بدر منیر کی اعزازی گیم وارڈن وائلڈ لائف پنجاب تعیناتی

منگل 26 فروری 2019

Hafiz Zohaib Tayyab

حافظ ذوہیب طیب

بلاشبہ تحریک انصاف کی حکومت نے انتخابات کے دوران جو وعدے کئے تھے وہ انہیں پورا کر نے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ کرپشن کے خاتمے اور بلا تفریق احتساب کے لئے مشکل ترین کام کو حقیقت میں تبدیل کر نے کے لئے وزیر اعظم پاکستان اور ان کی پوری ٹیم جس تندہی کے ساتھ مصروف عمل ہے وہ قابل تحسین ہے ۔ عرصہ دراز سے ملک کو دیمک کی طرح چاٹتے کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف بے رحم احتساب کا آغاز کرتے ہوئے اداروں کی بہتری کے لئے بہترین اور موزوں لوگوں کی تعیناتی کا سہرا بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سر سجتا ہے ۔


وہ محکمے اور ادارے جہاں مفاد پرست ٹولے کی اجارہ داری تھی اور جس کی وجہ سے بہتر نتائج بر آمد نہیں ہورہے تھے وہاں متعلقہ فیلڈکے ماہر اور جید لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے جس کے فوری طور پر مثبت نتائج بر آمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بات کی جائے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی تو یہ محکمہ بھی پچھلے کئی سالوں سے کوئی خاظرخواہ نتائج نہیں دے پارہا تھا ۔

معلوم ہاتو ہے کہ کسی نے مخلص ہو کر کام کر نے کی زحمت گوارہ نہیں کی اوریہی وہ وجہ ہے پاکستان میں تیزی سے جنگلی حیات تاپید ہوتی جارہی ہیں اور جنگلات بھی تباہ ہو رہے ہیں ۔ اسی بات کو مد نظرکھتے ہوئے تباہی کے دہانے پر کھڑے ہونے والے اس ادارے کی کارکردگی کو مثالی بنا نے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ اور متحرک رہنما بدر منیر کو محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا اعزازی گیم وارڈن پنجاب تعینات کیا ہے ۔


بدر منیر نے بطور اعزازی گیم وارڈن ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوری بعد ہی محکمے میں ہنگامی تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں سب سے پہلے جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تمام قواعدو ضوابط کو سختی سے نافذ کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے نتیجے میں سڑکوں پر چڑیوں، کووں اور لالیوں کو پنجرے میں بند کر کے فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے۔

اس کی وجہ سے اس غیر قانونی کام میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔اعزازی گیم وارڈن کی زیر نگرانی صوبے میں غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے خصوصی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ چولستان میں جنگلی حیات بالخضوص کالاہرن اور چنگارہ ہرن کے تحفظ کے لئے ہیلی کاپٹر کی فراہمی سمیت محکمہ کے مختلف قوانین میں ترمیم اور واضح پالیسی تشکیل دینے کے لئے سفارشات بھی مرتب کی جارہی ہیں جس میں بٹیر کی کم ہوتی ہوئی آبادی کو بچانے کے لئے اقدامات، پرندوں کے شوٹنگ شیڈول اور لائسنس کے اجراء کے متعلق محکمانہ پالیسی پر نظر ثانی سائبر کرائم وائلڈ لائف ایکٹ میں ترمیم، محکمہ کا ریونیو بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور جیسی تمام سفارشات کو فائنل کر کے پنجاب حکومت کو بھجوانے کی تیاری بھی کی جارہی ہے ۔


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر اور تحریک انصاف کی حکومت کے وژن کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں مصروف اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدر منیر کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ میں پنجاب کو ماڈل صوبہ بنایا جائے گا، غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے جلد سخت سزائیں اور جر مانے تجویز کئے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات کا بھی بر ملا اظہار کیا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کی پوری ٹیم نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے جنگلی حیات کے تحفظ کی جو ذمہ داری سونپی ہے ، اسے احسن طریقے سے سر انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

نوجوانوں میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق شعور اجاگر کر نے کے لئے تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگرامز منعقد کئے جائیں گے ۔ صوبے بھر کے جنگلوں کو دوبارہ جنگلی حیات سے آباد کر نے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا تاکہ ماحول کی بہتری کے ساتھ جنگلوں کے حسن میں بھی اضافہ ہو سکے ۔ بد منیر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ جنگلی حیات کی فارمنگ کی آڑ میں جانوروں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث مافیاز کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا ہے اور جلد غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے باقاعدہ قانون بنایا جائے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :