آج الیکشن ڈے ہے !!

بدھ 25 جولائی 2018

Ashfaq Rehmani

اشفاق رحمانی

نائی کی دکان سے لے کر مٹھائی کی دکان تک…لالہ جی سے بابا جی تک…باڑے سے لے کر بازار تک،یوسی سے ٹاوٴن تک، ہر مکان، میدان تک”ووٹ مجھے دو“ کی آوازیں ہیں۔کچھ شرپسند عناصر بھی ”بمباروں“ کی اندھے وا معاونت کر رہے ہیں تاہم ”عوامی جوش و جذبہ“ بتا رہا ہے کہ پاکستان کی امن پسند عوام الیکشن کو کسی بھی حال میں”پھڈے“ میں نہیں ڈالنا چاہتے، الیکشن ملتوی کسی بھی صورت میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

جی ہاں آج جنرل الیکشن ڈے ہے،عام انتخابات 2018،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی مقبول ہوا اور ووٹرز نے اپنے اپنے حلقوں میں ”امیدواروں“ کی خوب ”کلاس“ بھی لی،پاکستان تحریک انصاف کی بات ہو یا کسی بھی سابق حکمران جماعت کی لیڈر شپ کی ،سوشل میڈیا پر لا محدود تعمیری و تنقیدی مباحثوں نے بھی خوب ”اُڑان“ بھری، کسی نے اچھے حکمرانوں کے چناوٴ سے پہلے کی ”دعائیں“ شیئر کیں تو کسی نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کارٹونز بنا کر ووٹرز کے چہروں پر ہنسی بکھیری،کسی نے قومی اداروں پر کھلی مگر لا حاصل تنقید کی تو کسی نے اعلیٰ عدلیہ سمیت قومی اداروں کی غیر مشروط حمایت کی،غرض الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کے انعقاد کی تاریخ کے اعلان سے شروع ہونے والی دوڑ” آج اپنے نتیجے“ تک پہنچے گی۔

(جاری ہے)

10کروڑ59لاکھ سے زائد ووٹر اپنے اپنے حلقوں سے اپنے اپنے پسندیدہ امیدوار کا انتخاب کرکے اُسے ”پارلیمنٹ“ کی راہ دکھائیں گے اس توقع کے ساتھ کہ پارلیمان میں جاکر ان کے حقوق کی ”جنگ“ لڑیں گے اور معاشرہ میں پُرامن و خوشحال زندگی گزارنے کیلئے ”ٹیکس“ کو ”زیرو“ نہیں تو کم از کم شرح پہ لے کر آئیں گے، غیر ملکی قرضوں سے نجات دلائیں گے اور مزید قرضے نہیں لیں گے، پاکستان سے باہر پڑی تمام جائیداد، مال و دولت اپنے ملک پاکستان واپس لے کر آئیں گے۔

میڈیا ڈور کی کی طرف سے ایک رپورٹ کے تناظر میں کہ” پاکستان میں عام ووٹر”ووٹ“ ڈالنے نہ جانے کے بہت سارے بہانے بناتے ہیں اور ووٹ کاسٹ نہیں کرتے ، ایسے افراد کی تعداد کل ووٹرز کی تعداد کا 48%سے بھی زیادہ ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تعداد 10لاکھ سے زائد ہے جبکہ الیکشن ڈے پر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر اپنے فرائض ادا کرنے والے ہزاروں ”ذمہ داروں“ کیلئے بیلٹ پیپر ووٹ کا حصول اور اس کو کاسٹ کرنے کا طریقہ کار بھی انتہائی پیچیدہ ہے۔

