
انسانی حقوق اورا نیسہ ولی اللہ
اتوار 19 جولائی 2020

نعیم کندوال
” ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا “
لیکن آج کے اِس نفسا نفسی کے دور میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اپنی زندگی دوسرے انسانوں کی بھلائی اور خدمت کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔
انیسہ ولی اللہ سندھ سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی انقلابی اور خدا ترس شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے وقف کر رکھی ہے۔انیسہ ولی اللہ کئی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے کام کر رہی ہیں۔وہ کئی سالوں سے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں۔عورتوں کے حقوق کے لیے بھر پور جد و جہد کر رہی ہیں ۔عورتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہیں۔
(جاری ہے)
انیسہ ولی اللہ بچوں کے حقوق کے لیے بھی بھر پور جد و جہد کر رہی ہیں۔خصوصاََ چائلڈ لیبر کی روک تھام اور بچوں کی تعلیم کے لیے اُن کی جدوجہد انتہائی قابلِ تعریف ہے۔
عورتوں اور بچوں کے علاوہ معذور افراد کے حقوق کے لیے بھر پور آواز اٹھارہی ہیں ۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ بھی اُن کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔17جولائی کو معذور بچوں کے ادارے میں بچوں کو اسکول چیئرز عطیہ کی جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُ ن کا کہنا تھا کہ معذور افراد ہماری توجہ کے منتظر ہیں۔انھیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔حکومت نے معذور افرادکا کوٹہ مقرر کیا تھا لیکن آج تک اِس پر عمل در آمد نہیں ہو سکا۔اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی و سماجی ہوں، مظلوموں کی مدد کے لیے بھر پور جد وجہد کر تی رہوں گی۔خواتین پر ڈھائے جانے والے مظالم ،بلیک میلنگ، گھریلو تشدد سے بے گنا ہ لڑکیوں کا قتل، خواتین کو گھروں میں قید رکھنا اور انھیں صرف اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف آواز اٹھانا میرا اولین مقصد ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ خواتین کا کائی پرسانِ حال نہیں،تمام قوانین خواتین اور بچوں کے حقوق کے لیے محفوظ ہیں لیکن وہ صرف کتابوں میں بند ہیں۔حیدر آباد میں کرسچن کالونی میں راشن کی تقسیم کے موقع پر اقلیتوں کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ مذہبِ اسلام محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے ۔مذہب اسلام اقلیتوں کے حقوق کا ضامن مذہب ہے،اِس لیے ہمیں اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔انھوں نے حیدر آباد میں والمیکی کمیونٹی کے غریب طلبا ء و طالبات میں کتابیں اور دیگر اسٹیشنری کی تقسیم کے موقع پر کہا کہ مستحق طلبا ء کی ضروریات پوری کرنا میرا اولین مقصد ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا۔تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔تعلیم حاصل کر کے یہ بچے مستقبل میں قوم کے عظیم معمار بن سکتے ہیں۔انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے لوگ بلا شبہ مہذب قوموں اور معاشروں کا فخر ہوتے ہیں ۔مخلوقِ خدا سے عشق کرنے والا انسان یقینا اِس دور کا ولی ہے۔علامہ اقبال نے کیا خوب کہا تھا :
میں اُس کا بندہ بنوں کا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہو گا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
نعیم کندوال کے کالمز
-
شکریہ فواد چوہدری
جمعرات 27 جنوری 2022
-
سی پیک کی اہمیت
جمعہ 5 نومبر 2021
-
آزادی اظہار رائے
بدھ 27 اکتوبر 2021
-
مسلم ڈیموکریٹک پارٹی
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
جلالپورنہر منصوبہ بے روزگاری کا خاتمہ کرے گا
بدھ 22 ستمبر 2021
-
پنڈ دادنخان ترقی کی راہ پرگامزن
جمعہ 10 ستمبر 2021
-
جہلم، پنڈ دادنخان! فواد آیا صواد آیا
پیر 30 اگست 2021
-
فیصل شاہ نے ساٹھ سے زائد ممالک میں پاکستان کا پرچم لہرایا
جمعرات 6 مئی 2021
نعیم کندوال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.