
''درست سمت''
جمعہ 23 اکتوبر 2020

سلمان احمد قریشی
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی بیانیہ کو مضبوط کرنے اور اداروں کو نشانہ بنانے پر سختی سے جواب دینے کا کہا۔ پی ٹی آئی کا لہجہ اور رویہ تو کبھی بھی اپوزیشن کے لیے مناسب نہیں رہا۔ عمران خان نے کنٹینر پر جو زبان استعمال کی، بر سر اقتدار آکر بھی وہی رویہ اپنائے رکھا۔
(جاری ہے)
اب اپوزیشن بھی خم ٹھوک کر میدان میں آگئی۔
بات صرف ایشوز پر ہو،شعلہ بیانی اور اداروں پر تنقید نہ ہو تو سیاسی جلسوں کا موسم تو گزر جائے گا۔ یہاں مسئلہ دوطرفہ ہے تحریک انصاف نے بھی وہ سیاسی انداز اپنایا ہوا ہے جو اپوزیشن اپناتی ہے۔اپوزیشن سیاست کرے اور حکومت اپنا کام تو بہتر تھا۔
راقم الحروف کے فہم کے مطابق پی ٹی آئی والے دوست اپنے نظریہ سے اختلاف کرنے والی ہر سیاسی سوچ کو مسترد کرتے ہیں۔ انکے نزدیک ایمانداری اور حب الوطنی کا معیار صرف عمران خان سے منسلک
رہنا ہے۔
کراچی سے منتخب غیر سیاسی ایم این اے اور شہباز گل جیسے مشیر سیاسی معاملات کو سیاسی انداز میں نمٹانے کی صلاحیت نہیں ہی رکھتے۔ حکومت وقت کو تلخ لب ولہجہ قطعی طور پر زیب نہیں دیتا۔ ماضی میں عمران خان طالبان سے مذاکرات کے سب سے بڑے حامی تھے۔عام آدمی کے ووٹوں سے منتخب اپوزیشن کے لیے صرف جذبہ انتقام اور صریحا رویہ غیر مناسب ہے۔
کوئی نہیں کہتا کہ این آر او دو اور کرپٹ شخصیات کو چھوڑ دو۔یہ کام عدالتوں کو کرنے دیں، منہ پر ہاتھ پھیرنے اور روزانہ صرف الزامات کی سیاست اب سسٹم کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔
اپوزیشن کے جلسوں سے یقینی طور حکومت پر دباو بڑھے گا۔ عوامی ریلیف کے لیے کچھ نہیں۔کرپشن پر ابھی تک کسی کو سزا بھی نہیں ہوئی۔بس الزام تراشی کا کھیل جاری ہے۔
ستم ظریفی کوئی دلیل نہیں، ثبوت نہیں بس الزام تراشی اور ذاتیات پر بات کرنے کے ساتھ مخالفین کا مذاق اڑانا یہی سیاست چل رہی۔
قارئین کرام! حقائق تو یہ بتاتے ہیں کہ ہماری سیاسی سمت درست نہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بڑی خوشخبری! ہم درست سمت چل پڑے۔ماہ ستمبر میں کرنٹ اکاوئنٹ 79کروڑ 20لاکھ ڈالر سرپلس ہے۔گزشتہ برس اسی عرصے میں ایک ارب 49کروڑ 20لاکھ خسارے کا سامنا تھا۔ یہ اعداد وشمار اور معاشی دعوے درست ہونگے مگر عام آدمی روز بروز بڑھتی مہنگائی سے مزید پریشان ہورہا ہے۔ معیشت کی بہتری کے لیے سیاسی استحکام بھی شرط ہے۔ درست سمت بڑھنے کے لیے معیشت کی بہتری کے ساتھ سیاسی ماحول بہتر بننا سراسر حکومت کی ہی ذمہ داری ہے وزیر اعظم عمران خان اس حقیقت کو مدنظر رکھیں کہ معیشت کی درست سمت صرف سیاسی استحکام کے راستہ میں ہی ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سلمان احمد قریشی کے کالمز
-
گفتن نشتن برخاستن
ہفتہ 12 فروری 2022
-
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عزم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
کسان مارچ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز
پیر 24 جنوری 2022
-
سیاحت کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت
بدھ 12 جنوری 2022
-
''پیغمبراسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں''
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
ڈیل،نو ڈیل صرف ڈھیل
بدھ 29 دسمبر 2021
-
''کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ملکی سیاست''
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
غیر مساوی ترقی اور سقوطِ ڈھاکہ
اتوار 19 دسمبر 2021
سلمان احمد قریشی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.