پسرور سے وابستہ ماہر تعلیم نوجوان محمد علی آج الیکشن ڈے پر اپنے فرائض نواحی گاوٴں میں انجام دے رہے ہیں کہ مطابق ایڈوانس ووٹ کاسٹ بیلٹ پیپر کے حصول کے لئے درخواست سے لے کر ووٹ کاسٹ کرنے تک کے طریقہ کار کے کم از کم 2دن درکار ہیں جبکہ فام پُر کرنے کیلئے تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ 7گھنٹے چاہیں۔پاکستان کی پہلی سوشل میڈیانیوز ایجنسی میڈیا ڈور کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں42ہزار کے قریب ”رجسٹرڈ ووٹرز“ جو اپنے آپ کو ”تبلیغی“ جماعت کا رکن کہتے ہیں”تبلیغ“ کی غرض سے اپنے آبائی حلقے سے ”دور“ ہوتے ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ ”ووٹ“ سے زیادہ”تبلیغ“ اہم ہے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد کی تعداد بھی ہزاروں میں جو تبلیغ یا کاروباری غرض سے ”پاکستان“ سے باہر ہونے کی وجہ سے اپنا حق رائے دہی“ استعمال نہیں کر پاتے، اس کیلئے اپنے والی حکومت کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، جبکہ ”بائیو میٹرک ووٹنگ“ کی شکل میں موجود حل سے دیار غیر میں رہائش پزیر پاکستانی بھی ”ووٹ“ کاسٹ کرکے پاکستان کے جمہوری کلچر کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

پاکستان میں تاہم ووٹرز کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں پہل کرنی ہو گی اور ہر ووٹر کی اولین ترجیح اپنا ووٹ ”کاسٹ“ کرنا ہونا چاہئے۔ بدقسمتی سے سب سے بڑے اور ترقی یافتہ صوبائی پنجاب میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے فراد کی تعداد دیگر صوبوں سے کئی گنا زیادہ ہے۔ایسے افراد کیلئے ووٹ کی اہمیت اور ”آوٴ ووٹ ڈالیں“ مہم کے ذریعے خاص طور پر سینئر ووٹرز سے براہ راست رابطہ سے ہزاروں ووٹرز کو”قائل“ کرنے کا کریڈٹ بھی”میڈیا ڈور،موبو الیکشن ٹیم“ کو جاتا ہے۔

آج الیکشن ڈے ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے حق رائے دہی ہر حال میں ادا استعمال کریں،خاص طور پر خواتین ووٹر کو پولنگ بوتھ تک لائیں اور انتہائی عزت و احترام سے ان کو ووٹ کرنے کا نہ صرف طریقہ بتائیں پولنگ بوتھ تک با آسانی رہنمائی میں ان کی معانت کریں۔آئیے آج یہ بھی عہد کریں کے اپنے شہر، اپنے انتخابی حلقت،اپنے اردگرد گلی محلے میں معذور افراد سے بھی ووٹ کاسٹ کروائیں،جمہوری معاشروں میں”ووٹ کی طاقت“ کی سب کچھ ہے اور ایک بیرسٹر سے لے کر ایک کسان و موچی تک سب کی طاقت ایک جیسی ہے اور اُن کو اپنی طاقت ”آج کے دن“ ضرور استعمال کرنی چاہئے۔

ووٹر کیلئے راقم کا یہی پیغام ہے کہ ”اب کی باری، ایمانداری، دیانتداری“ آپ کی عزت ہی ووٹ کی عزت و تقریم ہے۔الیکشن کمیشن ہو یا کوئی بھی ریاستی ادارہ اس کی طرف سے کئے جانے والے فیصلوں کو بھی ”عزت“ دینا، ملک کو عزت دینا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے الیکشن ابزرورٹیم کا حصہ ہونے اور پولیٹیکل رپورٹر ہونے کی بنیاد پر مجھے پنجاب کے متعدد اضلاع میں ووٹر سے براہ راست مکالمہ کا اتفاق ہوا ہے، پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں ”بادشاہت“ نہیں بلکہ جمہوریتہے، ہمارا مسئلہ جمہوری رویوں کو پروان چڑھانا ہے۔

ہم کتنے جمہوریت پسند ہیں”الیکشن ڈے“ پر ووٹ کی پرچی کا درست استعمال ہی واحد پیمانہ ہے۔آئیے جمہوریت پسند ہونے کا ثبوت دیں،آئیے ووٹ کاسٹ کریں،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جمہوری رویوں کا پروان چڑھانے کا ٹائم شروع ہو چکا ہے اور رات 8بجے تک”پرچی“ پر مہر لگا کر ”پاکستان دشمن“ کو شکست دیں اور اپنے پسندیدہ امیدوار کو کامیاب کریں،پاکستان زندہ باد، الیکشن کمیشن پائندہ باد…!!!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :