
نئی راہیں و آگاہی مہم ، مسئلہ کشمیر کا حل
ہفتہ 16 اکتوبر 2021

انجینئر مشتاق محمود
(جاری ہے)
یہی ہوشیار و چالاک امن کے ٹھیکہ دار، بھارتی حکمرانوں کی متعصبانہ ظالم تکبرانہ سوچ ،ہند پاک میں رہنے والے اپنے حقوق سے بے خبر جذباتی عوام کے علاوہ کشمیر کے نام پر لوٹ کھسوٹ و عیش کوشی کر نے والے خود غرض دہایئوں سے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ دونوں ممالک میں ہر شعبہ خصوصا سیاست دان کشمیر کی اصل صورتحال سے بے خبر نادان عوام کی کشمیر سے جذباتی وابستگی کا ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں، خصوصا بھارت میں موجودہ متعصب حکمران طبقہ اپنی کمزوریوں ، کوتاہیوں اور عوام سے کئے وعدوں سے توجہ ہٹانے کیلئے کشمیر میں خصوصی حثیت کی منسوخی اور کالے و جمہور، سیکولر و انسانیت دشمن قوانین سے عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں،اس کشمیر، انسان، جمہور وامن دشمنی میں گودی میڈیا، متعصب ہندوتا کے گرو اور عالمی اسلام دشمن قوتیں بھارتی اکثریت کو اپنے جال میں پھنسانے میں مصروف عمل ہیں چند دن پہلے سوشل میڈیا میں احقر نے کشمیر کے نام پر لٹیروں اور عیش کوشی کر نے والوں کے منفی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے ہند پاک میں بسنے والے عوام سے اپنے دماغ اور آنکھیں کھولنے کا نیک مشورہ دیا، یہ اللہ کا کرم ہے کہ کشمیر میں ہلاک ہو نے والے ایک فوجی کی بہن نے سوشل میڈیا میں دھوم مچادی جب اس نے بھارتی سورماؤں سے مسئلہ کشمیر حل کر نے کی اپیل کی اور بر ملا اس تلخ حقیقت کا اظہار کیا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ کر نے کی پاداش میں غریب عوام بھارتیوں کا استحصال ہو رہا ہے، انہوں نے چلینج کیا کہ صرف حکمران طبقہ صرف عیش کوشی کر رہا ہے۔
عالم میں کشمیر کی جائز، جمہوری تحریک آزادی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کیلئے ،موجودہ تحریک کے ابتداء میں مقبوضہ کشمیر سے پنڈتوں کو کشمیر سے بھگانے میں بھارت نے گورنر جگ موہن کے علاوہ آذادی کے نام پر چند نادان لوگوں کو استعمال کیا، پنڈتوں کی اس بے دخلی کو کٹر ہندوتا، مسلمانوں کے خلاف استعمال کر نے کے علاوہ سیاسی و دیگر مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں۔احقر بحثیت رضاکار مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلموں اور امریکی شہریوں کے جان بچانے میں اسلامی انسانی اقدار کا ازل سے پیروکار ہوں، اور معصوموں کے سٹیٹ و نان سٹیٹ قاتلوں کو دہشت گرد سمجھتا ہوں، کشمیر میں رہنے والے اکثر مسلمانوں کا یہی اعتقاد ہے۔کشمیر میں 5لاکھ مسلمانوں اور دو ہزار غیر مسلموں کا قتل ہوا، ہمیں چاہئے کہ مل کر قاتلوں کی مذمت کریں، متعصبانہ انتخابی مذمت سے چند لوگ اپنی بدبختی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں ڈڑ اور خوف کے ماحول میں خاموشی کو توڈنا ہے، اور ہر کو نے سے پر امن تحریک کی آبیاری کر نی ہے،۔دونوں ممالک میں عوام کی اکثریت کیلئے لٹکتا مسئلہ کشمیر ایک بوجھ ہے اور مکار، چالاک ٹولے کیلئے عیش کوشی کا ذریعہ، اس تلخ حقیقت سے دونوں ممالک کے عوام کا باخبر ہو نے سے ہی مسئلہ کشمیر حل ہو نے کی راہیں کھل جائیں گی۔لہذاکشمیر کے حوالے سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڈنے کے علاوہ ہند پاک میں عوام کو اصل صورتحال پہنچائی جائے۔ ہماری بدقسمتی ہے جس کا تذکرہ میں نے لاہور پریس کلب میں بھی کیا کہ ہم نے دنیا میں کشمیر کو ایک کٹر اسلامی مسئلہ کے طور پیش کیا، اور اس سیاسی اور انسانی مسئلہ کو اسلام اور کفر کی جنگ بنایا، اور خود اصل مسلمان نہیں بنے۔ ہمیں چاہئے عام میں تحریک آزادی کو قومی تحریک کے طور پیش کریں ،اور اسلام کا سکہ اپنے اوپر رائج کریں ہم ابھی تک ضمانت کے باوجود اپنے اصولی موقف سے دنیا کو متاثر نہیں کر سکے اور دونوں ممالک میں اکثریت کشمیر کی اصل صورتحال سے بے خبر ہیں۔اسکے علاوہ مسئلہ کشمیر کو ہند پاک دشمنی کی بھینٹ چڑانے سے بچانا ہے ،یہ کڑوا سچ ہے کہ دنیا میں پاکستان کے دوست ممالک مسئلہ کشمیر حل کر نے کے حامی ہیں جبکہ بھارت نواز مسئلہ کشمیر کو نہ صرف جون کا توں رکھنے کی پالیسی پر کاربند ہیں بلکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی خا موش ہیں،لہذا مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ان تمام ان اہداف کو حاصل کر نے کیلئے نئی راہیں تلاش کر نی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
انجینئر مشتاق محمود کے کالمز
-
قائد اعظم کے مضبوط پاکستان کی شہ رگ
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
27اکتوبر برصغیر کیلئے یوم سیاہ کیوں؟
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
رحمت اللعالمین ﷺکی اطاعت و اتباع اور غیر مسلم اکابرین کی حمد و ستائش
جمعرات 21 اکتوبر 2021
-
نئی راہیں و آگاہی مہم ، مسئلہ کشمیر کا حل
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
-
یوم دفاع اور پاک فوج کی ذمہ داریاں
پیر 6 ستمبر 2021
-
عالمی دباؤ کا مستحق کون ،طالبان یابھارت ؟
بدھ 25 اگست 2021
-
طالبان فوبیا ، مغرب اور بھاڑے کی مجبوری
ہفتہ 21 اگست 2021
-
14اگست یوم آزادی تجدید عہد۔۔۔۔۔۔
ہفتہ 14 اگست 2021
انجینئر مشتاق محمود کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.