
سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ بے نقاب ہوگئے
بدھ 3 جولائی 2019

گل بخشالوی
مسلم لیگ ن کے صدر اور خصوصی ضمانت پر آزاد پھرنے والے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کہتے ہیں یہ ظلم ہے یہ عمران نیازی کی مخبری پر ہوا مطلب ہے عمران نیازی نے مخبری کی اور سابق وزیر قانون گرفتار ہوگئے ۔چلو مان لیتے ہیں کہ عمران خان نے مخبری کی لیکن مخبری غلط تو نہیں تھی 15کلوہیروئین برآمد ہوئی ایسی مخبری پر تو عمران خان خراجِ تحسین کے حقدار تھے اس لیے کہ ممکن ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو رانا ثناء اللہ کے اندرونِ خانہ بدکر داری کا علم نہ ہوا۔
(جاری ہے)
کیا ہی بہتر ہوتا کہ شہباز شریف کہتے رانا ثناء اللہ تم نے مسلم لیگ ن کی ناک کاٹ دی
شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے چاہنے والے جانتے ہیں کہ رانا ثناء اللہ سابق صدر جنرل مشرف کے دور میں اسی نوعیت کے جرم میں گرفتار بھی ہوئے تھے اور اس گرفتاری میں رانا ثناء اللہ کی مونچھیں اور بھینویں بھی کاٹ دی گئی تھیں مطلب ہے رانا ثناء اللہ عادی مجرم ہیں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی بھی تو منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوئے تھے ۔
گرفتاری کے بعد ٹی وی سکرین پر کارکنوں اور پولیس کے محافظوں کے درمیان رانا ثناء اللہ کا چہرہ گواہی دے رہا ہے کہ وہ منشیات کے رسیا ہیں پہلے اس لیے نہیں لگتے تھے کہ وہ عام جلسوں ،پریس کانفرنس اور ٹی وی ٹاکروں میں میک اپ کرکے خوبصورت لگتے تھے اُن کی سیرت اُن کے میک اپ میں پوشیدہ تھی اصل چہرہ دیکھا تو اُن کی آنکھوں کے گرد حلقے میں اُن کی سیرت سامنے آگئی ۔
اے این ایف کے ڈائریکٹر عزیز اللہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آرکے مطابق لینڈ کروزر کی تلاشی لینے پر لیگی رہنما نے گاڑی میں رکھے نیلے رنگ کے سوٹ کیس میں ہیروئین کی موجودگی کا اعتراف کیا وزن کیا تو 15کلوتھی اس لیے کہ اگر مسلم لیگ ن پھر بھی اسے ظلم قرار دیتی ہے تو شک کی کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ مسلم لیگ ن منشیات فروشوں کی سرپرست ہے ۔
رانا ثناء اللہ کی گرفتار ی کے بعد بھولا گجر قتل کیس کی ازسرِ نوتفتیش کا فیصلہ بھی ہوگیا تین سال قبل فیصل آباد میں اصغر علی عرف بھولا گجر کے قتل کا الزام بھی رانا ثناء اللہ پر تھا قتل کے ملزم نوید کمانڈو کے بیان کے مطابق بھولا گجر کو رانا ثناء اللہ کی ایما پر قتل کیا گیا تھا ۔
بیرونِ ملک مقیم سابق SHOفرخ وحید نے اپنے ویڈیو بیان میں بھی کہہ دیا ہے کہ میں رانا ثناء اللہ کا چہرہ بے نقاب کرنا چاہتاہوں رانا ثناء اللہ سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے غریب شہریوں کو مرواتا رہا میرے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں اس نے مجھے اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کیا جس کا مجھے بعد میں پتہ چلا ۔SHOفرخ وحید کے مطابق رانا ثناء اللہ ایک سفاک ،شیطان اور درندہ صفت انسان ہے وہ مجھے نوید کمانڈو کے ہاتھوں قتل کروانا چا ہتا تھامیں جنوری 2015ء سے اپنی جان بچا کر بیرونِ ملک آیا اور یہاں پر مقیم ہوں اب میں پاکستان واپس آکر رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی میں گواہی دوں گا ۔
شاعر نے کیا خوب کہا ہے
خون پھر خون ہے گرتا ہے تو جم جاتا ہے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.