
مان اور اس کا ٹوٹنا
اتوار 29 اگست 2021

فضل عباس
ایسا شخص جس سے بہت زیادہ قریب رہے ہوں آپ وہ جس کی عزت کی ہو آپ نے وہ جسے خود سے زیادہ اہمیت دی ہو اور آگے بھی اسے ہی اہمیت دینا چاہتے ہوں وہ جو آپ کی دعاؤں میں شامل ہو اس شخص سے آپ کو امید ہوتی ہے کہ کبھی یہ شخص میرا دل نہیں دکھاۓ گا دکھا بھی دیا تو مرہم رکھے گا نہ کہ دل دکھانے کے ساتھ دل توڑ بھی دے گا دل ٹکڑے ٹکڑے ہو بھی جائے تو اسے جوڑے گا نہ کہ بھول جاۓ گا اس احساس اس جذبے کو مان کہتے ہیں
آپ چاہیں یا نہ چاہیں آپ کی زندگی میں ایسے لوگ آئیں گے جن کے ساتھ آپ گھل مل جائیں گے یہ تعلق گہرا ہوتا جاۓ گا آہستہ آہستہ مان کا رشتہ قائم ہو گا تعلق بڑھتا جاۓگا مان بڑھتا جاۓگا لیکن کیا یہ مان سدا رہتا ہے تو اس کا جواب ہے بالکل نہیں
آپ اس وقت خود سے خوف کھانے لگتے ہیں جب آپ کا مان جھوٹ سے توڑ دیا جاۓ جھوٹ ایک پتھر ہوتا ہے جو نہ صرف احساس، جذبات کو بلکہ آپ کے مقام کو توڑ دیتا ہے جس شخص پر آپ کو مان ہو اگر اس کی جانب سے آپ کی طرف جھوٹ کا پتھر آتا ہے تو یہ پتھر آپ کے احساس اور جذبات کو قتل جب کہ سامنے والے کے مقام کو ٹھیس پہنچاتا ہے
لوگ مان توڑ جاتے ہیں شاید انہیں پتا بھی نہ چلا ہو لیکن جس کا مان ٹوٹ جاتا ہے وہ خود سے ڈرنے لگتا ہے کہ بھائی کسی کا انتخاب ایسے نہیں کر لیتے جس پر مان ہو وہ خاص ہو صرف آپ کے لیے نہیں کیوں کہ آپ کے لیے تو خاص تھا ہے بھی اس لیے مان تھا لیکن کیا وہ واقعی خاص ہے جو مان بھی توڑ گیا اور اسے پتا بھی نہیں چلا کیا ایسا ہوتا ہے کیا یہی زندگی ہے کہ آپ ٹوٹ جائیں کسی کو پتہ بھی نہ چلے اور آپ کو توڑنے واسطے جھوٹ بولا جاۓ مطلب حد ہے جس نے جانا ہے جاۓ جھوٹ سے کسی کو کیوں توڑ رہا ہے یہ بھی انسانیت ہے کیا
ایک بات میں نے شاید سیکھ لی ہے یا زندگی میں آگے جا کر سیکھ لوں گا کہ جب کسی کو خود کو زیادہ اہمیت دو تو وہ آپ کو کھلونا سمجھنے لگتا ہے وہ آپ کے ساتھ کھیلنے لگتا ہے وہ یہ نہیں دیکھتا کہ آپ کے جذبات، احساسات اور اقدار کیا ہیں اسے بس دلچسپی ہوتی ہے تو آپ کے احساسات سے کھیلنے میں یا اسے شاید پتا ہی نہ ہو کہ وہ آپ کا مان ہے آپ اس پر اپنے آپ سے زیادہ یقین کرتے ہو
اگر کسی پر مان رکھنا ہے تو جان لیں کیا وہ اس لائق ہے کہ آپ اس پر مان رکھیں کیا وہ اس کی لاج رکھ سکتا ہے کہ آپ اس پر مان رکھیں اگر آپ کسی ایسے شخص پر مان رکھتے ہیں جس میں یہ خصوصیات نہیں ہیں تو آپ خود قصور وار ہوں گے پھر آپ کا مان ٹوٹ جائے گا آپ بکھر جاؤ گے
جب مان ٹوٹتا ہے انسان تکلیف میں چلا جاتا ہے یہ وقت ہوتا ہے جب آپ کا صبر آزمایا جاتا ہے آپ کے صبر، آپ کے حوصلہ کا امتحان ہوتا ہے یہاں پتا چلتا ہے آپ کتنے مضبوط ہیں اس وقت آپ کے پاس دو انتخاب ہوتے ہیں ایک یہ کہ آپ ٹوٹ کر بکھر جائیں دوسرا یہ آپ پتھر بن جائیں
اس صورت حال میں ایک بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کا مان ٹوٹا ہے لیکن آپ بھی کسی کا مان ہو آپ خود کو بکھرنے نہ دیں آپ کسی کا مان نہ توڑیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
فضل عباس کے کالمز
-
خوشی اور انسان
جمعہ 4 فروری 2022
-
روز بروز بدلتا سیاسی منظر نامہ
منگل 25 جنوری 2022
-
سیاست میں شائستگی
منگل 28 دسمبر 2021
-
صحافت اور پاکستان میں صحافت
پیر 6 دسمبر 2021
-
مرد بحران عمران خان
جمعہ 19 نومبر 2021
-
عمران خان کا پیار اور مشکل حالات
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
کرکٹ اور پاکستان
بدھ 3 نومبر 2021
-
ابھرتے لکھاری
جمعرات 21 اکتوبر 2021
فضل عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.