
مریم اور نگزیب کی وزیر اعظم عمران خان کے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں شریف فیملی پر تنقید کی شدید مذمت
عمران خان کو شریف فیملی کا فوبیا ہے ،وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص خود کو آج بھی کنٹینر پر سمجھتے ہیں،ملک کو دیوالیہ ملک عمران خان نے بنایا، کوئی پوچھنے والا ،جب چینی اور دوائی مافیا آپ کے اخراجات اٹھائے گا تو آپ کرپشن ہی کریں گے،کرپشن پر عمران خان لیکچر ایسا ہی ہے جیسا وہ اخلاقی چیزوں پر لیکچر دیں ، ترجمان مسلم لیگ (ن)
اتوار 19 دسمبر 2021 16:15

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص خود کو آج بھی کنٹینر پر سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو شریف فیملی کا فوبیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ چین کے صدر نے پاکستان آنا تھا تب بھی وہ نواز شریف کو نشانہ بنا رہا تھا،گزشتہ روز بھی انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید جسکی مذمت کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ایک نامعلوم ادارہ کو انٹرویو دیکر آپ ملکی ساکھ کو خراب کررہے تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ دوسروں کے خلاف استعمال کیا گیا،بی آر ٹی مالم جبہ کیس پر کوئی بات نہیں کرتا،انٹرویو اس لئے دیا تا کہ فارن فنڈنگ، آٹا چینی پر کوئی بات نہ کرے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب اور ایف آئی اے بھی اندھا ہوگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انکی اصل اوقات نہ نیب کا چیئرمین نہ ڈی جی ایف آئی بننے کی ہے جو وزیر اعظم بن کر بیٹھا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب حکومت میں آئے تو ملک کو دیوالیہ ملک عمران خان نے بنایا ۔ انہوںنے کہاکہ اگر غریب کی روٹی پر ڈاکا ڈالا ہے تو وہ عمران خان نے ڈالا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اپنے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کو 30 سے 35 لاکھ روپے میں رکھا ہوا تھا ،جب چینی اور دوائی مافیا آپ کے اخراجات اٹھائے گا تو آپ کرپشن ہی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے چینی پر سبسڈی اس لئے دی کہ اپنے مافیا کی جیبیں بھریں ،اس کرپشن کا حکم آپ کو نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا تھا ،نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے ذاتی کاروبار کو نقصان پہنچا کر عوام کو فائدہ دیا ،روٹی چوری کرنے کا حکم بھی اپکو نواز شریف اور شہباز شریف نے دیا تھا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ موجودہ حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی عمران خان کے دستخطوں سے ہوئی ہے،کرپشن پر عمران خان لیکچر ایسا ہی ہے جیسا وہ اخلاقی چیزوں پر لیکچر دیں ،جو توشہ خانہ نہ چھوڑے وہ دوسروں پر کرپشن کا الزام لگاتا ہی ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ فرنس آئل پر دوگنی مہنگی بجلی کیوں بنائی جارہی ہے ،فرنس آئل کی مہنگی بجلی فرنس آئل مافیا کو فائدہ پہنچانے پیدا کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بی آر ٹی منصوبے کے خلاف سپریم کورٹ گئے ہوئے ہیں ،بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دی جارہی ہے ،ادویات سکینڈل میں وزیر ہٹایا مگر نتیجہ کیا نکلا ،رنگ روڈ منصوبے میں تحقیقات کیا نکلیں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پچیس کروڑ روپے لیکر پنجاب میں سیمنٹ کا پرمٹ دیئے جارہے ہیں ،بین الاقوامی چور ہونے کا سرٹیفکیٹ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آپ کو دیا ہے ،شہبازشریف کے خلاف ایف آئی اے عدالت میں ریفرنس عدالت کی سرزنش پر فائل کیا گیا ،شریف فیملی جس احتساب سے گزری ہے کوئی خاندان نہیں گزرا ۔ نہوںنے کہاکہ عمران خان نے بنی گالہ اور لاہور کے گھر ناجائز بنائے ،جنہوں نے آپ کو صادق اور امین ہونے کے سرٹیفکیٹ دیئے تھے ان کی تو ویڈیو ز سامنے آچکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کیوں بشیر میمن کو ہٹایا عوام سب جانتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں جو کچھ ہورہا ہے اس کی شدید مذمت کرتی ہوں ،سیاسی کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتی ہوں ۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا او آئی سی میں کشمیر ایشو نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن )کو اعتراض ہے ۔ میریم اور نگزیب نے کہاکہ کشمیر کے اندر کو کچھ ہورہا ہے وہ عمران خان کو نظر نہیں آتا ،بتایا جائے کشمیر کیوں او آئی سی میں بات نہیں کی جارہی ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ آر ٹی ایس انہوں نے ہی بٹھایا جو 74سال سے الیکشن چوری کرتے رہتے ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.