Live Updates

میاں نواز شریف نے چار برسوں میں اتنا کام کیا جتنا 40 برسوں میں نہیں ہوا‘سردار سعید ظفر عباسی

نواز شریف ایک مخلص اور محب وطن انسان ہیں چار سال کام کرنے کی اتنی بڑی سزا ان کے ساتھ زیادتی

پیر 9 جولائی 2018 12:40

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء سردارسعیدظفر عباسی نے کہا کہ نواز شریف ایک مخلص اور محب وطن انسان ہیں چار سال کام کرنے کی اتنی بڑی سزا ان کے ساتھ زیادتی ہے میاں نواز شریف نے چار برسوں میں اتنا کام کیا جتنا چالیس برسوں میں نہیں ہواتھا‘ وفاقی حکومت نے کراچی میں امن بھی قائم کیا‘ کراچی میں 2013ء میں روزانہ ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی‘ تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملتی تھیں‘ شہر ہفتہ ہفتہ بند رہتا تھا اور صنعت کار‘ بزنس مین اور تاجر دبئی شفٹ ہو رہے تھے‘نواز شریف نے آ کر کراچی میں امن قائم کر دیا‘میاں نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی حل کرا دیا،چار برسوں میں نیشنل گرڈ میں دس ہزار میگا واٹ بجلی لے آئے‘ یہ قطر سے ایل این جی بھی لے آئے،میاں نواز شریف نے سی پیک بھی شروع کرا دیایہ اسٹاک ایکسچینج کو بھی 19 ہزار سے 53 ہزار پوائنٹس تک لے گئے‘ ملکی معیشت بھی بہتر ہو گئی‘ ملک میں سڑکیں‘ پل اور موٹروے بھی بننے لگے‘ میاں شہباز شریف نے پنجاب کی حالت بدل دی‘ میٹرو ہو‘ اورنج لائین ٹرین ہو‘ ہائی ویز ہوں یا پھر انڈر پاسز ہوں آپ کو بہرحال ن لیگ کو کریڈٹ دینا ہو گا‘ آپ کو ماننا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آج پنجاب باقی تینوں صوبوں سے آگے ہے لیکن لوگ بجلی‘ گیس‘ اورنج لائین ٹرین اور میٹروز کا کریڈٹ بھی نواز شریف جاتا ہے عمران خان نے کے پی کے میں کسی میٹرو‘ کسی اورنج لائن ٹرین‘ کسی اوور ہیڈ اور کسی موٹر وے پر رقم ضائع نہیں کی لیکن اس کے باوجود پورے صوبے میں دل اور بچوں کے امراض کا کوئی اسپتال نہیں پورے صوبے کے بچے علاج کے لیے لاہور اور دل کے مریض اسلام آباد اور راولپنڈی آتے ہیں سندھ حکومت نے آج تک کراچی کا کچرہ صاف نہیں کر سکی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات