
کورونا وائرس اور بحثیت قوم ہماری ذمہ داری
بدھ 25 مارچ 2020

گل بخشالوی
اللہ رب العزت کے حضور سجدے میں اگر ہماری دعا قبول نہیں ہوتی تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں اس محرومی کو اپنی ذات پر بوجھ نہ جانیں اس لئے کہ اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ ہمارے لئے کیا بہتر ہے اس لئے اپنی سو چ اورعقیدے پر مضبوط رہیں وقت ہے توبی کا ایک دوسرے پر انگلی اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا اس لئے کہ اللہ خوب جانتا ہے کہ کو ن کیا ہے اور اس کے دل میں کیا ہے۔
(جاری ہے)
کورونا وائرس س کی وبا کا شکار فرانس کے ڈاکٹرز عوا م سے اپیل کر تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کورونا وائرس عالمی وبا اورایک بحران ہے عوام کسی کی زندگی بچائیں ہزاروں لوگ اس وبا سے مر سکتے ہیں صحت مند لوگ زندگیاں بچا سکتے ہیں وائرس سے متا ثر لوگوں کی زندگیا ں بچانے والے ڈاکٹرز مر رہے ہیں ،ڈاکٹرز کو صحت مند رہنا ہے تاکہ وہ آپ کی مدد کر سکیں اس لئے اس وبائی وائرس سے نجات کے لئے اور مر نے والوں کی ممکنہ تعداد کو کم کرنے کے کئے ہماری مدد کریں ہمیں بڑے چیلنج کاسامنا ہے ہم خوف زدہ ہیں برائے مہربانی خود بھی گھر میں رہیں او ر بچوں کو بھی گھر میں رکھیں ہم آپ کی منت کرتے ہیں خدارا گھر ہیں رہیں
پاکستان آرمی کے چیف قمر جاوید باجوہ نے یومِ پاکستا ن کے موقع پر اپنے قومی پیغام میں کہا، کورونا وائرس سمیت ہر چیلنجزکو ایمان اتحاد اور نظم و ضبط سے شکست دیں گے پاک فوج کورونا کے خلاف جنگ میں عوام اور حکومت کے ساتھ ہے قوم اور ملک کو تحفظ فراہم کریں گے
وزیِر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ قوم کے کچھ لوگ خوف وہراس کی اس فضا میں کہہ رہے ہیں کہ اگر مکمل طور پر لاک ڈاؤن نہ کیا گیا تو ملک تباہ ہو جائے گا میں جانتا ہوں کہ یہ کوئی ٹونٹی ٹونٹی کا میچ نہیں یہ ایک دو مہینے کی گیم نہیں ممکن ہے چھ ماہ سے زیادہ لگیں ہم نہیں جانتے کہ جو اقدامات کر رہے ہیں وہ درست ہیں یا غلط یہ وقت بتائے گا سب سے زیادہ خطرہ ہمیں وائرس سے نہیں بلکہ خوف میں غلط فیصلے کرنے سے ہے وفاق صوبوں کو مشورہ تو دے سکتا ہے لیکن حکم نہیں قو می سطح پر افراتفری پھلائی جا رہی ہے اگر کرفیو لگا دوں تو امیر طبقے پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا لیکن غریب مزدور طبقہ متاثر ہو گا اس لئے ہم ملک میں کرفیو کے متحمل نہیں ہو سکتے دیہاڑی دار مزدور کے بارے میں سوچیں و ہ کیا کرے گا کیا ہم کچی آبادیوں میں کھانا فراہم کر سکتے ہیں میں جانتا ہوں کہ غلط فیصلوں سیمعاشرہ تباہ ہو جائے گا ہمیں افراتفریکی بجائے دور رس فیصلے کرنا ہوں گے اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ کرفیو کی نوبت نہ آئے موجودہ صورتِ حال میں قوم کے ہر فرد پر ادارے کو کورونا سے لڑنا ہے قومی فیصلے حالات کے مطابق کریں گے ہمیں ایک قوم بن کر اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہے میں دعوے سے کہتا ہوں کہ جس تیزی سے جو اقدامات حکومتِ پاکستان نے کئے کوئی دوسرا میک نہیں کر سکا اگر ضرورت پڑی تو قوم سے عطیات کی اپیل کریں گے ہم ان شاء اللہ کورونا سے ایسے مقابلہ کریں گے جو بحثیتِ قوم ہم نے ۲۰۰۵ میں زلزلے اور ۲۰۱۰ میں سیلاب کے دوران کیا تھا میں جانتا ہوں کہ کرفیو لگانا لگانے کے متحمل نہیں ہو سکتے لیکن اگر عوام نے مجبور کیا تو آخری آپشن کرفیو ہو گا
ترکی کے صدر طیب اردگان کورونا وائرس آ گا ہی مہم میں قوم سے خطاب میں کہہ رہے ہیں کہ ایک صحابی نے حضرت عمرسے کہا کہ کیا آپ اللہ کی لکھی ہوئی تقدیر سے بھاگ رہے ہیں تو ہمارے آقا نبی کریم نے ہدایت فرمائی ،جہاں طاعون کی وبا ہو وہاں مت جایا کرو اگر تم وہاں موجود ہو تو اپنی جگہ سے مت نکلو آج ضروری ہے کہ ہم محمد مصطفٰے کی اس حدیث کی پیروی کریں اور ان مقامات سے دور رہیں جہاں کورونا وائرس پایا جاتا ہے دوسروں کے ساتھ ملنے سے پرہیز کریں یہاں تک کہ اس وبا پر قابو پالیا جائے!
حضرت عمر نے دمشق جانے کا ا رادہ کیا اس دوران آ پ کو علم ہوا کہ دمشق میں وبا پیل پھیلی ہے آپ نے جانے کا ارادہ ترک کیا تو ایک صحابی نے سوال کیا تو آپ نے فرمایا ،ہاں اللہ کی ایک تقدیر سے اللہ کی دوسری تقدیر کی طرف جا رہا ہوں!
اس لئے ہم پر لازم ہے کہ وائرس سے بچاؤ کے تمام تدابیر اختیار کریں او ر پھر اپنے معاملات اللہ کے سپرد کریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.