غلطی یا خدا کا ہاتھ ۔۔۔میرا ڈونا الوداع

جمعہ 27 نومبر 2020

Prof.Khurshid Akhtar

پروفیسرخورشید اختر

1986ء میں ارجنٹینا نے میراڈونا کی قیادت میں عالمی فٹ بال کپ  جرمنی سے جیتا ، جرمنی کے خلاف ہونے والا فائنل مقابلہ متنازع بھی بنا مگر فیصلہ میرا ڈونا اور ارجنٹینا کے حق میں ھوچکا تھا، اب کیا کیا جا سکتا تھا، میرا ڈونا نے غلطی کا اعتراف بھی کیا کہ گول ھاتھ سے ھوا تھا مگر میرا ڈونا کہتے تھے یہ خدا کا ھاتھ تھا، یہی ھاتھ میرا ڈونا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا گیا، میرا ڈونا گزشتہ دنوں 60سال کی عمر میں حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال فرما گئے تھے، دیاگو میرا ڈونا ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی گاؤں میں ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے، اور ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کی قیادت بھی کی، خود ان کی قیادت میں ارجنٹائن نے 1986ء کا عالمی کپ کا اعزاز پایا جبکہ میرا ڈونا 1982،1984,1986 اور 1994ء میں ورلڈکپ میں شامل ہونے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، ارجنٹائن ایک شورش زدہ علاقہ تھا، سیاسی لڑائی ہو یا فسادات ہزاروں لوگ مارے گئے مگر میرا ڈونا کی وجہ سے ارجنٹینا کا امیج دنیا بھر میں مختلف ھے، یہ بھی خدا کا ھاتھ ھے، ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والا یہ بچہ دنیا فٹ بال میں بے مثال شہرت سمیٹ کر منوں مٹی تلے جا چکا ہے، بیونس آئرس میں  لاکھوں افراد نے میرا ڈونا کی آخری رسومات میں شرکت کی، ان کا جسد خاکی بیونس آئرس کی سڑکوں پر گھومیا گیا، عزت اور عقیدت سے رخصت کیا گیا، یہ بھی ایک قومی پہچان ہے، میں فٹ بال کے بارے میں بالکل نہیں جانتا بلکہ میرا ڈونا کی وجہ سے ہی فٹ دیکھا یہ واحد کھلاڑی تھا جس کا نام یا اب رونلڈو کا نام یاد ھے، اصل وجہِ شہرت میرا ڈونا کی کندھا مار کر دوسرے پلیئرز کو گرانا بھی تھا، لیکن جوں جوں میرا ڈونا کی صلاحیت میں اضافہ ھوتا گیا، منفی عمل بھی ختم ہو گیا، فٹ بال ایک توانا اور توانا رکھنے والا کھیل ہے جو پاکستان میں کم ہی نظر آتا ہے ، مگر میرا ڈونا کو بچہ بچہ جانتا ہے، جیسا دیس ویسا بھیس، یہاں محنتی کھیل کم ھی کھیلے جاتے ہیں ہر کوئی شارٹ کٹ کی تلاش میں، صلاحیت کھو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میری خواہش تھی کہ فٹبال کھیل سکوں، مگر کمزور جسم کو نقصان کا اندیشہ رہتا ہے اس لیے دور ہی رہا، البتہ میرا ڈونا ان لوگوں کے لیے ایک امید کا ساماں چھوڑ گیا جو مایوسی اختیار کرتے ہیں، ایک گول نے، وہ بھی جو ھاتھ سے ھوا ھو اور جس کو میرا ڈونا "خدائی ھاتھ"سمجھتے ھوں انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، آج محنت بھی زیادہ ذرائع بھی آسان، پھر مایوس نہیں ہونا چاہیئے، زندگی تسلسل سے کام کرنے کا نام ہے، یوں سمجھیے ایک قافلہ ھے جس نے زاد راہ سمیت منزل پر پہنچنا ہے، پہنچیں گے تو آپ بھی میرا ڈونا ھوں گے۔

بیونس آئرس ارجنٹینا اب میرا ڈونا کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، دنیائے فٹ بال کے اس عظیم کھلاڑی کو دماغ کی سرجری بھی ھوئی اور آخری اطلاعات کے مطابق وفات حرکتِ قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔جس کی تحقیق جاری ہے، زندگی میں نوجوانوں کو بہت مواقع ملتے ہیں وہ ھمت ھار جاتے ہیں، مگر یہ مثال ان کے لیے ایک بڑی مثال ہے کہ کس طرح آگے بڑھا جا سکتا ہے، میرا ڈونا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے جس پر میرا ڈونا کے لیے امریکہ جانے کے دروازے بند کیے گئے لیکن ان کی عزت پر حرف نہیں آیا، الٹا امریکی صدر کو برا بھلا کہا گیا، اس منزل تک پہنچنے کے لیے میرا ڈونا نے طویل محنت کی، یہی محنت دراصل خدا کا ھاتھ تھا، اس محنت کے طفیل  دنیا آباد اور انسانیت کو عظمت حاصل ھے۔

اس۔ خدا کے ھاتھ کی مدد کا دارومدار سب محنت پر ھے۔یقین محکم ، عمل پیہم۔۔۔۔حصول منزل کا درست راستہ ہے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :