
چھوٹی اسمبلی میں بڑا ہنگامہ
منگل 22 جون 2021

آصفہ امجد جاوید
اور ممکن ہے جو کتابیں ایک دوسرے پر پھینکی گئ ہوں ان کتابوں کے شروع میں لفظ پاکستان بھی لکھا ہو ہم کتابوں پے لکھے گے اپنے ملک کے نام کی قدر نہیں کرتے ہم کس حق سے خود کو پاکستانی کہتے ہیں وہی کتابیں جن سے تعلیم حاصل کر کے یہ وزراء آج قومی اسمبلی میں داخل ہوتے ہیں انہیں کتابوں نے ان کو اس قابل بنایا ہے آج یہ انہیں کو اُچھال رہے ہیں یہ کہاں کی سیاست ہے
ہم اپنی کتابوں کی قدر نہیں کرتے پھر ہم اپنی آنے والی اور موجودہ نسلوں سے اپنی قدر کروانے کی اُمید کس حق سے رکھتے ہیں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال پر بلوچستان اسمبلی کے باہر جوتا اُچھالا گیا کیا یہ انسانیت ہے گملوں سے ایک دوسرے کو زخمی کیا گیا کیا یہ سیاست ہے ملک کی سب سے چھوٹی اسمبلی میں بڑا ہنگامہ کھڑا کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن یہ سیاستدان خود کو نااہل کہلوانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے کیا یہ قائد کا پاکستان ہے؟ ہمیں اور تو کسی کام میں نہیں سیاست میں ہی اپنے آباؤ اجداد کو کاپی کر لینا چاہئے قائد نے ہمیں ایسا پاکستان نہیں دیا تھا جیسا ہم نے اسے اپنی نااہلی کی وجہ سے بنا دیا ہے یہ وزراء میڈیا سے گفتگو کر رہیں ہوں یا قومی اسمبلی میں ہوں ان سب کا ایک ہی کام ہے ہر پارٹی دوسری پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہوتی ہے اور خود کو ایسا مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جیسے یہ عوام پر نہیں عوام ان پر ظلم کر رہی ہو یہ عوام سے ووٹ جن وعدوں کی بناء پر لیتے ہیں حکومت ختم ہو جاتی ہے لیکن وہ وعدے پورے نہیں ہوتے اس سے بڑا ظلم اور کیا ہو سکتا ہے جب ان کے پاس کسی کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے دلیل موجود نہ ہو تو ولگر لینگوئج کا استعمال شروع کر دیتے ہیں
ابھی حال ہی میں بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں ہر پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جیسے ان کی حکومت بہت شفاف تھی ایسی شفاف کہ عوام بجلی سے محروم رہی اور اب انہیں غریب عوام کا اتنا خیال ہے تو ابھی تک سندھ کی عوام کو صاف پانی, روٹی,کپڑا,مکان سے محروم کیوں رکھا گیا ہے کتے کے کاٹنے سے ناجانے کتنے لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں لیکن کوئی ان کے اہلِ خانہ سے پوچھنے والا نہیں اگر ان کی حکومت اتنی اچھی تھی تو ابھی تک سندھ کی عوام کے سارے مسائل حل ہو جانے چاہئے تھے یہ سچ بول تو نہیں سکتے سچ سننے کی ہمت ہی پیدا کر لیں جب ان سب باتوں پر روشنی ڈالی گئ تو قومی اسمبلی سے فرار کا راستہ کیوں اختیار کیا.
شیخ رشید کا کہنا ہے ہم پانچ سال تُن کے پورے کریں گے آپ پانچ سال تُن کے پورے کریں لیکن ان پانچ سالوں میں جن میں سے تین تو گزر گے ہیں بقیہ دو سالوں میں ایسے کام کر لیں کہ عوام آپ کی حکومت کو جانے کے بعد اچھے الفاظ میں یاد کرے اور آپکو آنے والے وقتوں میں عوام سے ووٹ کی بھیک نہ مانگنی پڑے عوام سے ووٹ لینے کے لیے ان کو جو بریانی کی پلیٹ کھلائی جاتی ہے وہی پیسہ اس عوام کی مشکلات کو آسان کرنے کے کام آئے گا اسی پیسے سے ملک کے ہر خراب سسٹم کو ٹھیک کیا جائے گا ووٹ لینے سے پہلے عوام کو جو سبز باغ دکھائے جاتے ہیں عوام کا دل ان سبز باغوں سے بھر گیا ہے اب وہ حقیقت والے سبز باغ دیکھنا چاہتے ہیں پچھلی حکومتوں کو نالائق ڈکلیئر کرنا چھوڑ دیں خود کچھ کریں وقت کی شاخ کو خود ہلائیں باتیں کرنے اور تنقید کرنے سے مسئلے حل ہوتے تو آج دنیا کا کوئی بھی مسئلہ,مسئلہ نہ ہوتا آج ہم نے کشمیر بھی حاصل کر لیا ہوتا اور دنیا میں جہاں بھی مسلمان مشلکلات/ ظلم کا شکار ہیں ان سب سے ان کو نجات مل گئی ہوتی.
کامیابی چاہتے ہو تو موقع دینے والے کو کبھی دھوکہ اور دھوکہ دینے والے کو کبھی موقع نہ دو
افسوس ابھی تک تو عوام کو دھوکہ ہی دیا جا رہا ہے�
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
آصفہ امجد جاوید کے کالمز
-
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
منگل 28 دسمبر 2021
-
ڈینگی کا ڈنگ
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
کر آغاز پاکستان
پیر 20 ستمبر 2021
-
6 ستمبر فخر کا دن
پیر 6 ستمبر 2021
-
کورونا کا قہر
بدھ 1 ستمبر 2021
-
پولیو کا خاتمہ
جمعہ 27 اگست 2021
-
عبدالقیوم خان نیازی کی زندگی پر ایک نظر
بدھ 18 اگست 2021
-
کیا ہمیں آزادی کی قدر ہے؟
جمعہ 13 اگست 2021
آصفہ امجد جاوید کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.