
تین ججز کے بجائے فل کورٹ بنچ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے کی سماعت کرے، فل کورٹ بنچ کے فیصلے کو پورا پاکستان تسلیم کرے گا، حکمران اتحاد کی پریس کانفرنس
منگل 26 جولائی 2022 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت اور پارلیمان کو تجویز دینگے کہ اصلاحات پر مبنی قانون سازی کی جائے تاکہ عدلیہ کے فیصلوں پر قوم اعتماد کرے اور یہ فیصلے سیاسی و معاشی استحکام کا سبب بنیں۔
یہ اصلاحات آنے والے دنوں میں قوم کیلئے نوید سنائیں گی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فل کورٹ کا مطالبہ حکمران اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کا تھا، یہ کیس پارلیمان سے متعلق ہے ہم نے آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کیلئے مطالبہ کیا تھا ،فل کورٹ بنانے کی ہماری بات مانی جاتی تو ساری قوم اس فیصلے کو مانتی۔ حکمران اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے جاری سماعت کا بائیکاٹ کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انصاف اور قانون کا تقاضا ہے کہ بنچ پر انگلی اٹھ جائے تو اس سے خود کو الگ کرلیں۔ ہماری درخواست تھی کہ پارلیمان کا معاملہ ہے اس پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، فل کورٹ بنچ کے فیصلے کو پورا پاکستان تسلیم کرے گا۔ یہ پارلیمانی معاملہ ہے اس پر پوری سپریم کورٹ بیٹھے۔ وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز نے 197 ووٹ لئے تاہم ان کے 20 ووٹ شمار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب میں 20 ارکان صوبائی اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا گیا۔ اس پر نظرثانی کی بھی درخواست جمع ہے۔ عمران خان نے صدر جماعت کی حیثیت سے یہ ہدایت کی جس پر یہ ارکان ڈی سیٹ ہوئے تاہم دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت بھی معتبر ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں وکلاء کی جانب سے بہت سے پیچیدہ معاملات اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کے میدان میں مار کھانے کے بعد عدلیہ کے ذریعے اپنا ایجنڈا آگے بڑھاتے ہیں۔ ہم سپریم کورٹ کو آزاد اور بالادست ادارہ دیکھنا چا ہتے ہیں جو کسی تنازعہ سے مبرا ہو۔ ہمارا مطالبہ فل کورٹ کے ذریعے سماعت کا تھا۔ جس کا فیصلہ تمام فریقین کیلئے قابل قبول ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس مطالبے کو مسترد کر کے نجانے کیوں تین جج ہی فیصلہ دینے پر مصر ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما اسامہ قادری نے کہا کہ اگر اتنی جماعتیں فل کورٹ کا مطالبہ کر رہی ہیں تو اس کو قبول کیا جانا چاہئے۔ یہی انصاف کا تقاضا ہے، ایم کیو ایم اس فیصلے کی حمایت کرتی ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ ملک کی تمام بڑی جماعتیں ایک یپج پر ہیں اور مطالبہ کر رہی ہیں کہ آزاد عدلیہ اور انصاف کی بالادستی کی خاطر فل کورٹ بنایا جائے۔ اس سے آئین و قانون کی بالادستی ہو گی۔ فل کورٹ نہ بنایا گیا تو ہم سماعت کا بائیکاٹ کرینگے۔ اسرار ترین نے کہا کہ ہر طرف سے فل کورٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے یہ سب سے بڑے صوبے کا معاملہ ہے، پی ٹی آئی پارٹی سربراہ کی ہدایت پر ووٹ نہ دینے والوں کو ڈی سیٹ کیا گیا اور اسی طرح کی ہدایت چوہدری شجاعت حسین نے بھی دی۔ اس پر بھی ایسے ہی عمل ہونا چاہئے۔ فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ ناحق نہیں ہے، فل بنچ میں زیادہ ججز ، مشاورت سے بہتر فیصلہ دے سکتے ہیں، حکمران اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ تین رکنی بنچ کی سماعت کا بائیکاٹ کرینگے جس کی ہم مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔ اسلم بھوتانی نے کہا کہ فل کورٹ کے جائز مطالبہ کو مسترد کیا گیا، جو افسوسناک ہے۔ ہم سب کو ملک کے حالات دیکھنے چاہئیں، پاکستان کو نقصان ہوا تو سب کا نقصان ہو گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں استحکام ہو۔ توقع ہے کہ تین رکنی بنچ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سے امید ہے کہ بنچ بہتر فیصلہ کرے گا جس سے ملک میں استحکام آئے۔ عبداللہ ننگیال نے کہا کہ تمام جماعتوں کی جانب سے فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کا متفقہ مطالبہ کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات تین جاں بحق ،تین زخمی
-
نادرا کی جانب سے شناخت کے نظام کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے قواعد کا اجراء
-
وزیر اعظم سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ،ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
گورنرخیبرپختونخوا کا ٹریفک حادثہ میں درجن سے زائد اموات پر دلی افسوس کا اظہار
-
آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا عظیم سرمایہ تھے، سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات
-
پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے،عظمیٰ کاردار
-
سردار ایاز صادق کاسوات موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار
-
سیاحت پاکستان کی معیشت میں تنوع، روزگار کے مواقع اور عالمی روابط کو فروغ دینے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے، گیلانی
-
بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری،عوام کے مسائل سنے ،ترقیاتی کاموں بارے دریافت کیا
-
وزیراعلی مریم نواز کے پنجاب دھی رانی پروگرام کی شیخوپورہ میں تقریب
-
وکلا برادری کا جمہوری عمل پاکستان کے سیاسی مستقبل کے تعین میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
ضلع مہمند میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی ، پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام ، 50 خوارج جہنم واصل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.