
ٹ* کسی کو مائنس کرنا ہمارے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق
پی ٹی آئی نے جو کلچر رائج کیا تھا اس میں ایک دوسرے سے بات چیت سے بھی دور کر دیا تھا، لیگی رہنما جی ڈی اے سے بھی ہمارا رابطہ ہے ہوا ہے، ان سے ہماری بات چیت شروع ہے جس سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ ہوگا، ایاز صادق و دیگر کی میڈیا گفتگو
اتوار 12 نومبر 2023 18:25
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کا سب بڑا شہر کھنڈرات بن گیا ہے، یہ ایشیا کا بڑا شہر ہے جسے ہر حکومت میں نظر انداز کیا جاتا رہا، ہم نے مستقبل کا نقشہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو کلچر رائج کیا تھا اس میں ایک دوسرے سے بات چیت سے بھی دور کر دیا تھا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو کھنڈر بنا دیا گیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی کو مائنس کرنا مسلم لیگ ن کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، ہم شکر گزار ہیں ان سب لوگوں کے جنہیں یقین ہوگیا ہے نواز شریف وزیراعظم بنیں گے۔ دہائیوں تک کراچی شہر پر توجہ نہیں دی گئی، سماجی تعلق ٹوٹنا نہیں چاہیے اور رابطے قائم رہنے چاہئیں۔سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ رہے لیکن بات چیت بھی کریں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتا ہے تو سیاستدان باتیں کرتے ہیں، ہمارے والے بھی کرتے ہیں، کس نے کیا فرمایا یہ سیاسی بیان آتے جاتے رہیں گے، فنکشنل لیگ سے ابتدائی بات ہوئی ہے کوشش ہے کثیر جماعتی اتحاد بنایا جاسکے، ہمارا فوکس منشور بہتر کرنے اور منشور پر ووٹ مانگنے پر ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی ایک ادارہ یا جماعت اکیلے اس ملک کو بہتر نہیں کرسکتی، ملک دیوالیہ ہوگیا تھا اس کو ہم نے نکالا، الیکشن تک سیاستدانوں کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات آتے رہیں گے۔ اس موقع پر سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ تلخیوں کی طرف نہیں جائیں گے، گالم گلوچ کو سیاست سے دور رکھیں گے، بلوچستان میں 3 دن رہ کر آیا ہوں، 14 کو نواز شریف جائیں گے جہاں وہ 3 دن رہیں گے، اور بھی لوگ ن لیگ میں شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے سے بھی ہمارا رابطہ ہے ہوا ہے، ان سے ہماری بات چیت شروع ہے جس سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ ہوگا۔ نہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پہلے ہی طے ہوگیا تھا کہ مل کر الیکشن لڑیں گے، اس بار ہمارا پورا فوکس سندھ پر ہے، ہم نے اپنے دور میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو مکمل سپورٹ کیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی کا واقعہ منظم ریاستی سکرپٹ کے تحت رچایا گیا ڈرامہ ،مقصد سیاسی قوتوں کو کچلنا اور اختلافِ رائے کو دبانا تھا،سید زین شاہ
-
گورنر خیبر پختونخوا سے زاہد اکرم درانی کی ملاقات، صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
-
یومِ آزادی "معرکہ حق" کے عنوان سے منانے کا فیصلہ،وزیراعلی سندھ کی صدارت میں یومِ آزادی کی تیاریوں پر اہم اجلاس
-
ساہیوال، زمینداروں کے بیٹے ،بھائی کو گولیاں مار دی گئی ،مقدمات درج ،ایک گرفتار ،ایک کی حالت نازک
-
تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ اور میرٹ میری اولین ترجیح ہے‘ سردار سلیم حیدر
-
آصفہ بھٹو کا سیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ ،گھروں کی مالکانہ اسناد متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم
-
آصفہ بھٹو زرداری کاسیلاب متاثرین کیلئے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ،گھروں کی خواتین کو مالکانہ اسناد تقسیم کیں
-
وزیرمملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہرکیانی کی مرحوم صحافی ارشد وحید چوہدری اور سینیئر صحافی عمر چیمہ کے گھر آمد
-
سندھ میں 16 لاکھ سے زائد بچے محنت مشقت پر مجبور،سروے رپورٹ
-
یہ صرف جشنِ آزادی نہیں بلکہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح کا جشن ہے،وزیر اعلی سندھ
-
مریم نوازکا بارڈرملٹری پولیس میں شمولیت اختیار کرنے والی باہمت بیٹیوں کو خراج تحسین
-
پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.