
عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ صادق اور امین ہیں
ہفتہ 6 مارچ 2021

گل بخشالوی
چیف جسٹس نے غلط نہیں کہا تھا 3 مارچ کو سینٹ کے انتخاب میں پاکستان کی عوام نے دیکھ لیا ضمیر فروشوں کی منڈی میں ضمیر کے خرید اروں نے وہ کچھ کیا جس کی ان سے امید تھی، ضمیر فروشوں نے نہ صرف اپنی قیادت بلکہ اپنے حلقہ انتخاب کے پاکستان دوست ووٹروں کے اعتماد کو بھی دھوکہ دیا، پاکستان کی عوام کو یاد ہو گا مسلم لیگ ن کی حکمرانی میں بلاول بھٹو نے عملی طور ہر سیاست میں قدم رکھتے ہوئے ایک تایخی جملہ کہا تھا،
جمہوریت بہترین انتقام ہے اور وہ انتقام زرداری نے مسلم لیگ ن سے لے لیا ، سینٹ کے 37نشستوں پر انتخاب میں مسلم لیگ کا کوئی امیدوار تو تھانہیں اسلام آباد کی جنرل نشست پر واحد خاتون امیدوار فرزانہ کوثرتحریک ِ انصاف کی امیدوار فوزیہ ارشدکے مقابلے میں 13 ووٹوں سے ہار گئیں ، فرزانہ کوثر کو فوزیہ ارشد کو 174کے مقابلے میں ووٹ ملے اس لئے کہ آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی گیلانی نے ضمیر فروشوں کو ووٹ ڈالنے یا ضائع کرنے کے لئے اگر خریدا تھا ت یوسف رضاگیلانی کے لئے خریدا تھا ،
سینٹ کے انتخاب میں پاکستان کے محب وطن عوام جان گئے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت کی جنگ میںجھوٹ جیت گیا اور سچائی ہار گئی، جمہور یت کے نام نہاد علمبرداروں نے جمہوریت کا مذاق اڑایا۔
(جاری ہے)
سینٹ الیکشن میں جو بھی ہوا اس کے پیش ِ نظر ہم کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان نے ضمیر فروشوں کو بے نقاب کر دیا۔ لیکن وہ دل شکستہ نہیں ہوئے وہ جانتے ہیں کہ آب ِ حیات اندھروں میں پوشیدہ ہے، خدائے مہربان کی عنایات پوشیدہ ہوتی ہیں دنوں کے ہیر پھیر میں صبر کا دامن تھام کے رکھے ہوئے ہے صبر کڑوا ہوتا ہے لیکن اس کا پھل بڑا میٹھا ہوتا ہے ، وہ جانتے ہیں کہ بھلے دنوں میں جھک جھک کر سلام کرنے والے گردش ِ ِ ایام میں ساتھ چھوڑجاتے ہیں یہ امتحان کی گھڑی ہے اگر خدا اور پاکستان کے عوام اس کے ساتھ ہیں تو وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ شاخ ِ گل میں پھول آنے سے پہلے خار آتے ہیں!
سینٹ کی 37 نشستوں میں 18 نشستوں پر کامیابی کے بعد تحریک ِانصاف 23نشستوں کے سا تھ سینٹ کی بڑی جماعت بن گئی ہے حکومتی اتحاد کی سینٹ میں 38 نشستیں ہو گئی ہیں عمران خان کے امیدوار کوجنرل نشست پر اس کے امیدوار کو ہروایا گیا لیکن اس کا خود پر اعتماد برقرار ہے ، اس لئے سینٹ انتخاب کے نتائج کے بعد انہوں کے اعلان کیا کہ اپوزیشن تحریک ِ عدام اعتماد لانے کی زحمت نہ کرے ،میں جانتا ہوں کہ ” میں وزیر ِ اعظم تب ہوں جب مجھے پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل ہے “ میں پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لو ں گا اس سے ظاہر ہے کہ عمران خان جھوٹ کے مقابلے میں اپنی سچائی پر ڈٹے ہوئے ہیں اس نے نے کہا تھا کہ میں کسی بھی صورت میں چوروں کا ساتھ نہیں دوں گا چاہے میری حکومت ہی کیوں نہ چلی جائے عمران خان کے اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ وہ صادق اور امین ہیں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
گل بخشالوی کے کالمز
-
گداگر اپوزیشن، حکومت گراﺅ ، در در پر دستک !
بدھ 16 فروری 2022
-
کسی مائی کے لال میں جرات نہیں کہ تحریک عدم اعتماد لا سکی
منگل 15 فروری 2022
-
اگر جج جواب دہ نہیں تو سینیٹر اور وزیراعظم کیوں کرجواب دہ ہو سکتا ہے
جمعہ 4 فروری 2022
-
سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن غیر حاضر اور حکومت کی جیت
پیر 31 جنوری 2022
-
اسلامی صدارتی نظام اور پاکستان
جمعرات 27 جنوری 2022
-
تحریکِ انصاف ، جماعت اسلامی ، پاکستان عوامی تحریک ، اور ریاست ِ مدینہ!!
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
اپوزیشن، عوام کی عدالت میں پیش ہونے سے قبل ان کے دل جیتیں
جمعرات 20 جنوری 2022
-
خدا کا شکر ادا کریں کہ ہم پاکستان کے باشندے ہیں
ہفتہ 15 جنوری 2022
گل بخشالوی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.