
ڈاکٹر قاسم علی خان ایک متحرک آفیسر
منگل 24 اگست 2021

پروفیسرخورشید اختر
گزشتہ دنوں انتہائی قریبی دوست اور فزکس کے پروفیسر سہیل احمد ملک کی وساطت سے ڈاکٹر قاسم علی خان ڈی سی مانسہرہ کا تعارف ھوا، وہاں کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں سے بھی اس سلسلے میں سوالات کیے، مجھے اندازہ ہوا کہ ڈی سی مانسہرہ بڑی ہی برق رفتاری سے عوامی خدمت میں جتے رہتے ہیں، مہنگائی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، اور عوام اس پر سخت پریشان ہیں، ایک طویل مشاہدے کے بعد حکومت کو مصنوعی مہنگائی کا ایک نسخہ ھاتھ آیا کہ "مڈل مین" اسمیں سب سے خطرناک کردار ادا کرتا ہے، ویسے بھی یہ جو"درمیانہ" کردار ہوتا ہے وہ بڑا ہی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، جسے کہتے ہیں کہ نہ ادھر کا، نہ ادھر کا، یہ صرف اپنی خواہش کی تکمیل کرتا رہتا ہے، مفاد عزیز ھوتا ھے وہ بھی صرف اپنا مفاد، خیر ڈی سی مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کی مڈل مین پر گہری نظر ھوتی ھے، قیمتوں کے کنٹرول میں وہ بڑی عوامی خدمت سر انجام دیتے ہیں، غریب لوگوں کی اس مشکل وقت میں ایک ریڑی والے سے لے کر بڑے دکاندار پر ڈی سی صاحب کی نظر ھے اور آن کو قابو میں رکھنے کا ھنر جانتے ہیں، ایک ایم بات اور دیکھی کہ ایک عام آدمی بھی اگر سوشل میڈیا پر کسی چیز کی اور عوام دشمنی کی نشاندھی کرتا ہے، ڈی سی صاحب اگلے چند گھنٹوں میں ایکشن کر چکے ہوتے ہیں، امن و امان کا مسئلہ ھو، جھگڑا فساد، زمین کے مقدمات اور روزمرہ کے معمولات زندگی متاثر ھونے کا خطرہ ھو ڈی سی صاحب کوحل کے لئے پیش پیش پائیں گے، مانسہرہ ایک خوبصورت علاقہ ھے، تاہم گنجان آباد شہر کے باوجود صاف ستھرے گاؤں ہیں، زمینوں کے تنازعات، ٹمبر مافیا اور دیگر جرائم کی بھی بہتات تھی ڈی سی ڈاکٹر قاسم علی خان کے آمد ان لوگوں کے لیے خشک سالی میں بارش کا قطرہ ثابت ھوئی ایسے آفیسر ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں، عوام کی خدمت کریں تو معاشرہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہیں رہتا، قاسم علی خان اپنی توانائی، ذھانت اور محنت کو ضائع نہیں کرتے بلکہ حکمت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مانسہرہ کے عوام ان سے بہت خوش ہیں، میں نے بزرگوں، نوجوانوں اور علاقے کے کئی معززین سے ان کے بارے میں پوچھا، کسی نے یہ نہیں کہا کہ وہ اچھا کام نہیں کرتے ، یہ الفاظ لکھنے کی وجہ بھی ان کے بارے میں عوامی رائے کا عمل دخل ہے، خیبرپختونخوا حکومت پرویز خٹک کے زمانے میں بھی تعلیم، صحت ، اور پولیس کے شعبے میں اصلاحات کی وجہ سے شہرت کا باعث بنی تھی، بہتری کا یہ تسلسل برقرار رہے تو عوام کا معیار زندگی بدل جائے گا، لوگ ساتھ دہائیوں سے پٹواری، تحصیلدار اور گرداور صاحب کے ہاں بہت ذلیل و خوار ھوئے ھیں، یہی وہ بنیادی شعبے ہیں جہاں بہتری آ جائے تو عوام سکھ کا سانس لیں گے، آپ کہیں بھی چلے جائیں، "نصاب پٹواری," یکساں ھے، دکھ اس بات کا نہیں کہ کام نہیں ہوتا،یا رشوت لی جاتی ہے، تکلیف اس بات کی بھی ھے کہ رشوت لے کر بھی کام میں کئی سقم چھوڑ دئیے جاتے ہیں، نتیجتاً دو پارٹیاں مرتے دم تک آپس میں لڑتی رہتی ہیں، قیامت کی صبح تک یہ درد ، درد ہی رہے گا، ان شعبوں میں ڈاکٹر قاسم علی خان جیسے پڑھے لکھے، فرض شناس اور محنتی لوگ آجائیں تو اس زخم خوردہ معاشرے کو مرہم ملے گا ایبٹ آباد، مانسہرہ ایسے علاقے ہیں جہاں سیاحت، اور دیگر چھوٹی صنعتوں کو فروغ دے کر معاشی مشکلات کو دور کیا جانا چاہیے، تعلیم کی شرح دوسرے علاقوں کی نسبت زیادہ ہے، لیکن انتظامی کمزوریوں کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں، حکومت کو ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل سطح پر ایک منظم انتظامی نیٹ ورک بنانا چاہیے تاکہ ستائے ہوئے عوام کو انصاف مل سکے جیسے ڈی سی مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان کام کر رہے ہیں اس تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، یقیناً ان کے پاس اے سیز اور دیگر انتظامی ٹیم ھوگی تاہم کام والے کو کام پہ لگانا سب سے بڑا مسئلہ ھوتا ھے اور ڈاکٹر صاحب یہ خوب جانتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
پروفیسرخورشید اختر کے کالمز
-
مہنگائی کس کا ، کیا قصور ہے؟
جمعرات 17 فروری 2022
-
تحریک عدم اعتماد۔۔۔سیاست یا مزاحمت!
منگل 15 فروری 2022
-
لتا۔۔۔سات دہائیوں اور سات سروں کا سفر!!
منگل 8 فروری 2022
-
نیٹو ، نان نیٹو اتحادی اور اب قطر!!!
بدھ 2 فروری 2022
-
نظام بدلنے والے کہاں ہیں؟
ہفتہ 29 جنوری 2022
-
یوکرین، یورپ میں بڑھتی سرد اور گرم جنگ!!
جمعہ 28 جنوری 2022
-
بھارت کی مسلم دشمنی اور نسل پرستی
ہفتہ 22 جنوری 2022
-
کیا عثمان بزدار نے حیران نہیں کیا؟
جمعہ 21 جنوری 2022
پروفیسرخورشید اختر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.