اپنے حفاظتی بیلٹ باندھ لیں

منگل 26 مئی 2020

Hafiz Irfan Khatana

حافط عرفان کھٹانہ (ریاض ۔ سعودی عرب)

پوری دنیا میں دوران سفر بیلٹ باندھنے پر سختی سے عمل کرایا جاتا ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں آپکی جان محفوظ رہے بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانے اور قید جیسی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے بے شک دوران سفر بیلٹ باندھے ہوئے اگر حادثہ پیش آجائے تو اکثریت میں انسان محفوظ رہتا ہے اس وقت پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وجہ سے اکثریتی ممالک میں فلائٹ آپریشن معطل کئے گے تھے ترقی پذیر ملک ہونے کے باعث ملکی معیشت کو بچانے کی خاطر حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کی گئی ٹرانسپورٹ اور ہوائی سفر کی اجازت کا اعلان کیا گیا جبکہ گزشتہ ہفتے پی آئی اے کی پرواز لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی ننانوے مسافر جہاز میں سوار تھے کپتان سجاد گل اس طیارے میں بطور پائلٹ اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے کراچی کی فضا میں طیارہ جب پہنچا تو ائیر پوسٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ تھوڑی ہی دیر میں جہاز کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہ اترے گا اپنے اپنے حفاظتی بیلٹ باندھ لیں چند لمحات بعد پائلٹ نے سٹیشن ماسٹر کو آگاہ کیا کہ جہاز کا انجن کام کرنا چھوڑ گیا ہے اسی دوران جہاز عمارتوں سے ٹکراتے ہوئے آگ پیدا ہونے کی صورت میں تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

۔۔۔
 ایسا افسوسناک واقعہ جس میں حفاظتی بیلٹ بھی کھولنے کا موقع نہ ملا دنیا کا سفر طے کرتے ہوئے حفاظتی بیلٹ باندھنا جیسے ضروری ہے اسی طرح آخرت کا سفر طے کرنے کے لئے بھی ہمیں ہر وقت حفاظتی بیلٹ کا استعمال کرنا ہوگا پتا نہیں زندگی کے کس موڑ پر سفر شام ہو جائے اور ہم آخرت کے حفاظتی بیلٹ سے محروم رہ جائیں آخرت کے حفاظتی بیلٹ سے ہم پل صراط سے گزرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ایسے حادثات پوری دنیا میں رونما ہوتے ہیں مگر ان حادثات کی مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے تاکہ آئندہ ایسے حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔ پاکستان میں ایسے حادثات پہلے بھی ہو چکے ہیں مگر حادثات کی صاف شفاف تحقیقات نہ ہونے کی وجہ سے آج پھر کئی انسانی جانیں ضائع ہو گئی ہے۔
 کیا انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے؟یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ کون کرے گا اس حادثے کی جانچ پڑتال؟یا پھر ہمیشہ کی طرح سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کر کے اس واقع کو زیر زمین دفن کر دیا جائے گا؟یہ حادثہ موجودہ حکومت اور متعلقہ ادارے کے لئے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیئے غفلت برتنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے اس حادثے پر اوورسیز پاکستانیوں نے بالخصوص سعودی عرب میں مقیم تمام سیاسی،سماجی، مذہبی اور صحافتی جماعتوں کے نمائندگان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کے لئے دعاگو ہیں اللہ تعالی انکو جنت الفردوس کا اعلی مقام عطا فرمائے اہل خانہ کو صبر ایوب عطا فرمائے۔

 اس افسوس ناک واقعہ پر خادم الحرمین و شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف سے رابطے کر کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعزیت کی۔رنج والم اور دکھ کا اظہار کیا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :