تیر و ترکش

جمعہ 25 جنوری 2019

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#حکومت قانون کی حکمرانی اور شہریوں کا تحفظ چاہتی ہے، وزیر اعظم
چاہا اپوزیشن کرتی ہے، حکومت قانون کی حکمرانی قائم اور شہریوں کا تحفظ کیا کرتی ہے حضور !
# فوج کو استغاثے کا نظام اپنے ہاتھ میں لینا چاہیے ، سندھ ہائی کورٹ
سارے نظام کے بارے میں کیا خیال ہے جناب کا ؟
# اگر کسی اتحادی کو وزارت دی ہے تو وزیر کو اختیار بھی ملنا چاہیے، ق لیگ
جو کچھ اُن کے پاس ہو گا ،وہی کچھ دیں گے ناں!
#سانحہ ساہیوال ،عمران استعفا ء دیں بزدار اوروزیر قانون پنجاب جیل جائیں، رانا ثنا اللہ
سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے وقت تو یہ فارمولا نہیں اپنایا تھا آپ نے؟
#زیرِ التوا مقدمات کی شرح جلد صِفر ہو جائے گی، چیف جسٹس آصف کھوسہ
بڑی عدالت سے اس طرح کا بیان پہلی بار سامنے آیا ہے!
# نواز شریف کاچودھری نثار سے ملنے سے انکار
وہ وقت ہَوا ہُوا جب پسینہ گلاب تھا
#ملک کی بہتری کے لیے حکومت سے مل کر کام کرتے رہیں گے،ایم کیو ایم رہنما
اسی میں آپ کی بہتری ہے، ویسے آپ اور حکومت مل کر کام کون سا کر رہے ہیں؟
# حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج در پیش نہیں،فواد چودھری
جی جی !ق لیگ ، بی این پی (مینگل)اور’باپ‘والے تو حکومت سے شغل میلہ کر رہے ہیں ناں؟
#بڑے ہسپتالوں کی واپسی کے لیے نظرِ ثانی کی اپیل کریں گے ، سندھ حکومت
چھوٹے ہسپتالوں پر ہی نظرِ کرم کر دیں
#اقتدار میں آکر کراچی کے مسائل حل کریں گے ، مصطفےٰ کمال
 یہ تو پھر کراچی کے مسائل حل نہ کرنے والی بات ہے!
# وزیر اعلیٰ پنجاب ق لیگ کو منانے میں ناکام
ق لیگ کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے تو ناراض نہیں کیا ناں!
#حکومت خود گر گئی تو زرداری کا کیا کمال ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
وفاقی وزیر ہوکر انگیخت کر رہے ہیں آپ زرداری صاحب کو
# جرم ثابت ہو نہ ہو کوئی وزیر استعفاء نہیں دے گا، میاں محمود رشید وزیر ہاوٴسنگ پنجاب
اسے کہتے ہیں سرکاری ہائی مورل گراوٴنڈ
#پی آئی اے کی مدینہ جدہ پروازں میں قصیدہ بردہ سنایا جائے گا،لاہور ائیر پورٹ پر شراب کی فروخت کالائسنس جاری
ریاستی منافقت تو نہیں کہہ سکتے ناں اسے؟
#حکومت وفاق اور پنجاب میں پانچ سال پورے کرے گی، وزیرِ اطلاعات پنجاب
اور اپنی وزارت کے متعلق کیا اطلاع ہے آپ کے پاس؟
# عمران سادہ آدمی ہے، شیخ رشید
جی بالکل ،جس کو کبھی چپراسی رکھنے پرتیار نہ تھے اس کو وزیر بنادیا!
#حکومتی اور ن لیگی ارکان تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے تنقید کریں، اسپیکر قومی اسمبلی
دونوں طرف کے ارکان کو مگر تہذیب سکھائے گا کون جناب اسپیکر؟
# نیب کیا کر رہی ہے ، اسلام آباد ہائی کورٹ
آپ کو ابھی تک پتانہیں چلاکیا؟
#کسی وزیر کی خواہش پر زرداری ، مراد علی شاہ اور فریال تالپور کو گرفتار نہیں کرسکتے، ترجمان نیب
ان کی گرفتاریوں کے لیے پھر کس کا خواہش کر نا ضروری ہے جناب ترجمان صاحب
#یورپ اورمشرقِ وسطیٰ کے لیے ایرا ن بڑا خطرہ ہے، امریکا
ناں حضور ناں آپ کے ہوتے ہوئے کوئی بڑا بن سکتا ہے بھلا!
# لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی دس سال بعد بھی فعال نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)


 بلاول صاحب کو فرصت ملے قومی معاملات سے تو مقامی معاملات کی طرف بھی توجہ دیں۔
# فوج اور حساس اداروں کا سویلین معاملات میں کوئی دخل نہیں ہونا چاہیے‘ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔ مانا کہ آپ نئے نئے آئے ہیں لیکن اتنے بھی نئے نہیں۔
# پی پی کا مستقبل باقی نہیں رہا‘ فواد چودھری
ورنہ آپ ابھی تک پی پی میں ہوتے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :