
معاہدہ ہوگیا مگر۔۔۔
جمعہ 5 نومبر 2021

مظہر اقبال کھوکھر
(جاری ہے)
اس حوالے سے مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ کسی کی فتح یا کسی کی شکست نہیں بلکہ یہ اسلام اور پاکستان کی فتح ہے انھوں نے کہا معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آ جائیں گی تاہم معاہدے کے مثبت نتائج آنے والے چند دنوں میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے مفتی منیب نے مزید کہا کہ یہ اس طرح کا معاہدہ نہیں کہ دوپہر کو دستخط کئے جائیں اور شام کو کہا جائے اس معاہدے کی کوئی حیثیت نہیں،،
یہ بات تو خوش آئند ہے کہ مزید کسی تصادم اور سنگین صورتحال سے پہلے مزاکرات کئے گئے اور معاہدہ طے پایا مگر سوال یہ ہے کہ نوبت اس نہج تک پہنچی کیسے حالانکہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے خوشخبری دی کہ مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں سفیر کی بے دخلی کے علاوہ تمام معاملات طے پا گئے ہیں مگر دوسرے روز انھوں نے پورے پنجاب کو رینجر کے حوالے کر دیا اور اس سے قبل پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پولیس کے چار جوان شہید ہوگئے سوال یہ ہے کہ اس سے قبل مزاکرات کرنے والے بے اختیار تھے یا مظاہرین دانستہ طور پر اپنی ضد پر قائم تھے کیونکہ خفیہ رکھے جانے والے معاہدے کے میڈیا پر زرائع کے حوالے سے جو نکات سامنے آرہے ہیں ان میں تو کوئی بھی ایسا نہیں جو تشدد ، خون خرابے اور پندرہ روزہ اذیت ناک صورتحال کے بغیر نہ مانا جا سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مظہر اقبال کھوکھر کے کالمز
-
ڈی سی لیہ اور تبدیلی
جمعرات 3 فروری 2022
-
صوبے کے نام پر سیاست
بدھ 26 جنوری 2022
-
بات تو سچ ہے۔۔۔
جمعرات 20 جنوری 2022
-
اجتماعی بے حسی کا نوحہ
بدھ 12 جنوری 2022
-
خاموش انقلاب نہیں دھاڑتا طوفان
بدھ 5 جنوری 2022
-
ایک اور سال
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
تبدیلی آنے سے پہلے جانے لگی
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایک اور بحران۔۔۔۔
منگل 14 دسمبر 2021
مظہر اقبال کھوکھر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.