
وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ سے پہلے بہت واقعات ہوں گے
وزیراعظم عمران خان عمران خان سے اقوام متحدہ جانے سے پہلے تلخیاں مزید بڑھیں گی یا تلخیاں کم ہوجائیں گی،بھارت نے پوزیشن لے لی ہے کہ ہم اس علاقے میں امریکا کے اسرائیل ہیں۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 11 اگست 2019
23:09

(جاری ہے)
بھارت نے پوزیشن لے لی ہے کہ ہم اس علاقے میں امریکا کے اسرائیل ہیں۔اسرائیل کو وہ مسائل نہیں تھے جو بھارت کو لاحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور خطے میں نئے محاذ اور بڑی جنگیں سامنے آرہی ہیں۔
سفارتی محاذ پر بھی جنگ جاری ہے ۔ بھارتی وزیرخارجہ چین پہنچیں ہیں۔ ایک کشمیر اور دوسرا چین کا بھارت کا مسئلہ ہے۔ زلمے خلیل زاد بھی بھارتی وزیرخارجہ سے ملے ہیں۔ مودی اب آئینی ترامیم کو واپس نہیں لے سکتے، جبکہ پاکستان اب یہاں رک نہیں سکتا۔ کشمیر پاکستان کاحصہ ہے،پاکستان کی یہی خارجہ پالیسی رہی ہے۔موجودہ حالات میں پاکستان باکل خاموش نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں اگروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوگرفتار کیا جاتا ہے توگرفتاری سے سیاسی عدم استحکام بڑھے گا، عید کے بعد مراد علی شاہ کی گرفتاری کے امکانات بتائے جا رہے ہیں۔اس سے پہلے احسن اقبال یا مزید قیادت کو گرفتار کیا جاتا ہے تواس سے سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ایک بڑی اہمیت ہے ، کراچی اسٹریٹجک شہر بھی ہے۔لیکن سال سالہا سے کراچی میں اربوں روپیہ کھایا گیا، پانی کے اندر تاریں گر جاتی ہیں، ٹیلیفوں ، بجلی کچھ بھی نہیں ہے، بارش بند ہوتی ہے تو گرمی اور حبس ہوجاتا ہے۔قربانی والے دنوں میں آلائیشوں سے وبائی امراض بھی پھیل جائیں گے،بلدیہ کے لوگ پانی نکالیں گے یا قربانی کی آلائشوں کو صاف کریں گے۔ زمینوں پر قبضے، چائنہ کٹنگ کے علاوہ کوئی ایک کام توکردیں ،بجلی کا نظام ہی ٹھیک کردیں جب گرفتاریاں ہوں گی تو پھر ردعمل آئے گا۔اگر احتساب کا عمل روکتے ہیں تو پھر باقی کیا کیاہے؟راناثناء اللہ اور جاتی امراء دیگر جائیدادیں ضبط ہوں گی۔اندرونی سیاسی عدم استحکام ، آئی ایم ایف سر پرکھڑا ہے، ایف اے ٹی ایف بھی آرہا ہے، اب تک کیا کیا ہے؟لوگ آرام سکون سے سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم کا بڑا امتحان ہے۔عید کے بعد انہی دنوں میں سارے محاذ گرم ہوں گے، عید سادگی سے منائی جائے گی ، 14اگست یوم کشمیر منایا جائے گا۔
مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
ہرچیز کا الزام میئراورڈپٹی میئر پر لگادیا جاتا ہے، مرتضیٰ وہاب
-
نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پاکستان اوربحرین کا دہشتگردی اور اسمگلنگ کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
-
اویس لغاری کا پاورسیکٹرمیں انتہائی ضروری اصلاحات کیلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیراعظم سے اظہارتشکر
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پاکستان اور ویتنام کے تجارتی رابطوں کو فروغ، باہمی تجارت اور اپنی برآمدات میں اضافہ کریں گے، جام کمال
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.