نیا سال مبارک ہو

بدھ 1 جنوری 2020

Engr.Mushtaq Mehmood

انجینئر مشتاق محمود

دل سے نکلی آہوں سے کہوں نیا سال مبارک ۔امن آزادی ہو باہوں میں کہوں نیا سال مبارک
ایک سو پچاس دن پابندیاں عذاب میں کشمیرہے۔آزادی کی علم ہو کامیاب کہوں نیا سال مبارک
ہو ہدایت قابض جابر ظالم دہشت گردوں کو ۔لاک ڈاؤن وحشت زدوں کوکہوں نیا سال مبارک
گاندھی دیش میں ہندوتا سے کھو رہی بینا ئیاں۔واپس ہو اہنسا ء کی رعنائیاں کہوں نیا سال مبارک
ہے جہالت عیش مہنگی گاڑیاں یہ بڑی کوٹھیاں ۔

مستحق کنبوں کی کفالت ہوکہوں نیا سال مبارک
طاقت کے مقابلے عالم میں حق کا راج ہو ۔یا اللہ ہماری فریادپوری آج ہوکہوں نیا سال مبارک
یا اللہ تاریکیاں ہو ختم اورشاہراہ منزل پار ہو۔امن آزادی خوشحالی آرپارہوکہوں نیا سال مبارک
میرے کشمیر کو ظالموں نے صرف غم ہی دیا۔

(جاری ہے)

بموں کی بارش تھم ہودل سے کہوں نیا سال مبارک
جابر و زرخریدظلم کی تاک میں ہے چار سو۔

اس ظلم کی دیواریں چاک ہوتو کہوں نیا سال مبارک
داغ لہومیں ڈوبی ہوئی یہ بربادی کی داستاں ۔ باغ ہمدان کی آ زادی ہوکہوں نیا سال مبارک
افلاس نہ ہو پاکستان و ہندوستان میں ۔نہ تڑپیں بھوک سے کوئی جان کہوں نیا سال مبارک
برسوں سے نہلا دیا ہندنے خون سے کشمیر کو۔نوسربازسے بہلانا بند ہو کہوں نیا سال مبارک
آپس میں غضب نہیں بس پیار ہی پیار ہو۔

تنہازندگی میں مخلص یارہو کہوں نیا سال مبارک
مسلم غیر مسلم جدا نہ ہو اقارب وزمین سے۔ بھائی چارگی کی توہین نہ ہو کہوں نیا سال مبارک
جھوٹ رشوت ملاوٹ گراں بازاری نہ ہو۔ احساس کی تھکاوٹ نہ ہو کہوں نیا سال مبارک
توحید پر چم تلے آپس میں الگ ٹولیاں نہ ہو۔الگ الگ بولیاں بھی نہ ہو کہوں نیا سال مبارک
ہے شریعت حسد نفرت و فساد کو مٹانا ہے ۔ جسم کے انگ ہیں محبت جگانا ہے کہوں نیا سال مبارک
قتل ہجرت گرفتاریاں توہین اور گمنامیاں۔جابرنہ چھینے ہماری بینا ئیاں کہوں نیا سال مبارک
دنیا اجاڑ کرہے آس محمود کی صرف عرش والا۔ فرش والوں کااللہ خاص ہوکہوں نیا سال مبارک

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :