
سفاک ہلاکوخان کا بھیانک انجام
ہفتہ 23 جنوری 2021

ماں جی اللہ والے
قصہ کچھ یوں ہے کہ ہلاکو خان کے سامنے مسلمان قیدی تین صفوں میںکھڑے اپنی موت کا انتظار کررہے تھے،چاروں طرف سے وحشی تاتاری افواج نے انھیں اپنے گھیرے میں لے رکھا تھا۔
(جاری ہے)
ادھر جلاد نے دوسری صف میں کھڑے قیدیوں کے بھی سرقلم کردیئے جب جلاد تیسری اور آخری صف کی جانب بڑھا تو بوڑھا قیدی خوف اور پریشانی میں ادھر ادھر دیکھنے لگا۔جلادآخری صف کے قیدیوں کی گردنیں اڑانے کے بعد بوڑھے قیدی کے پاس پہنچ گیا اور اس کی گردن اڑانے کے لئے تلوار ہوا میں بلند کی تو ہلاکو خان کی آواز گونجی''رک جاو،اس کی گردن ابھی مت اڑانا۔''جلاد نے اپنی تلوار نیچے کرلی،سب خاموش ہوگئے کہ ماجرا کیا ہے۔ ہلاکو خان، بوڑھے قیدی سے مخاطب ہوکر ہولا''ارے بوڑھے تو اپنی موت سے بچتا ہوا پہلی صف سے دوسری صف میں اور پھر دوسری صف سے تیسری صف میں آگیا،اب پیچھے کوئی صف بھی نہیں بچی،اب بتا تجھے کون بچائے گا؟''بوڑھے مسلمان قیدی نے یک دم جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر جواب دیا''وہ اوپر والی ذات اگر چاہے توکچھ بھی کبھی بھی ممکن ہے ، اگر وہ چاہے تو ان حالات میں بھی مجھے ، تجھ سے بچا سکتا ہے۔'' ہلاکو خان یہ سن کر غصے میں آگیااوربولا''کون بچا سکتا ہے؟کیسے بچا سکتا ہے؟'' ہلاکو خان ''گرز''کو تکبرانہ انداز میں ہوا میں لہرارہا تھا کہ وہ اس کے ہاتھ سے پھسل گیا۔ہلاکو خان نے گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے تھوڑا سا آگے جھک کر''گرز'' کو پکڑنے کی کوشش کی تو اپنا توازن برقرار نہ رکھا سکا،اس کا ایک پاوں رکاب سے نکل گیاور وہ اپنے گھوڑے سے نیچے گرگیا جبکہ اس کا دوسرا پاؤں رکاب میں ہی پھنس کر رہ گیا۔ہلاکو خان نے زور سے ہاتھ پاوں مارے تو اس کا گھوڑاڈر گیا اور سرپٹ بھاگنے لگا۔ہلاکوخان کو بچانے کے لئے اس کا لشکر بھی حرکت میں آگیا لیکن گھوڑا اتنا طاقتور تھا کہ کسی کے قابو میں نہ آسکا۔ گھوڑا چٹانوں کی جانب نکل گیا اور ہلاکوخان کو پتھروں پر گھسیٹنے لگا۔ہلاکو خان کا سر پتھروں سے ٹکرا کر لہولہان ہوگیا اور کچھ ہی لمحوں میں اس کی روح اپنے تکبرانہ وجود کو چھوڑ کر جہنم رسید ہوگئی۔ لشکر نے بے انتہا کوششوں کے بعد گھوڑے کو قابو کرلیا تو دیکھا ہلاکوخان کا سربری طرح کچل چکا تھا ۔ لشکرخوفزدہ ہوگیا اور جان بوجھ کربوڑھے قیدی کو نظر انداز کردیا۔بوڑھا مسلمان قیدی بڑے آرام او رسکون سے پیدل چلتا ہوااپنے گھر کی جانب روانہ ہوگیا جبکہ ایک سفاک ،درندہ صفت انسان اپنے بھیانک انجام کو پہنچ گیا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ماں جی اللہ والے کے کالمز
-
ربیع الاول کے چند اہم واقعات
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
شیخ الاسلام حضرت میاں میرصاحب ؒ
ہفتہ 16 اکتوبر 2021
-
حضرت بہلول داناؒ نے معمہ کیسے حل کیا
جمعہ 24 ستمبر 2021
-
موت کی ٹرین میں زندگی کا آخری سفر
بدھ 9 جون 2021
-
حضرت سخی سلطان باھو ؒ کی کرامات
پیر 7 جون 2021
-
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت
منگل 18 مئی 2021
-
رمضان میں امت کو ملنے والے پانچ تحفے
پیر 19 اپریل 2021
-
حضرت شہباز قلندرؒ کے جلال سے ظالم راجہ کا قلعہ الٹ گیا
منگل 6 اپریل 2021
ماں جی اللہ والے کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.