
دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں
جمعرات 2 جولائی 2020

تصویر احمد
(جاری ہے)
یونیورسٹیز کی عمومی رینکنگ کے اعتبار سے یونیورسٹی آف شکاگو دسویں نمبر پر آتی ہے۔یونیورسٹی آف شکاگوامریکہ کے شہر شکاگو میں واقع ہے جس میں تقریباً 6,286انڈر گریجویٹس اور10,159پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس زیرِتعلیم ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کے پانچ بہترین شعبئہ جات میں سوشل سائنس،ریاضی، بائیولوجیکل سائنسز، فزکس اورپبلک ایڈمنسٹریشن شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف شکاگو کی ایک نمایاں خاصیت یونیورسٹی آف شکاگو پریس بھی ہے جو کتابیں اور تحقیقی مقالہ جات بھی شائع کرتا ہے۔
یونیورسٹی رینکنگ میں نویں نمبر پر امپیریل کالج لندن ہے جوکہ برطانیہ کے مشہور شہر لندن میں واقع ہے جو ایک علم وہنر اور فن وثقافت کا شہر کہلاتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق امپیریل کالج لندن میں 9,985انڈر گریجویٹ اور 9,130پوسٹ گریجویٹ طلباء داخل ہیں۔امپیریل کالج لندن کے مشہور شعبئہ جات میں بائیولوجیکل سائنس، سول انجئیرنگ، میتھ، مکینیکل انجئینرنگ اور فزکس شامل ہیں۔
یونیورسٹی کالج لندن بھی لندن شہر میں واقع ہے جوکہ 2020ء کی QSرینکنگ لسٹ میں آٹھویں نمبر پر آتا ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کی بنیاد 1826ء میں رکھی گئی جس میں تقریباً 20,005انڈرگریجویٹ اور 21,175پوسٹ گریجویٹس علم حاصل کر رہے ہیں۔یہاں کے پانچ مشہور شعبہ جات میں آرٹ اینڈ ہیومینیٹز، برین سائنسز، انوائرمینٹل سائنس، انجنئیرنگ سائنس اور فیکلٹی آف لاء شامل ہیں۔یہاں کی مشہور شخصیات میں گراہم یبل اور مہاتما گاندھی شامل ہیں۔
QSرینکنگ میں ساتویں نمبر پر آنیوالی یونیورسٹی آف کیمبرج ہے جوکہ یوکے کی قدیم ترین یونیورسٹیوں میں شمار ہوتی ہے جسکی بنیاد 1201ء میں کیمبرج شہر میں رکھی گئی۔یہاں تقریباً12,354انڈر گریجویٹ اور 10,893پوسٹ گریجویٹ طالبعلم زیرِتعلیم ہیں۔یہاں کے بہترین شعبئہ جات میں آرٹ اینڈ ہیومینٹیز، بائیولوجیکل سائنس، کلینیکل سائنس اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں ۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونیوالی شخصیات میں ،ڈاکٹر عبدالسلام، سٹیفن ہائیکنگ اور چارلس ڈارون شامل ہیں۔
دنیا میں چھٹے نمبر پر آنیوالی یونیورسٹی ETH Zurichہے جوکہ سوئٹزر لینڈ میں واقع ہے۔ای ٹی ایچ زیورخ میں 9,262انڈرگریجویٹ اور10,250پوسٹ گریجویٹ طلباء زیرِتعلیم ہیں ۔ یہاں کے پانچ بہترین ڈسپلن میں آرٹ اینڈ ہیومینٹز، انجئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کمپیوٹر ٹیکنالوجی، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنسز اور کیمیکل انجئیرنگ شامل ہیں۔
کیلیفورنیا انسیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (CalTech)دنیا میں رینکنگ کے اعتبارسے پانچویں نمبر پر آتی ہے جہاں 948انڈرگریجویٹ اور 1,285پوسٹ گریجویٹ طلباء زیرِتعلیم ہیں۔CalTechکی بنیاد 1891ء میں کیلیفورنیا کے شہر Pasadenaمیں رکھی گئی۔یہاں کے پانچ بہترین شعبئہ جات میں کمپیوٹر سائنس، فزکس، الیکٹریکل انجئیرنگ ،کیمیکل اور مکینیکل انجئیرنگ شامل ہیں۔
رینکنگ کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آکسفورڈ یونیورسٹی آتی ہے جو انگلینڈ کی سب سے قدیم یونیورسٹی ہے جو 1167ء میں بنی۔اکسفورڈ یونیورسٹی میں 11,955انڈرگریجویٹ اور 12,010پوسٹ گریجویٹ طالبعلم زیرِتعلیم ہیں۔یہاں کے پانچ مشہور شعبئہ جات میں اکنومکس اینڈ مینیجمنٹ،کمپیوٹر سائنس، ادویات، بائیومیڈیکل سائنس اور تاریخ شامل ہے۔پاکستان کے دو مشہور وزیرِاعظم ، محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ اور عمران خان صاحب یہاں سے ہی فارغ التحصیل ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی اتنی بڑی ہے کہ یہ پورے آکسفورڈ شہر پر محیط ہے۔ جہاں ایک شعبے کی بلڈنگ سے دوسرے شعبے کی بلڈنگ تک جانے کے لیے بس کے ذریعے جانا پڑتا ہے۔
امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی QSرینکنگ میں تیسرے نمبر پر آتی ہے جسکی بنیاد 1636ء رکھی گئی۔یہاں تقریباً6,788انڈر گریجویٹ اور 13,951پوسٹ گریجویٹ طلباء زیرِتعلیم ہیں۔یہاں کے پانچ بہترین ڈسپلنز میں اکنامکس، کمپیوٹر سائنس، پولیٹیکل سائنس، ہسٹری اور سوشل سائنس شامل ہیں۔یہاں کی مشہور شخصیات میں امریکن صدر جائن ایف کینیڈی، اور صدر اوباما شامل ہیں،جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس اور فیس بک کے بانی مارک زرگ برگ بھی یہیں سے فارغ التحصیل ہیں۔
سٹن فورڈ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹی ہے جوکہ امریکہ کے سٹینفورڈ شہر میں 1885ء میں معرضِ وجود میں آئی۔یہاں تقریباً6,996انڈر گریجویٹ اور10,253پوسٹ گریجویٹ طلباء زیرِتعلیم ہیں ۔ یہاں کی مشہور شخصیات میں گوگل کمپنی کے بانی Larryاور پہلی امریکن لیڈی آسٹروناٹSally Rideشامل ہیں۔ یہاں کے بہترین شعبہ جات میں کمپیوٹر سائنس، بائیولوجی، انجئینرنگ، مکینیکل انجئیرنگ اور اکنامکس شامل ہیں۔
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ایم آئی ٹی پہلے نمبر پرآتی ہے ۔ایم آئی ٹی امریکہ کے شہر کیمبرج میں 1861ء میں قائم ہوئی۔ یہاں کے پانچ بہترین شعبئہ جات میں ائیرو سپیس انجئیرنگ، بائیو میڈیکل انجئیرنگ، بائیولوجی، کیمیکل انجئیرنگ اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ایم آئی ٹی سے فارغ التحصیل ہونیوالی شخصیات میں بے شمار لوگ شامل ہیں جو امریکہ کے اندر اور باقی دنیا میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق امریک کی تین سے چار ہزار چھوٹی بڑی کمپنیاں بنانیوالے لوگ ایم آئی ٹی سے ہی فارغ التحصیل ہیں۔لیکن چند ایک عوامی شخصیات میں ایک کوفی عنان(یواین سیکرٹری)اور دوسرے Buzz Aldrinہیں جو نیل آمسٹرانگ کے ساتھ دوسرے چاند پر اُترنے والے شخص تھے۔
میں نے اپنی اِس تحریر میں دنیا کی دس بہترین یونیورسٹیوں کے بارے میں مختصراًبتایا ہے،میری اِس تحریر کا مقصد پاکستان کی نوجوان نسل، یونیورسٹی گریجویٹس، اورپروفیشنلز کو آگاہی فراہم کرنا تھااور اُن چند ہونہار طلبہ کی رہنمائی مقصد تھا جو کہ مستقبل میں اعلٰی تعلیم کیلئے ملک سے باہر کسی اچھی یونیورسٹی میں جانا چاہ رہے ہیں۔ مذید یہ کہ پاکستانی یونیورسٹیز اور کالجز کو ہر سال کی انٹرنیشنل یونیورسٹی رینکنگ لسٹ بھی نمایا ں طور پر آویزاں کرکے طلباء کو اعلٰی تعلیم کیلئے موٹیویٹ اور سکالرشپ یا فنڈنگ کے حصول مدد بھی فراہم کی جانی چاہیے۔ میں اپنی آئندہ تحریر میں بیرونی ممالک میں تعلیم کیلئے سکالر شپ اور فنڈنگ کے حصول کے بارے میں آگاہی دوں گا۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
تصویر احمد کے کالمز
-
صرف بیس گھنٹوں کا کھیل
منگل 30 نومبر 2021
-
واقعی ہی کورونا کی تیسری لہر یا حکومتی دھوکے بازی؟
منگل 16 مارچ 2021
-
میٹروبس سروس ،واقعی سفید ہاتھی یا ہماری نااہلی
بدھ 24 فروری 2021
-
اپنا ذاتی گھر،ایسٹ نہیں لائیبلٹی
جمعرات 18 فروری 2021
-
میرے شہر میں وزیرِاعظم کی آمد
منگل 9 فروری 2021
-
ڈینیل پرل کی امریکہ جیسی ماں
جمعہ 5 فروری 2021
-
کرپشن کا پرچار
پیر 1 فروری 2021
-
بولنے کا خبط
جمعرات 28 جنوری 2021
تصویر احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.