پٹرول بحران،عوام پریشان،حکمران تماشائی

منگل 9 جون 2020

 Nasir Alam

ناصرعالم

حکومت کی طرف سے چنددن قبل جیسے ہی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہوا سوات میں اسی روز سے پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی بلکہ پیدا کردی گئی اوراس دن سے لوگ پٹرول کی تلاش میں سرگرداں پھرتے نظر آرہے ہیں،حکومت نے سوات کے عوام کو پٹرول بحران کی شکل میں ایک اور مصیبت سے دوچار کردیا جو پیٹرول پمپوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک گئے مگرپٹرول نایاب ہے اورجہاں ملتا ہے وہاں نرخ قابو سے باہر ہے،نرخوں میں کمی کے بعد مارکیٹ میں وافر مقدارمیں پٹرول موجودہونا چاہئے تھا مگر اس کے برعکس اس وقت مینگورہ شہر اور دیگر مقامات میں پیٹرول غائب ہے جس کے سبب پہیہ رک چکاہے جبکہ پمپوں کے سامنے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں اورلوگ پیٹرول کیلئے خوار ہورہے ہیں مگردوسری طرف حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں،مینگورہ شہراوردیگرعلاقوں میں کئی دنوں سے پٹرول غائب ہے مگر اس مسئلے کے حل کیلئے تاحال کسی نے کو ئی اقدامات نہیں اٹھایا،عوام کا کہناہے کہ جو حکومت پٹرول بحران پر قابو نہیں پاسکتی وہ کرونا پر کیا قابو پائے گی، حکومت کی طرف سے پیٹرول کے نرخوں میں تھوڑی سی کمی ہونے کے بعدسوات کے مرکزی شہر مینگورہ ودیگر علاقوں میں پمپ والوں نے گاڑیوں کو پیٹرول دینا بند کردیا ہے جس کے بعدیہاں کے ہر پمپ میں گاڑیوں کی قطاریں نظر آنے لگیں مگر پمپ والوں کا ایک ہی جواب ہے کہ پیٹرول ختم ہوچکاہے یوں گاڑی والے شہر بھر میں پیٹرول کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آرہے تھے،مقامی لوگوں کا کہناہے کہ اگر کسی چیزکی قیمت میں اضافہ ہوجائے تو کاروباری لوگ اسی وقت نئے نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کرنا شروع کردیتے ہیں مگر کسی چیز کی قمیت میں معمولی کمی آئے تو پھر اشیاء فروخت کرنے کا سلسلہ بند کردیتے ہیں،مینگورہ کے بعض پمپ والوں نے لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مانے نرخوں پر پیٹرول فروخت کیاجبکہ دوسری جانب حکام خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں جبکہ حکومت نے بھی آنکھیں بند کررکھی ہے اور اسے عوامی مشکلات اور پریشانیوں کا کوئی احساس نہیں، مینگورہ شہرسمیت سوات بھرمیں پٹرول کا شدید بحران ہے جس کے بعد بیشتر گاڑیوں کا پہیہ رک چکاہے،کرونا سے نبردآزما عوام کو حکومت نے ایک اور آمائش میں ڈال دیاہے،پمپوں میں صبح سے لے کررات گئے تک قطاریں لگی رہتی ہیں اورعوام دیگر کام کاج چھوڑ کر پٹرول کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں،حکومتی اہلکار اور انتظامی حکام عوام کی بے بسی کا لطف اٹھاتے محسوس ہورہے ہیں،کوئی بھی پوچھنے والا نہیں، چند روز قبل حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی جس کے بعد سوات بھر میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا جبکہ جن پمپوں میں پٹرول موجود تھا وہاں من مانے نرخوں پر پٹرول فروخت کرکے لوگوں کو خوب لوٹا گیا،سوات میں پٹرول بحران کو کئی دن گزرگئے مگر آج تک نہ حکومت اور نہ ہی انتظامیہ نے بحران پر قابو پانے کیلئے کوئی قدم اٹھایا بلکہ وہ عوام کو بے یارومددگارچھوڑکر ان کی بے بسی کا تماشا دیکھنے لگے،اس وقت سوات کے عوام پٹرول کی تلاش میں ٹھوکریں کھاتے پھررے ہیں،صبح سے لے کر رات گئے تک پمپوں میں قطاریں نظر آرہی ہیں مگر انہیں پٹرول نہیں مل رہا اور انہیں پر پمپ میں مایوس کا منہ دیکھناپڑرہاہے،ادھرپٹرول نہ ہونے کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کے علاوہ ایمبولینس سروس بھی بندہوگئی ہے، عام ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، مینگورہ شہر اور ضلع سوات کے تما م علاقوں میں کئی دنوں سے پٹرول نا پید ہے، پٹرول پمپ مالکان نے پمپوں کے سامنے شامیانے لگاکر پمپ بند کر دئے ہیں جس کے بعد ایمبولینس سروس بھی بند ہوگئی، ہسپتالوں کو آکسیجن پہنچانے والی گاڑیاں بھی تیل نہ ہونے کی وجہ سے سپلائی نہیں کر رہیں،پٹرول کی قلت کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے، کاروبارِ زندگی کے بیشتر شعبے جن کا تعلق پٹرول کے ساتھ ہے بند ہیں،سوات میں پیٹرول پمپوں پر کورونا پروٹوکول کی دھجیاں اڑانے کا سلسلہ بھی جاری ہے،سینکڑوں کی تعداد میں عوام کاہجوم کورونا کے پھیلاوؤکا باعث بن رہاہے، سوات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث سوات میں پمپوں پر عوام کا ہجوم نظر آنے لگا ہے اور بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی سے کورونا ایس اوپیز اور پرٹوکول کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جس سے کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ پیداہوگیاہے،مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد ازجلد مارکیٹ میں پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے سمیت اس کی نئے نرخوں کے مطابق فروخت کو بھی یقینی بنائے تاکہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :