اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں مکمل ‘بلاول بھٹو شرکت کے لیے پہنچ گئے
اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں بھی ہوگی‘آصف زرداری ویڈیولنک سے شرکت کریں گے.شیری رحمان
میاں محمد ندیم اتوار 20 ستمبر 2020 13:10
(جاری ہے)
شہبازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ کا وفد اے پی سی میں شرکت کیلئے پہنچ گیا ہے مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یوآئی کا وفد بھی اے پی سی میں شرکت کیلئے پہنچ چکا ہے جے یو آئی کے وفد میں عبدالغفور حیدری، اکرم درانی اور کامران مرتضیٰ بھی شامل ہیں. مسلم لیگ( ن) کے وفد میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی اور امیرمقام بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک اور اسلام آباد بند کرنے کی تجویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے‘باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزیراعظم، اسپیکر اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش مند ہے. مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی نے اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلئے دیگر چھوٹی بڑی جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پیپلزپارٹی کے وفد نے نون لیگی راہنماﺅں سے ملاقات بھی کی ہے جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی. مسلم لیگ (ن) کے وفد میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہوں گے اس کے علاوہ وفد میں پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہوں گے‘نیشنل پارٹی بلوچستان کا وفدڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں شریک ہوگا‘پی کے میپ کا وفد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں اے پی سی میں شریک ہوگا عوامی نیشنل پارٹی کا وفد میاں افتخار کی قیادت میں شریک ہوگا. قومی وطن پارٹی کا وفد آفتاب احمد شیر پاﺅ کی قیادت میں شریک ہوگا جماعت اہلحدیث کا وفد سینیٹر ساجد میر کی قیادت میں شرکت کرے گا جے یو پی کا وفد شاہ اویس نورانی اور بی این پی عوامی کا وفد اسرار اللہ زہری کی قیادت میں شریک ہوگا. ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں کچھ بات چیت بند دروازوں میں بھی ہوگی‘شیری رحمان نے کہا کہ کراچی سے آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے نوازشریف لندن سے ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے اور اے پی سی میں تمام جماعتیں اپنا موقف پیش کریں گی. پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے آغاز میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف ابتدائی کلمات ادا کریں گے جو پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ( ن) کے سوشل میڈیا آفیشل اکاﺅنٹس پر براہ راست نشر ہوں گے. شیری رحمان نے بتایا کہ حکومت اے پی سی کے باعث دباﺅمیں ہے حکومت سے کہیں گھبرانا نہیں انہوں نے اپنے پاﺅں پر کلہاڑی خود ماری ہے‘آج ایکشن پلان مجموعی طو پر بنایا جائے گا اور اے پی سی کے بعد میڈیا کو ایکشن پلان سے آگاہ کیا جائے گا. بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں موجودہ حکومت کی جواب دہی کیلئے متحد ہیں سلیکٹڈ تجربے کے دوسال پاکستان اور عوام کیلئے تباہی اور بربادی ثابت ہوئے سلیکٹڈ تجربے کے منفی نتائج جمہوریت ، معیشت اور خارجہ پالیسی پڑے ہم جمہوریت کیلئے متحد ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے.
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.