تیر و ترکش

بدھ 12 دسمبر 2018

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، آرمی چیف
فقط چاہنے سے کیا ہوتا ہے چیف صاحب؟
#اعظم سواتی نے وزارت سے استعفاء دے دیا
سواتی صاحب کو دوسری بار بھی … ’وزارت‘ راس نہ آئی۔
#ترک خاتون نے مودی کی بے عزتی کردی ویڈیو وائرل
مودی کی عزت والی ویڈیو کسی نے دیکھی ہوتو بتائے
#ہمیشہ اصولی سیاست کی، بلاول بھٹو زرداری
حالانکہ اباجان وصولی سیاست کا سبق پڑھاتے ہیں۔


#میڈیا چھ ماہ صرف ترقی دکھائے، ترجمان پاک فوج
حکومت سے بھی کہیں کہ ترقی کے اقدامات کرے تاکہ میڈیا دکھا سکے۔
#وزیراعظم اپنے کسی ساتھی کے خلاف خود کارروائی نہیں کریں گے، تجزیہ کار
ہائے، کیا اتنا بھی اختیار نہیں وزیراعظم کے پاس؟
#وزیراعظم ایک دو ماہ کوئی ٹویٹ نہ کریں، وزیراطلاعات بھی لب کشائی نہ کریں، بزرگ صحافی محمودشام کا مشورہ
تو ایک دو ماہ کیا بے کار بیٹھے رہیں وزیراعظم اور وزیر اطلاعات؟
#اثاثے بیٹے نے بنائے جے آئی ٹی نے مالک مجھے بنا دیا، نوازشریف
ماشاء اللہ، بڑے کماوٴپُتّر ہیں آپ کے۔

(جاری ہے)


#افغانستان میں کامیابی پاکستان کے بغیر ممکن نہیں، وائٹ ہاوٴس
پاکستان کو ساتھ ملاکر بھی آپ وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکتے افغانستان میں جو آپ چاہتے ہیں، خدا کرے لیے ہمیں معاف کردیں
#یہ (جج) وہ کام بھی کرتے رہتے ہیں جو ان کے ذمے نہیں، مولانا طارق جمیل
ہمارا اصل مسئلہ ہی یہ ہے کہ وہ کام کرتے رہتے ہیں جو ذمے نہیں۔
#حکومت کو اپوزیشن سے بات کرنی چاہیے۔


کس منہ سے؟
#معاشی بحران نہیں، خدا را ہیجان پیدا نہ کریں، وفاقی وزیر خزانہ
وزیراعظم اور وزیر اطلاعات کو بھی سمجھائیں یہ بات۔
#وزیراعظم وچیئرمین نیب کی ملاقات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان وزیراعظم ہاوٴس
نیب کی آیندہ دنوں کی کارروائی سے پتا چل جائے گا اس بیان کی صداقت کا بھی۔
#فون کارڈز اور بوتلوں کے پانی پر ٹیکس سے حکومت کی مدد ہوگی، چیف جسٹس
عوام کی مدد کا سوچنے والے کہاں ہیں؟
#معاشی ترقی کے لیے پاکستان کو مشکل اصلاحات کرنا ہوں گی، عالمی بینک
اس منہ سے کبھی خیر کی خبر نہ آئی۔


#قتل اور کفر کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیں، علماء
قتل اور کفر کا ارتکاب کرنے والوں کا بھی کچھ سوچیں
#امریکا افغانستان سے جلد بازی میں نہ نکلے، وزیراعظم عمران خان
اور کتنا رگڑا لگوانا چاہتے ہیں آپ امریکا کو افغانستان میں۔
#قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کا کوٹ لکھپت جیل میں طبی معاینہ
ہائے وہ بھی کیا دن تھے جب اس طرح کے معاینوں کے لیے میاں صاحب ساتھ سمندر پار جایا کرتے تھے۔


#کسی کو بے گھر ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول صدیقی
اور جو بے گھر ہوگئے ان کے لیے کیا کریں گے؟
#کراچی میں یوسف رضاگیلانی کے بیٹے کا چالان، ایس ایس پی ٹریفک تبدیل
مرشد کے بیٹے سے پانچ سو بیس روپے وصول کرنا کوئی معمولی جرم تو نہیں تھا ناں!
#سی پیک پاکستان سمیت خطے کی قسمت تبدیل کررہا ہے، سینیٹر مشاہدحسین
آپ پارٹی کب تبدیل کررہے ہیں سی پیک کے مفاد میں۔
#عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
آپ عوام کن کو سمجھتے ہیں، پہلے یہ بھی تو بتائیں سردار صاحب
#فواد چودھری کی برطانوی قادیانی وزیر سے ملاقات
پھر کہتے ہیں ریاست مدینہ بنائیں گے پاکستان کو۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :