
سخاوت، فیاضی، بے حسی، لالچ
جمعہ 10 اپریل 2020

امتیاز احمد جام
(جاری ہے)
بین الاقوامی طور پر بھی پاکستانیوں کی فیاضی و سخاوت کو بطور مثال بیان کیا جاتا ہے اور اگر یوں کہا جائے کہ فیاضی و سخاوت میں پاکستانی دنیا کی نمبر ون قوم ہیں تو بے جا نہ ہوگا.
یہ تو ہے تصویر کا ایک رُخ اور دوسرا رُخ تھوڑا سا الگ اور بھیانک ہے. جہاں ہم سخاوت و فیاضی میں میں کوئی ثانی نہیں رکھتے وہاں لالچ, حرص اور بے ایمانی میں بھی ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے.
حکومت پاکستان نے بھی مختلف ادوار میں غریب غرباء کی ضروریات زندگی پوری کرنے کےلیے مختلف سکیمیں متعارف کرائیں اور ان میں سب سے بہتر سکیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تھی. لیکن لالچی اور بے حس افراد نے ان سکیموں میں بھی کرپشن کرنے اور ذاتی مفادات اٹھانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی. متعدد اعلیٰ افسران نے اپنی بیگمات, ملازمین اور رشتہ داروں کے نام پہ غریبوں کا حق کھایا. ان بے غیرت اور بےحس افراد نے اپنی ذلالت کے تمام ریکارڈ توڑے.
ابھی حال ہی میں میرے ایک دوست نے کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن میں سفید پوش طبقہ کے ضرورت مند افراد کی مدد کرنا چاہی. اب چونکہ اسے اندازہ نہیں تھا کہ ان ضرورتمند افراد کو کیسے تلاش کیا جائے اسی لیے اس نے غلطی سے اپنا نمبر فیس بک پہ دے دیا. پھر کیا تھا ایک ہی خاندان کے مختلف افراد اور ایک ہی بستی کے تمام گھروں نے اپنے گھر کے ہر فرد کو لیکر راشن لینے پہنچ گئے. مجبوراً میرے اس دوست کو اپنا نمبر تک بند کرنا پڑا. ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں جن میں ان جیسے لالچی اور بے حس لوگوں کے رویہ کی وجہ سے اکثر ضرورتمندوں تک امداد نہیں پہنچ پاتی.
اس موضوع پہ لکھا تو بہت کچھ جا سکتا ہے. لیکن مختصراً یہ کہ ان رویّہ جات اور لالچی اور حریص اور بے غیرت افراد کی وجہ سے کئی ضرورتمندوں اور خاص طور پہ سفید پوش طبقہ کے غریب افراد تک مدد باہم پہنچانا مشکل ہو جاتا ہے.
ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرہ میں درد دل رکھنے والے افراد اور سوج بوجھ رکھنے والے افراد کو آگے آکے ان جیسے پروفیشنلزکی حوصلہ شکنی کرنا چاہیے اور اصل حقداروں کا تعین کرکے مخیّر حضرات کے ذریعے ان کی ضروریات کو پورا کرنا چاہیے.
اللہ ہم سب کو لالچ, حرص اور خودغرضی سے دور رکھے اور دوسروں کا احساس کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین!
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
امتیاز احمد جام کے کالمز
-
فوٹو گرافی انڈسٹری کا عروج وزوال
جمعہ 17 جولائی 2020
-
سنتھیا رچی اور پاکستانی سیاست
پیر 8 جون 2020
-
اصلی فرنٹ لائن فائیٹرز کون
پیر 18 مئی 2020
-
لالچیوں کے شہر میں ٹھگوں کی چاندی
بدھ 13 مئی 2020
-
ہم کب سدھریں گے؟
پیر 4 مئی 2020
-
موجودہ کرائسز اور تارکین وطن
بدھ 29 اپریل 2020
-
کورونا وائرس اور انڈیا پاکستان طرز حکمرانی - تقابلی جائزہ
جمعہ 24 اپریل 2020
-
دوران لاک ڈاؤن ہوم اسکول کی ضرورت
ہفتہ 11 اپریل 2020
امتیاز احمد جام کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.