
پاکستان میں لاک ڈاؤن کے بتدریج خاتمے کا فیصلہ مگر۔۔۔
ہفتہ 8 اگست 2020

چوہدری عامر عباس
اوپر بیان کردہ ساری بحث سے قطع نظر ایک حقیقت یہ ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا ہرگز نہیں بلکہ جوں کا توں موجود ہے. ماضی قریب میں کئی یورپی ممالک میں بھی کورونا کے اعدادوشمار بہت کم ہوے لیکن پھر یک دم ایک لہر آئی اور کورونا کے کیسز بڑھنا شروع ہو گئے اور انھیں مجبوراً دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑا. ہم نے حال ہی میں پہلے عید الاضحٰی کا مذہبی تہوار منایا ہے اور اس کے بعد پانچ اگست کو کشمیر کیساتھ یکجہتی کیلئے اجتماعات منعقد ہوئے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں. ظاہر ہے میل جول بھی ہوا ہے. ماہرین کے مطابق اس کے نتائج آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں واضح ہوں گے. لیکن امید یہ کی جا رہی ہے کہ کورونا کا زور آنے والے دنوں میں کافی حد تک کم ہو جائے گا. چونکہ اب پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن چونکہ بتدریج ختم کیا جا رہا ہے لہٰذا اب نہ صرف حکومت پاکستان پر بلکہ تمام صوبائی حکومتوں سمیت پوری پاکستانی عوام پر بھی بہت ذیادہ زمہ داری عائد ہوتی ہے. طبی ماہرین بار بار یہ وارننگ دے رہے ہیں کہ اب بھی کورونا وائرس کا خطرہ بدستور موجود ہے. ہمیں کورونا سے غافل نہیں ہونا چاہیے. کورونا کا خطرہ اس وقت تک موجود رہے گا جب تک ملک بھر میں کورونا کا ایک کیس بھی موجود ہے. ہمیں حکومت پاکستان اور اپنی صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز پر اب بھی اگلے کم از کم ایک ماہ تک سختی سے عمل کرنا ضروری ہے. آگے جمعہ والے دن 14 اگست جشن آزادی کا تہوار بھی آ رہا ہے جس دن ملک بھر کے اندر اجتماعات بھی ہوں گے اور اس کے بعد ہفتہ اتوار دو چھٹیاں بھی ہیں. لہٰذا ہمیں ابھی بہت احتیاط سے چلنا ہے. باوثوق ذرائع کے مطابق چودہ اگست کے حوالے سے ایس او پیز پر کام جاری ہے جو کہ جلد ہی جاری کر دئیے جائیں گے. ہمیں حکومت کے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہے ورنہ ہماری عدم توجہی اور بے احتیاطی کی وجہ سے خدانخواستہ اگر کورونا کی لہر دوبارہ آ گئی تو حکومت کیساتھ ساتھ ہماری عوام کیلئے بہت مشکلات پیدا ہو جائیں گی جن کا ہم اب متحمل نہیں ہو سکتے. احتیاط میں ہی سمجھداری ہے�
(جاری ہے)
�
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
چوہدری عامر عباس کے کالمز
-
کہیں دیر نہ ہو جائے۔۔۔
منگل 7 دسمبر 2021
-
ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا۔۔۔۔
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
اس حال میں جینا محال ہے
منگل 3 اگست 2021
-
جن، بُھوت اور سایہ کا ایک علاج یہ بھی ہے
پیر 2 اگست 2021
-
حصول انصاف میں تاخیر.....
ہفتہ 31 جولائی 2021
-
اگلے جنم موہے بٹیا نہ کیجئو۔۔۔۔
جمعہ 23 جولائی 2021
-
وراثت کا مسئلہ
منگل 13 جولائی 2021
-
پہلی بار لاہور آمد اور نیشنل کالج آف آرٹس کی سیر....
جمعرات 8 جولائی 2021
چوہدری عامر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.