
”اٹھو مت بیٹھو“ کا مطلب کیا ہے ؟
جمعرات 9 ستمبر 2021

کوثر عباس
(جاری ہے)
مجھے نہیں معلوم کہ اس کے بعد کوئی بھوکا انسان سویا ہے یا نہیں لیکن کوشش پوری کی جا رہی ہے کہ نہ صرف بھوکوں کی بھوک بڑھائی جائے بلکہ انہیں سونے بھی نہ دیا جائے تا کہ ”کوئی بھوکا نہ سوئے “ کا خواب تعبیر کے سامنے” شرمندہ“ ہو کر ڈھیر ہو جائے ۔اس سلسلے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک تازہ کوشش ڈیزل ، پٹرول اور مٹی کے تیل کو پورے ڈیڑھ روپے سستا کر کے کی گئی ہے ۔ہاشو شکاری سوچوں میں گم تھا کہ بچ جانے والے اس ڈیڑھ روپے سے بکرے خریدے یا کٹے اور مرغیوں کا کاروبار کرے کہ ساتھ ہی دوسری خبر موصول ہوئی کہ ایل پی جی پانچ روپے مہنگی نہیں بلکہ مزید مہنگی ہو گئی ہے ۔ہاشو بیچارہ جو ڈیڑھ روپے کی بچت اپنی جیب میں ڈال کر کاروبار کرنے نکلا ہی تھا ،اسے الٹا اپنی جیب سے ساڑے تین روپے نکالنے پڑ گئے ۔میں نے پریشان حال ہاشو کو دیکھا تو مجھے وہ کوے یاد آ گئے جنہیں کہیں سے ایک روٹی ملی تھی ۔چونکہ دونوں کو ایک دوسرے اعتبار نہیں تھا اس لیے تقسیم کرانے ایک بندر کے پاس چلے گئے ۔
بندر نے روٹی کے دو برابر حصے کرنے کی بجائے ایک ٹکڑا جان بوجھ کر چھوٹا رکھا۔ جب ترازو میں اس ٹکڑے کا وزن زیادہ نکلا توبندر نے برابرکرنے کے بہانے اس ٹکڑے سے اتنا بڑا لقمہ لیا کہ وہ چھوٹا ہو گیا اور چھوٹا ٹکڑا بڑا ہو گیا ۔دوبارہ وزن میں جب پھر ایک ٹکڑا بڑا نکلا توبندر نے برابر کرنے کے بہانے دوبارہ اتنا بڑا لقمہ لیا کہ ایک ٹکڑا پھر چھوٹا ہو گیا ۔انصاف کرتے کرتے وہ روٹی سے انصاف کر گیا اور انصاف کی امید کرنے والے کوے خالی پیٹ رہ گئے ۔ جب بھوک کے مارے وہ ساری رات سو نہ سکے تو انہیں ”کوئی بھوکا نہ سوئے “کی عملی تفسیر سمجھ آ گئی ۔
لنگر خانے کھولنا سونا تھا تو کوئی بھوکا نہ سوئے اس پر سہاگا ہے۔مجھے سمجھ نہیں آتی کہ پرویز الہی نے امریکی قونصلر کو اتنا بڑا شہ کار دیکھانے کی بجائے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کیوں ”دکھا “ ڈالی ؟میرا خیال تھا کہ پرویز الہی نے حکومت سے اپنا کوئی پرانا حساب چکتا کیا ہے لیکن شہابے مستری کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس اس کے علاوہ دکھانے کو اور ہے بھی کیا ؟اگر انہیں پشاور والا منصوبہ دکھا دیا جاتا اور وہ اس کا ڈیزائن چوری کر لیتے تو دنیا کا آٹھواں عجوبہ پاکستان کی بجائے کسی اور ملک میں دریافت ہوتا ۔ دکھانے کو تو تین سالوں میں بننے والے سینکڑوں ڈیم بھی دکھائے جا سکتے تھے لیکن شاید وہ بھی اسی لیے نہیں دکھائے گئے تا کہ پاکستان پر پانی چوری کا الزام نہ لگایا جا سکے ۔جب سے حکومت نے ”کوئی بھوکا نہ سوئے !“ کے پروگرام اندھا دھند آگے بڑھایا ہے اس وقت سے اپوزیشن بھی سونے کی پوزیشن سے باہر نکل چکی ہے ۔
اپوزیشن کی اسی کیفیت کو دیکھتے ہوئے ایک بیان داغا گیاہے کہ نون لیگ کو سمجھ نہیں آ رہی کہ آگے کیسے بڑھیں ؟”آگے بڑھنے “ کے فارمولے پر ن لیگ اگر عمل کرلیتی تو شاید کنٹینر آج بھی آباد ہوتا ۔ اس پر مصدقہ ”بڑوں “ کے بیانات بھی موجود ہیں ۔بڑی سادہ سی بات ہے کہ ”آگے“والوں سے آگے نہ بڑھیں اور ان کی مرضی کے آگے اپنی مرضی نہ کریں اورآگے بڑھ جائیں۔ ورنہ ”پچھلی سیٹیں “ بھی گدھے کے سینگ ۔اگر آگے بڑھنے کا راز سمجھ آ جائے تو واقعی کمال ہو جاتا ہے ۔اب دیکھیں ناں بائیس سالوں کا سفر کیسے چٹکی بھر ”راتوں میں طے ہو گیا “حالانکہ زمینی حقائق کے مطابق دن کی روشنی میں بھی ”منزل مراد شاد باد “ تک پہنچنا ممکن نہیں تھا۔شاید اسی لیے ”نیا پاکستان بن چکا ہے “ کی منزل سے ریورس گیئر لگاتے ہو ئے تازہ کلام یوں وارد ہوا ہے کہ ”لوگ ٹیکس نہیں دیتے تو نیا پاکستان کیسے بنے گا ؟کوئی بٹن تھوڑی ہے کہ دبایا اور نیا پاکستان بن گیا؟اس کے لیے وقت چاہیے “۔ جونہی یہ خبر چلی شہابا مستری ہوٹل میں ہی کھڑا ہوا اور چیخ چیخ کر کہنے لگا:کسی اونٹ کو ذبح کیا جانے لگا تو مالک نے پوچھا: کوئی آخری خواہش؟اونٹ کہنے :مجھے اتنا وقت دے دو کہ میں اڑنا سیکھ لوں !۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
کوثر عباس کے کالمز
-
میری بیلن ڈائن!
ہفتہ 19 فروری 2022
-
اسامی خالی ہیں !
ہفتہ 12 فروری 2022
-
ایک کہانی بڑی پرانی !
بدھ 26 جنوری 2022
-
اُف ! ایک بار پھر وہی کیلا ؟
جمعرات 20 جنوری 2022
-
نمک مت چھڑکیں!
جمعرات 13 جنوری 2022
-
دن کا اندھیرا روشن ہے !
جمعہ 17 دسمبر 2021
-
سانحہ سیالکوٹ: حکومت ، علماء اور محققین کے لیے دو انتہائی اہم پہلو
جمعہ 10 دسمبر 2021
-
بس ایک بوتل!
اتوار 5 دسمبر 2021
کوثر عباس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.