
مشکل وقت
منگل 26 جنوری 2021

شیخ جواد حسین
(جاری ہے)
پانچ جنوری کو اچانک گلا خراب ہوا اور پھر بخار نے آ گھیرا۔ علاج شروع کیا تو صورتِ حال کورونا تک جا پہنچی۔
آپ سب قارئین کی دُعاؤں کا بے حد شکر گذار و ممنون ہوں،میرے محسن چودھری خادم حسین صاحب بیماری کے ایام میں مسلسل رابطے میں رہے۔بہت سے دوست احباب،والدین اور عزیز واقارب خاص طور پر دُعا فرماتے اور حو صلہ افزائی کرتے رہے جن کا احسان مند ہوں۔ کورونا پر مسلسل ایک سال سے لکھ رہا ہوں اور ہمیشہ سب کے لئے دُعا گو رہتا تھا اور ہوں کہ اللہ آپ سب کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھے، مگر چونکہ برطانیہ میں اس وقت کو رونا کی نئی لہر جاری ہے، جس نے لندن کو خاص طور پر بڑی بْری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ملک کے گردونواح میں بھی کو رونا کی نت نئی شکلیں معصوم عوام کو شدید علیل کر رہی ہیں،جو اس وقت کسی کے بس کی بات نہیں رہی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور سڑکوں پر پولیس کا گشت۔
برطانوی اخبار ڈیلی ”ٹیلی گراف“ کے مطابق اسرائیل 80 فیصد،عرب امارات 60 فیصد اور بحرین30 فیصد عوام کو ویکسین لگا چکا ہے،جبکہ اِسی رپورٹ کے مطابق حکومت برطانیہ اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی صرف پانچ فیصد عوام کو ہی ویکسین لگا سکی ہے، جن میں ہسپتالوں کا عملہ اور کچھ بزرگ شہری شامل ہیں، جبکہ باقی 95فیصد عوام اللہ کے بھروسہ پہ زندگی گزاررہے ہیں۔ اس ساری صورتِ حال کی ذمہ داری برطانوی حکومت پر ہے کہ جس نے فا ئزر کی ویکسین دنیا میں سب سے پہلے ریگولیٹ کرنے کے باوجود عوام تک اس کی رسائی کو ابھی تک ممکن نہیں بنایا۔ اس سے قبل سکولوں کو کھلے رکھنے کے فیصلے، پہلے لاک ڈاؤن کے بعد ریستوران کو عوام کے لئے نہ صرف کھولنے بلکہ ان کو حکومتی لیول پر رعایت دے کر باہر کھانا کھانے کی ترغیب دی گئی اوریونیورسٹیوں و کالجوں کو کھلا رکھا گیا۔
ایسے اقدامات حکومتی ناقص پلاننگ کا منہ بولتا ثبوت ہیں، مگر کاش کہ حکومت برطانیہ عقلمندانہ فیصلے کرتی تو عوام اس قدر مشکلات و مسائل کا شکار نہ ہوتے۔ اب جبکہ حال ہی میں چین نے پاکستان کو ویکسین کی پہلی کھیپ مفت دینے کا ا علان کیا ہے۔ پاکستان کو 31 جنوری تک ویکسین کی 5 لاکھ، جبکہ فروری کے آخر تک بھی مزید خوراکیں مل جائیں گی۔ یہاں حکومت کی طرف سے کچھ متضاد دعوے بھی کئے جارہے ہیں، جن میں ڈاکٹر فیصل کی طرف سے رواں سال میں دو کروڑ ویکسین لگانے کا بیان سامنے آیا ہے۔ یہ بھی کوئی بہت خوش آئند نہیں ہے اس پر مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان کو برطانیہ سے سبق سیکھ کر ویکسین کو میڈیکل، پیرا میڈیکل اور بزرگ شہریوں تک سب سے پہلے پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانا ہو گا اور برطانوی حکومت کی طرح عوام کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ حکومت پاکستان اس معاملے میں کافی سست روی سے کام لے رہی ہے، جو کہ کسی طور بھی قابل ستائش نہیں ہے۔ حکومت کو اس بات کو بھی یاد رکھنا چاہئے کہ کورونا کی نئی لہر برطانیہ سے ہوتی ہوئی پوری دنیا میں پھیلنے کو بے تاب ہے۔ اِس لئے پاکستانی حکومت کو ہنگامی اقدامات کرنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کی اشد ضرورت ہے۔ ابھی سے مزید ویکسین کا فوری آرڈر کر دینا چاہئے تاکہ پاکستانی عوام برطانوی عوام کی طرح خود کو بے یارو مددگار محسوس نہ کریں اب دیکھئے اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
شیخ جواد حسین کے کالمز
-
صدی کا بیٹا ۔سید علی گیلانی
جمعرات 23 ستمبر 2021
-
بھارت پرانی غلطیاں نہ دہرائے
پیر 30 اگست 2021
-
الیکشن اور اصلاحات
منگل 10 اگست 2021
-
شکست فاش
جمعہ 23 جولائی 2021
-
اُمیدوں سے افسوس تک……
ہفتہ 17 جولائی 2021
-
اسلامو فوبیا کی وجوہات اور ہماری ذمہ داریاں
جمعرات 1 جولائی 2021
-
بجٹ تماشہ
جمعہ 25 جون 2021
-
افغانستان سے امریکی انخلا……حکمت یا شکست
ہفتہ 12 جون 2021
شیخ جواد حسین کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.