Live Updates

پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،چوہدری پرویز اشرف

کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوانے، غریب کے مسائل کو حل کرنے کے سمیت زندگی کے ہر شعبے کے مسائل کو حل کرنے کے صلاحیت صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے، رکن سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلزپارٹی

اتوار 12 ستمبر 2021 17:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر اور سابق قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کی دھڑادھڑ پیپلزپارٹی میں شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کلین سویپ کرے گی۔

وہ اتوار کو یہاں پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کیچیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ایک حقیقی جیالے راجہ پرویزاشرف کو پنجاب کی صدارت دے کر پنجاب میں پیپلزپارٹی کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوانے، غریب کے مسائل کو حل کرنے کے سمیت زندگی کے ہر شعبے کے مسائل کو حل کرنے کے صلاحیت صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی قیادت کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کیساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے، ہم اس ظلم کو روکیں گے اور پنجاب کے عوام کو انکا حق دیں گے ہم پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ یں گے ،انہوں نے کہا کہ عوام تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کر رہے ہیں، ہر روز ایک نیا معاشی بم پھٹتا ہے، کبھی بجلی تو کبھی گیس تو کبھی پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، بینظیر کے بارے مشہور تھا ان کی حکومت آئے گی تو روزگارلائے گی۔

(جاری ہے)

قائد عوام نے مزدوروں کوملوں کا مالک بنادیا تھا۔ پنجاب کے بزرگ بھٹو کی حکومت کو یاد کرتے ہیں۔ آصف زرداری کے دور حکومت میں محنت کش، مزدوروں کا راج تھا، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا۔ صوبے میں ایک سازش کے تحت پنجاب کوعوامی حکومت سے محروم رکھا گیا۔ حکمران کبھی تیل کبھی بجلی کی قیمت بڑھاتے ہیں اس بار انشااللہ عوام پی پی کا ساتھ دیکر عمران خان کو گھر بھیج دیں گے۔ عوامی رابطہ مہم پر بنی گالہ سے چیخیں نکل رہی ہیں۔ عمران خان اپنے وعدوں سے یوٹرن لے چکے ۔ 1990 کی دہائی میں جن لوگوں کو شہید بی بی نے روزگار دیا تھا ان کو دوسری مرتبہ بیروزگار کر دیا گیا ہے۔ ان 20 ہزار ملازمین کو پیپلزپارٹی دوبارہ روزگار فراہم کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات