
کسان مارچ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز
پیر 24 جنوری 2022

سلمان احمد قریشی
(جاری ہے)
کسانوں کے زرعی مسائل میں اس وقت انتہائی شدت پیدا ہو جاتی ہے جب انہیں کھاد اور ادویات مناسب مقدار اور قیمت پر نہ مل رہی ہوں۔آج پاکستان کے کسان کو مہنگائی کے ساتھ کھاد کی عدم دستیابی کا بھی سامنا ہے۔حکومت کے تمام پروگرام اقربا پروری کی نذر ہو رہے ہیں۔بہت سے پروگرام اور اقدامات صرف کاغذوں کی حد تک ہی ہیں۔اگر کچھ بچتا ہے تو وہ کرپشن لوٹ لیتی ہے۔اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ تبدیلی سرکار نے زراعت کے لیے کچھ کیا ہے تو بھی اس سے کسان مستفید نہ ہوسکے۔موجودہ دور میں کسان زرعی مسائل میں گِھر کر رہ گئے۔حکومت کی کمزوری کو دیکھتے ہوئے ڈیلرز ذخیرہ اندوزی میں لگ گئے۔ جعلی زرعی ادویات کو روکنے والا بھی کوئی نہیں۔
تبدیلی سرکار کے اپنے ہی اتنے مسائل ہیں کہ انہیں وقت ہی نہیں مل رہا کہ وہ زراعت پر توجہ دے۔وزراء بیان بازی کی حد تک مسائل کا حل اور ریکارڈ پیداوار کی نوید سنانے میں مصروف ہیں۔پاکستان میں دنیا کے مقابلہ میں سستی ترین کھاد کی بات کرکے حکومت حقائق سے نظریں چرانا چاہتی ہے۔آج کسان بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہے۔اس مایوسی کے عالم میں اگر کسان نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ اس سال فلاں جنس نہیں کاشت کرے گا تو اس فصل کی پیداوار نہیں ہوگی۔ اس فیصلہ کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا۔ ایک طرف پیداوار میں کمی دوسری طرف اس جنس کی درآمد سے اس کی قیمت میں اضافہ سے مزید مہنگائی کا عذاب سہنا پڑے گا۔ زرمبادلہ کے زخائر بھی کم ہونگے۔اس صورت حال سے حکومت مجرمانہ حد تک چشم پوشی کر رہی ہے۔
موجودہ اپوزیشن بھی عوامی مسائل کو لے کر اپنا موثر کردار ادا نہیں کرتی آئی لیکن اب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھرپور احتجاج کا پروگرام بنایا ہے۔ کسانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے 21جنوری کو ابتدائی طور پر لاڑکانہ اور اوکاڑہ میں ٹریکٹر ٹرالی مارچ کیا گیا۔ لاڑکانہ میں احتجاج میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ شامل ہوئے۔ اوکاڑہ میں کامیاب ریلی کی قیادت سابق وزیراعظم و سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کی۔
راقم الحروف سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے پر اعتماد انداز میں تحریک کو جاری رکھنے اور کسانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے لیے اجتجاج کے سلسلہ کو بڑھانے کا عندیہ دیا۔اوکاڑہ ریلی میں کسانوں کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ عام شہریوں نے بھی شرکا ریلی پر گل پاشی کی۔ ان ریلیوں کے بعد 24جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کی کال ہے۔ پی پی پی 27فروری سے مزارقائد کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ اس صورتحال میں یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ ٹریکٹر ٹرالی مارچ حکومت کے خلاف احتجاج کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ منی بجٹ سے متاتر ہونے اور مہنگائی سے تنگ عوام اس تحریک کا حصہ بن جائیں گے۔ حکومت کا بُرا وقت شروع ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ تبدیلی سرکار عوام کے لیے اچھا وقت لانے میں مکمل ناکام ہے۔ اب حکومت کے پاس بہت کم وقت ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ احتجاج سے حکومت کا فوری خاتمہ تو ممکن نہیں لیکن اپوزیشن کی یہ سیاسی سرگرمیاں آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ضرور کمزور پوزیشن پر پہنچا دے گی۔
کسانوں کی مشکلات کا ازالہ فوری فیصلوں اور عملدرآمد کا متقاضی ہے۔حکومت کے ترجمان چرب زبانی کے زریعے اپوزیشن سے مقابلہ کی پالیسی ترک کر دیں حقائق کو سامنے رکھیں۔حکومت کوتین ماہ کے بعد بہتری کی نوید کو سچ ثابت کرنا ہو گا۔ بہتر ہے تبدیلی سرکار نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ قطاروں میں لگے کسان حکومت کو مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارت میں کسان تحریک نے دلی سرکار کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا کسان ایک دو دن کے احتجاج کے بعد تاجر طبقے کی طرح کاروبار جاری رکھنے پر مجبور نہیں ہوتے۔کسان جاگ جائے تو طاقت کے ایونوں کے درودیوار ہلا کر رکھ دیتا ہے اب فیصلہ حکومت کو کرنا ہے کہ وہ صرف کیمرہ کے سامنے اپنی کامیابیاں گنوانا چاہتے ہیں یا زمینی حقائق کے مطابق طرز عمل اختیار کرتی ہے۔اگلے تین ماہ اہم ہی نہیں فیصلہ کن بھی ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
سلمان احمد قریشی کے کالمز
-
گفتن نشتن برخاستن
ہفتہ 12 فروری 2022
-
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا عزم
جمعرات 27 جنوری 2022
-
کسان مارچ حکومت کیخلاف تحریک کا نقطہ آغاز
پیر 24 جنوری 2022
-
سیاحت کے لئے بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت
بدھ 12 جنوری 2022
-
''پیغمبراسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں''
جمعہ 31 دسمبر 2021
-
ڈیل،نو ڈیل صرف ڈھیل
بدھ 29 دسمبر 2021
-
''کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور ملکی سیاست''
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
غیر مساوی ترقی اور سقوطِ ڈھاکہ
اتوار 19 دسمبر 2021
سلمان احمد قریشی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.