تیر و ترکش

جمعرات 17 جنوری 2019

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#گائے کو ماتا ماننے والے گدھے ہیں، سابق بھارتی جج
گدھوں سے تو پوچھ لیتے ان کی توہین کرنے سے پہلے جج صاحب!
#مسائل کی نشاں دہی کے لیے عوام سے رابطے میں رہیں، وزیراعظم کی پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کو ہدایت
عوام اب مسائل کا حل مانگتے ہیں جناب! اس کے لیے کس سے رابطہ کریں آپ کے ارکان اسمبلی؟
#2020ء کپتان کے لیے انتہائی خطرناک ہوگا، منظوروسان
کیونکہ 2019ء کے آخر میں کوچ بدل جائے گا۔


#جماعت اسلامی اپنے نام، پرچم اور نشان کے تحت کام آگے بڑھائے گی، سراج الحق
کام بھی بتا دیں جناب، جو آپ نے آگے بڑھانا ہے۔
#عوام سے کیے گئے نوے فیصد وعدے پورے کردیے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات
پھر اب آپ گھر جانے کی تیاری کریں۔
#حکومت کا قرضوں پر انحصار بڑھ رہا ہے، اسٹیٹ بینک
وزیراعظم صاحب کو یہ بات کون بتائے گا، مصروفیت کی وجہ سے شاید آج کل وہ ٹی وی سے دور ہوں گے۔

(جاری ہے)


#پنجاب حکومت کی نااہلی انتہا کو پہنچ چکی، چیف جسٹس
اور وفاقی حکومت کی اہلیت و صلاحیت کے متعلق کیا خیال ہے جناب کا؟
#چور کو چوکیدار بنانے والے نظام پر لعنت ہو، شیخ رشید
نظام نہیں نظام چلانے والوں کی بات کریں کبھی، اجازت ملے تو۔
#سادگی پالیسی نظرانداز، پنجاب کے وزراء نے نئی گاڑیاں مانگ لیں، صوبائی حکومت نے مطالبہ فوراً مان لیا۔


مطالبہ کرنے والے وزراء خود ہی صوبائی حکومت ہیں ناں!
#عثمان بزدار سے رشتہ داری ظاہر کرنے والوں کا کام نہ کیا جائے، سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری
بزدار صاحب سے رشتہ داری ظاہر کرکے جو کام کرواچکے ہیں وہ کس کھاتے میں جائیں گے؟
#اتنی نااہل اور نالائق حکومت زندگی میں نہیں دیکھی، بلاول
جی بالکل، پیپلزپارٹی کی 2008ء والی حکومت میں آپ کافی کم عمر تھے۔


#بڑے لوگوں نے ملک کا یہ حال کیا، سپریم کورٹ
اور اس حال کو بھگت رہے ہیں چھوٹے لوگ۔
#نیب نے چودھری برادران کے خلاف تحقیقات بند کردیں۔
لگتا ہے چودھری برادران کی ملاقاتیں رنگ لا رہی ہیں۔
#جس کی دُم پر پاوٴں رکھو، اسے جمہوریت یاد آجاتی ہے، فیاض الحسن چوہان
تمھی کہو یہ انداز گفتگو کیا ہے؟
#مستقبل پی ٹی آئی کا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اس کا مطلب آپ کو بھی یقین ہے کہ حال آپ کا نہیں۔


#سو دن میں انڈے اور مرغی کے سوا کچھ نہیں ملا، وزیراعلیٰ سندھ
انڈے اور مرغی بھی آپ کو ملے ہوں گے، عوام کو نہیں۔
#نوازشریف مقدمات سے بری ہوجائیں گے، رانا افضل
دل کے بہلانے کو”رانا“ یہ خیال اچھا ہے۔
#فرخ سلیم حکومت کے ترجمان نہیں، وزیراطلاعات
کیونکہ حکومت تو خود کسی کی ترجمان ہے۔
#پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، پیر صدرالدین راشدی
خرم شیرزماں صاحب اب آرام ہے؟
#وزیراعظم اور وزیرخزانہ منہ بند رکھیں تو حالات ٹھیک ہوجائیں گے، شاہدخاقان عباسی
اقتدار میں آپ کو بھی اس حقیقت کا نہیں پتا تھا ناں؟
#تلخیاں کم ہوں گی، احتساب نہیں رکے گا، فواد چودھری
آپ کے ہوتے ہوئے دونوں کام مشکل ہیں۔


#گرینڈ الائنس نہیں بنا رہے، اکیلے اپوزیشن کرسکتے ہیں، بلاول
اکیلے تو آپ حکومت نہیں کرسکے تھے، چاہے پوچھ لیں ابو جی سے!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :