Live Updates

احسن اقبال نے عمران خان کو نیٹو کمانڈر کا لقب دے دیا

عمران خان بھی نیٹو کمانڈرکی طرح ہیں،نوایکشن ٹاک اونلی،تقریریں کروالیں عمل زیرو ہے،الیکشن میں دوجماعتوں میں مقابلہ ہوگا،ایک پریزینٹیشن اوردوسری پرفارم کرنا جانتی ہے،100دن کا پروگرام دیکھا توہنسی آئی،نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیرداخلہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 مئی 2018 15:45

احسن اقبال نے عمران خان کو نیٹو کمانڈر کا لقب دے دیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2018ء) : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نیٹو کمانڈر کا لقب دے دیا ہے، عمران خان بھی نیٹو کمانڈر ہیں،نوایکشن ٹاک اونلی،تقریریں کروالیں لیکن عمل زیرو ہے،الیکشن میں دوجماعتوں میں مقابلہ ہوگا،ایک پریزینٹیشن اور دوسری پرفارم کرنا جانتی ہے،ہماری سیاست میں شعبدہ بازوں کی کمی نہیں ہے،100دن کا پروگرام دیکھا توہنسی آئی،نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے آج وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور مشیر وزیراعظم ہارون خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے انتخابات کی جانب بڑھ رہے ہیں۔سیاسی جماعتیں دوسری بار پارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔ہر سیاسی جماعت اپنی کاکردگی عوام کے سامنے رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

2013ء میں پاکستانی قوم نے اچھا فیصلہ کیا۔الیکشن 2013ء میں مسلم لیگ ن کو وفاق اور پنجاب ،بلوچستان اور پی ٹی آئی کو خیبرپختونخواہ اور پی پی کو سندھ میں حکومت ملی۔

ہم نے 2013ء میں توانائی ، سکیورٹی اور معیشت کی بحالی کا منشور دیا۔مسلم لیگ ن نے ثابت کیا کہ وہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم نے حکومت میں آکرپانچ سالوں میں سسٹم میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ہے۔اسی طرح دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔اب صورتحال سب کے سامنے ہے۔آج کاکراچی میں امن بحال ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی توترقی کی شرح 3فیصد تھی اب پانچ سال بعد ترقی کی شرح 5 فیصد ہے۔

معیشت نے 13سالوں کے دوران سب سے تیز ترین ترقی کی ہے۔پاکستان تیسری بار ٹیک آف پوزیشن پرکھڑا ہے۔ سی پیک خطے میں گیم چینجر منصوبہ بن چکا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ مسئلہ 100 دن کا نہیں ہے بلکہ مسئلہ 1825 تک کا ہے۔ قوم کو دیکھنا چاہیے کہ کون سی جماعت وعدے کرتی ہے پھر ان وعدوں کو پورا بھی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 100دن کا پروگرام دیکھا توہنسی آئی۔

نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست میں شعبدہ بازوں کی کمی نہیں ہے۔ایک پریزینٹیشن اور دوسری پرفارم کرنا جانتی ہے۔عمران خان نیٹو کمانڈر ہے۔ نوایکشن ٹاک اونلی۔یعنی تقریریں کروالیں لیکن عمل زیرو ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014ء میں ہم نے ورلڈ بینک سے قرضہ لینے کی اجازت دے دی تھی لیکن اب میٹروبس نہ بن سکی۔عوام کی عدالت میں تین جماعتیں موجود ہیں۔ ایک دن کراچی ، ایک دن لاہور اور ایک پشاور میں گزاریں معلوم ہوجائے گا کہ کس جماعت ڈلیو رکیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات