۔
معذور افراد کی سیاسی جماعت مساوات پارٹی نے ایک بار پھر کمپین شروع کی ہے کہ ،،ہمیں بھی الاونس دو،، شوشل میڈیا پر اپیل کی جارہی ہے اور آن لائن پٹیشن بھی لانچ کی ہے
کمپین کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ حکومت کو یاد دلایا جائے کہ معذور افراد پاکستان میں بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔انہیں بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور جناب وزیراعظم معذور افراد کو بھی مالی امداد کی ضرورت ہے۔ہمیں امید ہے کہ حکومت معذور افراد کیلئے جامع اور ٹھوس قومی پالیسی بنائے گی اور معذور افراد کو بے یارومدد گار نہیں چھوڑا جائے گا کیوں کہ معذورافراد بھی پاکستانی ہیں اور ان کے پاس بھی دیگر شہریوں کی طرح قومی شناختی کارڈ ہے جس پر وہ ووٹ بھی ڈالتے ہیں اور اپنی سیاسی وابستگی کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.