
(سپورٹس نیوز )
ئ*پنجاب میں الیکشن، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جا رہی ہے،نجم سیٹھی پی ایس ایل کو قومی اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور غیر ملکی ٹیکنیشنز کا مشکور ہوں پی ایس ایل دنیا میں کہیں بھی کرا سکتے ہیں اگر کبھی ضرورت پڑے،کوشش ہو گی کہ مزید دو ٹیمیں شامل کی جائیں گ*ایک دو ممالک سیاست لاتے ہیں تو پھر ہمیں بھی لانا پڑتا ہے،پریس کانفرنس سے خطاب
جمعرات 23 مارچ 2023 22:30
(جاری ہے)
نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کی جائیں، ویمن لیگ بھی کرانے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز لیگ کے بارے میں بات ہوگی، اگر پاکستان ٹیم بھارت گئی تو سکیورٹی کے علاوہ میڈیا کو ساتھ لیجانے کی اجازت مانگی جائے گی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھر سے بات جیت بھی جاری ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز شیڈولڈ کے مطابق ہوگی، البتہ پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کو قومی اثاثہ قرار دیا جا رہا ہے، غیر ملکی کھلاڑیوں اور غیر ملکی ٹیکنیشنز کا مشکور ہوں، 7 ممالک کے لگ بھگ 200 افراد یہاں موجود تھے، امریکا سے آنے والے براڈ کاسٹنگ سے منسلک ایک شخص نے پی ایس ایل کو کامیاب قرار دیا، ملتان میں بہت سپورٹ ملی ، وہاں لاجسٹک کی مشکل ہوئی، افتتاحی تقریب ملتان میں کرنا بہت مشکل تھا، 7 ایڈیشنز میں یہ تقریب سب سے بہترین تھی، جب میں 22 دسمبر کو آیا تو افتتاحی تقریب کے حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی برانڈنگ کیلئے ایک لاکھ روپے رکھا گیا تھا جو میری لیے حیران کن تھا، ہم نے ایک ماہ کے اندر تمام کام مکمل کیے، میں خود اس حوالے سے دبئی گیا، فرنچائزز نے بھی پچاس فیصد حصہ ڈالا، ہم نے اس کا بجٹ 10 گنا بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹس کی ریکارڈ سیل ہوئی، ڈیجیٹل پر ریٹنگ 10 پر گئی، ہم ڈیجیٹل کے حوالے سے ا?ئی پی ایل سے آگے رہے، ہم 50 کروڑ روپے کے سیلز ٹیکس دیتے ہیں، صوبائی ٹیکس بھی اتنے ہوتے ہیں، پی ایس ایل کی وجہ سے بزنس بڑھتا ہے، یہاں کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے پولیس کو پیسے دیں۔چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ایسے ایونٹس پر زیادہ سے زیادہ خرچ کرنا چاہیے، چار وینیوز پر میچز کرانا آسان نہیں تھا، ائیر چیف نے بلا معاوضہ سامان کی ترسیل کیلئے سی 130 دیا، افتتاحی تقریب کے ایک شخص کیلئے ویزہ کا ایشو ہوا تو اداروں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ ہم پی ایس ایل دنیا میں کہیں بھی کرا سکتے ہیں اگر کبھی ضرورت پڑے، ہم تجربہ کار ہو چکے ہیں، امریکا میں کرانے کا مطالبہ ہے، مستقبل میں اس حوالے سے دیکھیں گے۔پاکستان سپر لیگ میں پچز کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میرا یہ کہنا تھا کہ پچز ایسی ہوں جس پر رنز بنیں اور بولرز وکٹیں لیں، ہمیں پچز کی امپورٹ پر اربوں لگانے کی ضرورت نہیں، ہم پچز بنا سکتے ہیں، کسی چیئرمین نے کیوریٹرز سے کبھی بات ہی نہیں کی، کروڑوں کی مٹی منگوائی گئی جو کہ پڑی ہوئی ہے۔پی ایس ایل میں مزید ٹیموں کی شمولیت کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ’میری کوشش ہو گی کہ مزید دو ٹیمیں شامل کی جائیں، اس حوالے سے فرنچائزز سے بات چیت ہے ان سے مشاورت کریں گے، ماڈل کے حوالے سے بات ہو گی کہ دس برسوں کے بعد کیا کرنا ہی ویمن لیگز کے حوالے سے دو باتیں ہیں، ایک یہ ہے کہ الگ ستمبر میں ہو دوسری رائے یہ ہے پی ایس ایل کے ساتھ ہو ا خراجات کم ہوں۔ ایک رائے یہ کہ ویمن لیگ میں موجودہ فرنچائزز ہی ٹیمیں لیں ، دوسری رائے ہے کہ الگ الگ ہوں، اگر الگ فرنچائزز ہوں تو اس کا رسپانس بھی اچھا ہے، مجھ سے پانچ لوگوں نے ٹیموں کیلئے رابطہ کیا ہے، امریکا سے بھی لوگوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، ویمنز کی پانچ اکیڈمیز بنانے کا ارادہ ہے، یہ ایک بہت بڑا پاتھ وے پروگرام ہو گا۔ پی Jایس ایل 8 میں ایڈورٹائزنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس بی نے سروگیٹ ایڈورٹائزنگ کی اجازت دی ہوئی ہے، میں نے جائزہ لیاہے، فرنچائز کو لکھ دیا ہے، سب معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا، کوئی کام حکومتی قانون، کلچر اور مذہب کے خلاف نہیں کیا جائے گا چاہے اس کا نقصان ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ آج رات دبئی چلا جاؤں گا، کل سے سے میٹنگز کا آغاز ہو گا، میں نے آفیشل مؤقف کیا ہے، ابھی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے، قانونی مشاورت بھی کر لی ہے، ایشیا کپ ، ورلڈ کپ اور چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بات ہو گی، میں نے اپنے طور پر بھی رابطے مکمل کر لیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں اور حکومت سے بات ہوتی رہتی ہے، وہ کرکٹ میں سیاست نہیں لانا چاہتے، وہ ہمیں خود فیصلے کرنے کا کہتے ہیں، اگر ایک دو ممالک سیاست لاتے ہیں تو پھر ہمیں بھی لانا پڑتا ہے، ہم اپنا مؤقف مضبوط انداز میں پیش کریں گے، دیکھتے ہیں دوسروں کا کیا مؤقف ہے اور ہمارے مؤقف کی کون تائید کرتا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ایک میچ حوصلہ افزائی کیلئے دیکھوں گا، غیر ملکی کنسلٹنٹس یہاں مہیا کی جانے والی سکیورٹی سے مطمئن ہیں، مشکلات ضرور ہیں لیکن آئندہ برسوں میں ضرور کم ہوں گی۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا اِنہیں خوف ہے، شہبازشریف میں اتنی جرات ہے کہ ایک قیدی کو فون کرلے؟ علیمہ خان
-
سُنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کی نظرثانی کے آئینی بنچ پر اعتراض اٹھادیا
-
کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟
-
’پاکستان ہمیشہ سب سے پہلے ہے‘ شاہ محمود قریشی کی ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کی اپیل
-
ایف بی آر نے 21 مشروبات تیارکرنے والی کمپنیوں میں افسران تعینات کردئیے
-
سول ڈیفنس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری
-
پاک بحریہ کا مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراجِ تحسین، نیا ترانہ ’اے وطن‘ جاری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کاعلیمہ خان اور رﺅف حسن کے نام سفری پابندیوں سے نکالنے کا حکم
-
جنگ کے دوران پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتا ہوں، وزیراطلاعات
-
قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار
-
پاک فوج نے بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلح تصادم میں شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات بتا دیں
-
نرسوں کی تعداد میں اضافہ لیکن طبی خدمات میں عدم مساوات موجود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.