
ڑ*پی ٹی آئی بری طرح ناکام ہوگئی سونامی تباہی میں تبدیل ہوگیا ، سراج الحق
uحکمرانوں نے پاکستان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کردیا ہے uتحریک انصاف،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی یہ ایک ہی پارٹی کا نام ہیں جنھوں نے باری باری ملک کو کمزور کیا ،جماعت اسلامی پاکستان کی مظلوم عوام کی امیدوں کا محور ومرکز ہے،اجتماعات سے خصوصی خطاب
اتوار 26 دسمبر 2021 20:40
(جاری ہے)
اجتماعات سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امراء راشد نسیم،ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن،امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،امیر ضلع ملیر محمد اسلام،جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے نائب صدر مفتی ضیاء الرحمن فاروقی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
سرا ج الحق نے کہا کہ دولت کی بنیاد پر تحریک انصاف نے اپنی حکمرانی قائم کی ہے وزیر اعظم صرف اپنی ذات کے عاشق ہیں اور اپنی خدائی کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن اب بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد یہ اپنے مستقبل سے مایوس ہیں اورکے پی کے میں اپنی بدترین شکست کا رونا رو رہے ہیں دیگر صوبوں کے بلدیاتی انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت خود بخود ختم ہوجائے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومتی پارٹی اور اپوزیشن دونوں ہی امریکہ کی غلام بنی ہوئی ہیں۔ پانا ما لیکس،پینڈورا لیکس میں ان تینوں جماعتوں کے لوگوں کے نام ہی آئے ہیں اوران ہی لوگوں نے اسٹیٹ بینک،پاکستان اسٹیل،پی آئی اے،واپڈا،ریلوے کو تباہ کیاہے۔ملک میں گیس،بجلی،چینی، آٹے کا بحران ہے۔حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ ملک میں خوشحالی اور ترقی جماعت اسلامی ہی لیکر آئے گی عوام تحریک اسلامی کے سفیر بن جائیں اور ظلم کے نظام سے نجات حاصل کریں۔پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو بار بار موقع ملا ہے لیکن ان سب نے صوبہ سندھ اور کراچی کو تباہی کے سواء کچھ نہیں دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ غلام ابن غلام حکمراں پوری قوم کو امریکہ کا غلام اور ملک کو لادینی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی پوری دنیا کے نظام باطل کو چیلنج کر رہی ہے۔لادینی قوتیں اسلامی تحریکوں کے سامنے رکاوٹ ہیں۔ان قوتوں نے الجزائر میں 80ہزار مسلمانوں کو شہید کیا۔مصر میں محمد مرسی کو بیماری کے دوران ادویات فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث وہ عدالت میں پیشی کے دوران شہید ہوگئے۔اسلامی تحریکیں کفر کی قوتوں کے سامنے کلمہ حق بلند کر رہی ہیں اور ہم بھی پاکستان میں قرآن وسنت کا نظام عملی طور پر نافذ کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ نبی اکرم ﷺکی دعوت ہی ہماری دعوت ہے۔اندر کی تبدیلی کے بغیر باہر کی تبدیلی ممکن نہیں ہے۔انسانوں کو اللہ کی طرف بلایا جائے ایک انسان کے اندر بھی تبدیلی آجائے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔بعد ازاں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا روس کے صدر جناب ولادی میر پیو ٹن کے نام خط۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت کے تحفظ کے لئے بیان دینے پر تحسین۔ آپ کو تہذیبوں کے درمیان ھم آھنگی پیدا کر نے کے لئے قدم بڑھانا چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان۔ روسی سفیر کے توسط سے خط ارسال کر دیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.