Live Updates

ض*بلاول نے فوٹوشاپ کرکے میرے قائد کی نازیباتصاویرجلسوں میں دکھائیں،حلیم عادل

)سیاسی نابالغ کی حرکتوں کے باعث ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر شہید کی روحیں تڑپ رہی ہیں،اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی

پیر 1 نومبر 2021 18:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2021ء) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے دکھ کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہا ہوں میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ سیاسی نابالغ قیادت نے اخلاقایات کو کہاں پہنچا دیا ہے ان کے حرکات کی وجہ سے بینظیر بھٹو شہید اور ذوالفقار علی بھٹو کی روحیں بھی تڑپ رہی ہونگی۔بلاول زرداری اور ان کی پارٹی نے میرے قائد کے خلاف فوٹو شاپ کے ذریعے نازیبا تصاویر بنائی کر جلسوں میں دکھائی جس کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان امت مسلمہ کے عظیم لیڈر ہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹو کے ساتھی مخدوم طالب المولیٰ، غلام مصطفی جتوئی، ممتازبھٹو، ڈاکٹر مبشر حسن، عبدالحفیظ پیرزادہ جیسے سینئر سیاستدان مشیر تھے جبکہ بینظیر بھٹو کے ساتھ مخدوم امین فہیم،جہانگیر بدر، اعتزاز احسن قائم علی شاہ جیسے بڑے سیاستدان مشیر ہوتے تھے۔

(جاری ہے)

لیکن پیپلزپارٹی کے نئے کرپشن سسٹم میں جنید جے ڈی، قاسم نوید قمر، مکیش چاولہ کا بھائی جیسے نابالغ لوگ اور دو خواتین شامل ہیں جو یہ پورا سسٹم چلا رہے ہیں اس سسٹم کے لوگوں نے ہمیں نئے کیسز میں پھنسانا شروع کردیا ہے مجھے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اب یہ لوگ بندوق کے زور پر میری آواز بند کرانا چاہتے ہیں۔ میرے کسی ساتھی کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار بلاول زرداری ہوگا ان کی گھٹیا حرکتوں نے پیپلزپارٹی کو ایک صوبے تک محدود کردیا ہے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہتا ہوں سیاسی اخلاقیات پر کوئی کمیٹی بنانا چاہتے ہیں تو ہم بات چیت کے لئے تیار ہیں جس میں سینئر سیاستدان تاج حیدر، غوث علی شاہ، قائم علی شاہ، آفتاب شعبان میرانی، فردوس شمیم نقوی کو کمیٹی میں شامل کیا جائے اور سیاسی اخلاقیات طے کی جائیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی میں پرانے سسٹم ادی سسٹم، ڈیڈی سسٹم، ٹپی سسٹم، اومنی سسٹم ختم ہوچکے ہیں اب یہ نیا سسٹم آگیا ہے جس کی ذریعے کرپشن کی جارہی ہے ڈیسک کرپشن اسکینڈل میں بھی یہ نیا سسٹم ملوث ہے تصاویر میڈیا کو دکھا رہا ہوں سندھ کا یہ سسٹم ایک کنٹیر میں کیا خفیہ ڈیل کرتے دکھائی دے دے رہے ہیں۔ میں کسی خاتون کا نام نہیں لونگا۔

کیوں کہ ہمیں سیاسی اخلاقیات کا درس ملا ہوا ہے۔ گندم چوری کے پیچھے چاولہ بیٹھا ہوا بیس سے پچیس روپے یہاں آٹا مہنگا ہے یہ سب ملکر لوٹ رہے ہیں کراچی کی تباہی کے پیچھے نیا سسٹم ہے یہ نیا آٹو میٹک سسٹم ہے۔ کسی کے لیڈر کے لئے نازیبا آواز اٴْٹھائیں گے تو جواب ہم بھی دیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب کے سامنے اپنے کرپشن کیسز میں پیش ہونے پر بھی کہتے ہیں وفاقی حکومت ان کے حوالے کی جائے۔

ان لوگوں نے سندھ میں ایڈز پھیلائی دی، عوام کو کتوں سے کٹوا دیا صحت، تعلیم صاف پانی سے عوام کو محروم کر دیا اب کہتے ہیں پورا ملک ان کے حوالے کیا جائے۔ سندھ میں مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت پر ہے سندھ میں آٹا 80 روپے کلو مل رہا ہے جبکہ پنجاب میں 55 روپے کلو ہے 8 ارب کی گندم چوہے کھاگئے پچھلے سال 14 ارب کی گندم چوہے کھاگئے تھے۔ سندھ میں اس وقت گیدہوں کی حکومت ہے جو عوام کے وسائل کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں۔ میں پاکستان پیپلزپارتی کی سینئر لیڈرشپ سے کہتا ہوں بلاول کو ایک عظیم ماں کا بیٹا بنائیں۔کرپشن مٹاؤ سندھ بچاؤ تحریک ہم نے شروع کر دی ہے دو جلسے کر چکے اب سندھ کے ہر شہر میں جائیں گے سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات